لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ ہفتہ میں31پیتھالوجسٹس،8 جنرل فزیشنز اور ڈینٹل سرجنز،120اطبائ،44ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور57لیب ٹیکنیشنز کی فراہمیِ صحت کے کم سے کم معیارات پرتربیت مکمل کردی۔تفصیلات کے مطابق ان تمام معالجین اور لیب ٹیکنیشنز کا تعلق فیصل آباد ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،میانوالی اور سرگودھا کے اضلاع سے تھا۔ ان تمام کے لیے علیحدہ علیحدہ تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کیاگیاتھا۔