لاہور(کلچرل رپورٹر) 2018 اب اختتام پزیر ہونیوالاہے اور برس کچھ ستاروں کیلئے نئی زندگی کے آغاز کا بھی زینہ ثابت ہوا جنہوں نے شادی کے بعد نیا سفر شروع کیا۔ رواں سال نئی زندگی شروع کرنیوالوں میںاداکار منیب بٹ اور اداکارہ ایمن خان کی نکاح کی تقریب 21 نومبر کو ہوئی اور 6 سے زائد تقریبات کے باعث سوشل میڈیا پر لوگوں کی بحث کا باعث بھی بنی۔معروف اداکارہ عائشہ خان نے میجر عقبہ حدید ملک سے شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔اداکار فیروز خان کے لیے بھی 2018 شادمانی کا سال ثابت ہوا جس دوران ان کے ڈرامے خانی اور رومیو ویڈ ہیر تو ہٹ ہوئے ہی، اس کے ساتھ ساتھ وہ علیزے نامی خاتون سے زندگی بھر کے بندھن میں بھی بندھ گئے ، اداکارہ اسد محمود بھی رواں سال ماڈل سارا شہزاد کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے ۔داکارہ سارہ رازی نے بھی چند ماہ پہلے اپنے کزن سے شادی کرلی تھی۔