Common frontend top

احمد اعجاز


آصف علی زرداری اور نوازشریف


آصف علی زرداری وہیل چیئر پر بیٹھ کر عدالت تک پہنچنا چاہتے ہیں ،میاں نوازشریف فی الحال ملک واپس آکر عدالت نہیں جانا چاہتے۔ یہاں دونوں شخصیات کا موازنہ نہیں ،مگر دونوں کے اندازِ سیاست میں امتیاز کا اظہارضرور ہے۔آصف علی زرداری کافی کمزور ہو چکے ہیں اور چلنے پھرنے میں دِقت محسوس کرتے ہیں ،میاں نواز شریف صحت مند ہیں اور سیر و تفریح کرتے پائے جاتے ہیں۔ آصف علی زرداری ملک میں رہ کر سیاست کرنا چاہتے ہیں اور موجودہ سیاسی نظام میں رہ کراس کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں ،جبکہ میاں نواز شریف ملک سے باہر بیٹھ
هفته 10 جولائی 2021ء مزید پڑھیے

ایک ٹک ٹاکر

هفته 03 جولائی 2021ء
احمد اعجاز
گذشتہ روز حریم شاہ سے متعلق ایک خبر نشر ہوئی،جس میں ٹک ٹاک اسٹار برہم دکھائی دی کہ اُس کے بار ے غیر مصدقہ اور من گھڑت باتیں عام کی جارہی ہیں،مجھے یہ خبر پڑھ کر قطعی حیرت نہیں ہوئی۔ایک ایسی ٹک ٹاکر جو من گھڑت خبروں کی تشہیر کی بنیاد پر اِن رہنے کا ہنر رکھتی ہو،اُس کو کیسی برہمی؟تاہم حریم شاہ ایک بارپھر خبروں میں چھائی پڑی ہے ،حالیہ عرصہ میں خبروں میں نمایاں ہونے کی شروعات،شادی کی خبر سے ہوئی ،جب حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ اُس کی شادی ہوچکی ہے اور اُس کے شوہر پیپلزپارٹی
مزید پڑھیے


ہمیں طویل خاموشی کی ضرورت ہے!!

پیر 28 جون 2021ء
احمد اعجاز
یہاں توہین و تضحیک سے جینا ہے تو بے شک جئیں جائیں ،یہاں عزت سے جینا منع ہے،جن کے پیٹ بھرے ہیں ،اُن کے دماغ میں بھوسہ بھرا ہے اور دِل انتہائی سخت ہیں۔ایسوں کو زمین پر سانس لیتے جیتے جاگتے انسان کیڑے مکوڑے دِکھائی دیتے ہیں ،یہ پیڑوں پر بیٹھے پرندوں اور اُن کے گھونسلوں سے کہاں واقف ہوں گے؟پرویز خٹک صاحب فرماتے ہیںکہ پورے صوبے میں کوئی کچا گھر دِکھا دیں،غربت ختم ہوچکی،مہنگائی کا نام و نشان نہیں ،بے روزگاری کا خاتمہ ہوچکا ،ہمیں اپنے گھروں میں رکھنے کے لیے ملازم نہیں ملتے۔پرویز خٹک کو کیا معلوم کہ
مزید پڑھیے


باغِ گلِ سرخ اور افتخار عارف

پیر 21 جون 2021ء
احمد اعجاز
پاکستان کی سماجی و سیاسی تاریخ میں ستر کی دہائی کو یہ امتیاز ہے کہ اس دہائی میں سماجی سطح پر ایک ایسے رومانس نے جنم لیا ،جس نے اُس عہد کے سوچنے اور غوروفکر کرنے والے افراد کے اندر سنہرے خوابوں کی پنیری لگادی،اگرچہ رومانس سے جڑے خواب مذکورہ دہائی میں ہی بکھر گئے تھے ،مگر آج اکیسویں صدی کی تیسری دہائی میں اُن خوابوں کی پرچھائیاں موجود ہیں۔ستر کی دہائی کے شعراواُدبا راتوں کو جاگتے،خواب دیکھتے،اُمیدوں بھری شعری و نثری کائنات تخلیق کرتے اورہمہ وقت ایک خاص قسم کے رومانس کے سحر میں رہتے۔جس دور میں راتیں جاگیں
مزید پڑھیے


ہم دیکھ رہے ہیں!

جمعرات 17 جون 2021ء
احمد اعجاز
آپ نے بجٹ سیشن میں گھروں میں بیٹھی ہوئی مائوں ،بہنوں اور بیٹیوں کو ’’بڑھ چڑھ‘‘کر جو گالیاں دیں،ہم نے سنی ہیں اورہم آپ کا اندازِ سیاست دیکھ رہے ہیں۔ شیخ سعدی کو ایک شخص سے ملنے کی بڑی چاہ تھی۔اُنھوں نے اُس شخص کی فہم و فراست اور ذہنی بالیدگی کا بڑا تذکرہ سن رکھا تھا ،مگر ملاقات نہیں ہوپارہی تھی۔ہر شخص سے وہ اُن کا پوچھ چکے تھے ،مگر قسمت ملوا نہیں پارہی تھی۔ایک دن شیخ سعدی کہیں جارہے تھے کہ راستے میں ایک شخص نے روک کر کہا، محترم !آپ جس ہستی کو ملنے کا اشتیاق رکھتے ہیں
مزید پڑھیے



ریت کے ٹیلوں میں سکول جاتے بچوں کا مقدر

هفته 12 جون 2021ء
احمد اعجاز
ہمیںبتایا گیا تھا کہ اس صحرائی سفر میں چند ایک چھوٹے بڑے ریت کے ٹیلے آئیں گے، پھر میدانی علاقہ شروع ہوجائے گا،جس میں جھاڑیاں اور صحرائی پودے و پیڑ ہوں گے،پھر ٹاہلیوں کا جنگل آئے گا،بلند و بالا ٹاہلی کی چوٹیوں پر فاختائیں ہوں گی،جو پیار کا دانہ چگتی ہیں اور اَمن کا گیت گاتی ہیں،آگ برساتا سورج ٹاہلی کے گھنے جنگل کے سینے پر اٹک کررہ جائے گا،ہر سُو نرم اور گہرے سائے ہوں گے،یہ جنگل ختم ہوگا تو کشادہ نہر آئے گی ،نہر کا پانی ٹھنڈا اور صاف ہوگا،نہر کے اُس پار سرسبز کھیتوں کی دُنیا شروع
مزید پڑھیے


یہ زندگی تو اِک خواب ہے

پیر 07 جون 2021ء
احمد اعجاز
عمر کے اکتالیس برس بیت جانے کے بعد ،مُجھے پیچھے مُڑ کر دیکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی،کہ اکتالیس سال کی گٹھڑی ہمیشہ اُٹھائے رکھی ہے۔معاملہ کچھ یوں رہا،راہِ وفامیں ہرسُو کانٹے،دھوپ زیادہ سائے کم؍لیکن اس پر چلنے والے خوش ہی رہے پچھتائے کم۔اگرچہ ہمارے حصے میں دھوپ زیادہ آئی ،لیکن زندگی کا یہ سفر بہت خوشی خوشی گزاراہے اور گزار رہاہوں،کہ زندگی کے ایک ایک لمحہ کی کوئی قیمت ہی نہیں۔جب بھی مشکل وقت آیاہے تو یہ سوچ کر اُس کا ٹالاکہ کوئی بھی غم،دُکھ،درد زندگی کے وجود کے سامنے کوئی معنی نہیں رکھتا،اگر زندہ ہوں تو یہ غم بھی
مزید پڑھیے


جواداحمد کے لیے دُعا

پیر 31 مئی 2021ء
احمد اعجاز
یہ گذشتہ روز کی بات ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون وَن میں چائے کے ڈھابے پر پانچ بجے کے قریب اضافی کرسیاں لگنا شروع ہوگئیں،یہ کرسیاں جو کہ بیس سے پچیس کی تعداد میں تھیں،دیکھتے ہی دیکھتے ترتیب میں لگ گئیں۔یہ اہتمام کرنے والے تین لڑکے تھے ،جن کی عمریں بیس بائیس برس تھیں۔مَیں یہ منظر خاموشی سے دیکھتارہا،یہ گرمیوں کا پہلا دِن تھا ،جب درجہ حرارت چالیس ڈگری کو چھوچکا تھا،تینوں نوجوان کرسیاں لگاتے اور میزوں کی ترتیب ٹھیک کرتے ،پسینہ سے شرابور ہوچکے تھے،پھر ایک اور نوجوان آیا اور اُس نے پیپلزپارٹی کے جھنڈے اور
مزید پڑھیے


وزیرِ اعظم لیہ میں

جمعرات 27 مئی 2021ء
احمد اعجاز
وزیرِ اعظم عمران خان نے لیہ کا دورہ کیا،وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی ہمراہ تھے۔لیہ کی سیاسی تاریخ میں پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے اُمیدوار اپنی اپنی باری پر کامیاب ہوتے رہے ہیں۔یہاں اس شہر میں قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے پانچ حلقے ہیں۔ہر حلقے میں اعلیٰ تعلیمی ادارے موجود ہیں۔تعلیمی سطح پر اس شہر نے خاصی شہرت سمیٹی ہے۔سرکاری تعلیمی ادارے ہوں ،یا نجی، طلبہ وطالبات کو ہمیشہ اعلیٰ سٹاف میسر رہا ہے ،جس کی وجہ سے لیہ کے طلباوطالبات نے متعدد تعلیمی اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔لیہ میں صحت کے مراکز بھی
مزید پڑھیے


مسلم لیگ ن کا المیہ اور جہانگیر ترین

پیر 24 مئی 2021ء
احمد اعجاز
دوہزار اَٹھارہ کے عام انتخابات سے ذراقبل اور میاں نوازشریف کے لندن جانے کے بعداور پھر پی ڈی ایم کے قیام کے ساتھ سیاسی وسماجی سطح پر پی ایم ایل این نے ایک مختلف سیاسی جماعت کا تاثر قائم کروایا۔ مسلم لیگ ن کی سیاسی تاریخ میں یہ ایک نیا موڑ تھا، مسلم لیگ ن کے مختلف سیاسی جماعت ہونے کے تاثر نے سیاسی ورکر ز کے اندر رومانوی طرز کا تحرک پیدا کیا،شاید یہی وجہ تھی کہ اس دوران ضمنی انتخابات میں اس کا ووٹرز زیادہ سرگرم دکھائی دیا۔کراچی کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کارکردگی قطعی بُری
مزید پڑھیے








اہم خبریں