لاہور(کلچرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بُزدار کی ہدایت پر آرٹسٹوں کو چیکس کی تقسیم کے عمل کا آغازکر دیا گیا ہے ۔اس حوالے سے 72فنکاروں کو مختلف مالیت کے 38لاکھ کے امدادی چیکس تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔سٹیج اداکار اعظم راہی مرحوم کے والد کو ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے 5لاکھ کا چیک دیا۔