شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر رہنما و سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے حالات بتارہے ہیں2020انتخابا ت اورنااہل حکومت سے نجات کاسا ل ہے ۔ قوم کی بیٹی مریم نواز شریف کی نیب پیشی کے موقع پر گاڑی پر پتھراؤ ، شیلنگ او ر پارٹی ورکرز کے خلاف پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال نے سلیکٹیڈ حکمرانوں کی بوکھلاہٹ واضح کردی، نیب نیازی گٹھ جوڑمخالفین کو سبق سکھانے کے لیے استعمال ہورہا ہے ،سپر یم کورٹ بھی کہہ چکی نیب ملک کی خدمت نہیں کررہا بلکہ بدنامی کا سبب بن رہا ہے ،تحریک انصا ف حکومت نے دو سا لو ں میں اپنی 22سالہ جدوجہد کو خاک میں ملا دیا ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کی سیاست ختم کرنے کا خواب دیکھنے والو ں کی اپنی سیا ست ہچکو لے کھا رہی ہے ۔مریم نوازکوطلب کرکے پولیس کے ذریعے لاٹھی چارج کرانا،ان کی کارکے شیشے توڑنا خالی غنڈہ گردی نہیں بلکہ بزدلی کی بھی بدترین مثال ہے ، مریم نوازشریف اس بہادر باپ کی بیٹی ہے جس نے اربوں ڈالرزکی آفرٹھکراکربھارت کے ایٹمی دھماکوں کاجواب دیتے ہوئے پاکستان کوپہلی اسلامی ایٹمی ریاست بنایاتھا، ایسے باپ کی بہادربیٹی کونیب نیازی گٹھ جوڑسے جھکایانہیں جاسکتا۔ شریف خاندان سے حساب مانگنے والے بی آر ٹی،بلین ٹری سونامی، مالم جبہ اور فارن فنڈنگ کرپشن کیسز کا حساب دیں ۔ ملک پر اس وقت سلیکٹیڈ حکمرانوں کی شکل میں نالائق اور نااہل ٹولہ مسلط ہے جس نے ملک کو کئی صدیوں پیچھے دھکیل دیا ۔