Common frontend top

اسلام آباد


آرمی چیف جنرل باجوہ کا سروس کور سنٹر نوشہرہ کا دورہ

جمعه 18 مارچ 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سروس کور سنٹر نوشہرہ کا دورہ کیا اور یادگار شہداء پر حاضری دی۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی سروس کور سنٹر نوشہرہ کا دورہ کیا اور یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔آرمی چیف نے ایک پروقار تقریب کے دوران میجر جنرل عثمان حق کو کرنل کمانڈنٹ آرمی سروس کور کے بیجز لگائے ۔ تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف
مزید پڑھیے


کورونا سے مزید 2 اموات، 514 نئے کیس رپورٹ

جمعه 18 مارچ 2022ء
لاہور؍ اسلام آباد(جنرل رپورٹر؍ صباح نیوز)ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے اموات میں کمی آنے لگی اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 2 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 319 ہو گئی جبکہ مزید 514 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.33 فیصد رہی۔پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 97 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ رحیم یار خان میں ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 13,540 ہو چکی ہے ۔
مزید پڑھیے


ایف بی آر آزاد ادارہ ، اسکا کوئی پرسان حال نہیں: سپریم کورٹ

جمعه 18 مارچ 2022ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے ٹیکس سے متعلق دو مختلف اپیلوں کی سماعت کے دوران کیس کی تیاری نہ کرنے اور درست طریقے سے عدالت کی معاونت نہ کرنے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے وکیل کی سرزنش کی ہے ۔دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ریما رکس دیئے کہ ایف بی آر آزاد ادارہ ہے لیکن اسکا کوئی پرسان حال نہیں، وکیل نے مقدمہ نہیں چلانا تو چیئرمین ایف بی آر کو بلا لیتے ہیں۔ایف بی آر کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی اور موقف اپنایا کہ قواعد کے مطابق زیر غور مقدمہ تین رکنی
مزید پڑھیے


نوازشریف چند روز میں پاکستان آجائیں گے : جاوید لطیف

جمعه 18 مارچ 2022ء
اسلا م آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ قوم نواز شریف کو آئندہ چند دنوں میں پاکستان میں دیکھے گی۔ایک بیان میں جاوید لطیف نے کہا نواز شریف نے اپنا مقدمہ اﷲ کی عدالت پر چھوڑا تھا، آج اﷲ کا انصاف ہوتا دیکھیں، اﷲ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔
مزید پڑھیے


توشہ خانہ ریفرنس،زرداری،گیلانی کیخلاف گواہ کا بیان قلمبند

جمعه 18 مارچ 2022ء
اسلام آباد،لاہور(نامہ نگار،نامہ نگار خصوصی) احتساب عدالت اسلام آبادمیں آصف زرداری اوریوسف رضا گیلانی وغیرہ کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کے گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا ۔ عدالت نے سابق صدر کی ایک روزہ حاضری استثنی کی درخواست منظور کرلی۔احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق چئیرمین اوگرا توقیر صادق وغیرہ کے خلاف 52 بلین کی مبینہ خردبردکے ریفرنس میں گواہ کا بیان اور جرح جاری رہی،مزید سماعت31 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔احتساب عدالت لاہورنے چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز ریفرنس میں وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان سمیت 7ملزمان کیخلاف سماعت 31 مارچ تک ملتوی کر دی ،عدالت نے
مزید پڑھیے



سپریم کورٹ بار کا متوقع سیاسی تصادم روکنے کیلئے عدالت سے رجوع

جمعه 18 مارچ 2022ء
اسلام آباد(خبر نگار، سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر حکومت اور حزب اختلاف کے کارکنوں کے درمیان متوقع تصادم روکنے کیلئے عدالت عظمیٰ میں آئینی پٹیشن دائر کردی ۔ صدر احسن بھون نے گزشتہ روز وکیل منظور عثمان اعوان کے ذریعے آرٹیکل 184(3)کے تحت درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے باعث پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال میں ریاست کے تمام عہدیداروں اور ذمہ داروں کو حکم دیا جائے کہ وہ آئین وقانون کے مطابق عمل کرے ۔درخواست میں
مزید پڑھیے


3وزرا سمیت 33 پی ٹی آئی ایم این اے منحرف؛ سندھ ہائوس میں موجود:رمیش کمار ،راجہ ریاض کا انکشاف

جمعه 18 مارچ 2022ء
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر،خبر نگار خصوصی ،92 نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتمادپرووٹنگ سے قبل ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی،اسلام آبادکاسندھ ہائوس چھانگامانگا کی سیاست کامرکزبن گیا ،تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی رمیش کمار اور راجہ ریاض نے انکشاف کیا کہ 3وزرا سمیت 33ایم این اے منحر ف ہو گئے اور سندھ ہائوس میں موجود ہیں جبکہ پی پی نے حکومت کو خبر دار کیا کہ سندھ ہاؤس میں املاک یا کسی رکن کو نقصان پہنچا تو اس کی ساری ذمہ داری نیازی سرکار پر ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق 92نیوزسندھ ہائوس میں موجودارکان اسمبلی کے نام
مزید پڑھیے


امپائر نیوٹرل: سندھ ہاؤس ہارس ٹریڈنگ کا مرکز ، سخت ایکشن پلان کر رہے : حکومت، منحرف ارکان کیخلاف الیکشن کمیشن جانے کافیصلہ

جمعه 18 مارچ 2022ء
اسلام آباد( سپیشل رپورٹر،92نیوزرپورٹ ، نیوزایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ ہائوس کو ہارس ٹریڈنگ کی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے ، وزیراعظم نے وفاقی ایجنسیوں کو سندھ ہائوس کی سرگرمیوں پرنظر رکھنے کی ہدایت کی ،وزیراعظم نے سویلین حساس اداروں کو ارکان پارلیمنٹ کی سخت مانیٹرنگ کا حکم بھی دیا۔ اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خصوصی مدعو کیا گیا۔ وفاقی وزراپرویز خٹک، اسد عمر، فواد چودھری ،شفقت محمود کے علاوہ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں منحرف ارکان سے
مزید پڑھیے


اوورسیزپاکستانی سرمایہ کاری کے محفوظ مواقع سے فائدہ اٹھائیں:وزیر اعظم

جمعه 18 مارچ 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔وزیر اعظم آفس کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں ارکان قومی اسمبلی شوکت اللہ بھٹی، فیض اللہ کموکہ، صوبیہ کمال ، نوشین حامد، ملیکہ بخاری، رخسانہ نوید، تاشفین صفدر، عظمی ریاض اور منورہ بی بی شامل تھے ۔ ارکان نے وزیر اعظم کو اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے تدارک کے حوالے سے قرارداد منظور ہونے پر مبارکباد دی اور وزیر اعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے سنٹرل بزنسن ڈسٹرکٹ( سی بی ڈی )
مزید پڑھیے


حکومت، اپوزیشن کے جلسے؛ نقصان ہواتواجازت دینے والے ذمہ دارہونگے: اسلام آبادہائیکورٹ

جمعه 18 مارچ 2022ء
اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے وفاقی دارالحکومت میں حکومت اور اپوزیشن کے جلسے روکنے کی درخواست نمٹاتے ہوئے کہاہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اگر کوئی نقصان ہوتا ہے تو سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد ذمہ دار ہو نگے ۔ خاتون عاصمہ ملک کی درخواست پر سماعت کے دوران حسیب ملک پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ حکومت اور اپوزیشن نے جلسوں کا اعلان کیا ، ٹکرائو کا خدشہ ہے ،چیف جسٹس نے کہاکہ انتظامیہ نے
مزید پڑھیے








اہم خبریں