ملتان(واثق رئوف سے )پاکستان ریلوے نے جنوری 2019ئمیں 7سال سے بندچلتن ایکسپریس کوراولپنڈی سے کوئٹہ کیلئے بحال کرنے کافیصلہ کیاہے ۔چلتن ایکسپریس 10اکانومی کلاس بوگیوں، ایک بریک وین اور پاورپلانٹ پر مشتمل ہوگی ،ٹرین کی بحالی 20جنوری2019ئتک متوقع ہے ۔ مزیدبراں جنوری میں ہی بلوچستان ایکسپریس کے نام سے 8اکانومی کلاس بوگیوں پرمشتمل نئی ٹرین بھی چلائی جائے گی ، جنوری میں ان دوٹرینوں کے چلنے سے موجودہ حکومت کے دورمیں بحال ہونے اورنئی چلنے والی ٹرینوں کی تعداد12ہوجائے گی۔