Common frontend top

اسلام آباد


پوٹن کا 515 غیر ملکی طیارے واپس کرنے سے انکار، دوپاکستانی امدادی طیارے پولینڈ پہنچ گئے

هفته 19 مارچ 2022ء
کیف، ماسکو، واشنگٹن، انقرہ، سڈنی، بیجنگ، نیویارک، اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں، نیٹ نیوز، 92 نیوز رپورٹ ) روسی صدرپوٹن نئے قانون پر دستخط کرکے 515 غیر ملکی طیارے واپس کرنے سے انکار کردیا ۔روس نے یوکرین میں طیاروں کی مرمت کے پلانٹ پرکروزمیزائل حملہ کردیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یوکرین کے حکام نے دعوی کیا کہ جنگ کے دوران روس کے 14 ہزار سے زائد فوجی مارے گئے ۔ امریکی حکام نے کہا کہ روسی ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے زیادہ ہو سکتی ہے ۔ جنگ میں ماریوپول نوے فیصد تک تباہ ہو گیا۔اقوام متحدہ کے مطابق
مزید پڑھیے


کورونا :7 اموات،183نئے کیس، برطانوی سفری پابندیاں ختم

هفته 19 مارچ 2022ء
اسلا م آباد ،لاہور(رپورٹنگ ٹیم ، نیوز ایجنسیاں ،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبانے پاکستان میں مزید7افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد 30326ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹراوروزارت قومی صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28544کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.64فیصد رہی،183نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس 16875ہو گئے ،525مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مزید788مریض مکمل صحتیاب ہو گئے ۔ دنیا بھرمیں ہلاکتیں60لاکھ90ہزار سے زائد ہو گئیں۔برطانیہ میں کورونا سے متعلق تمام سفری پابندیاں ختم کر دی گئیں جبکہ ایئرلائن کمپنیوں کے مالکان نے اسے
مزید پڑھیے


آشیانہ ریفرنس،شہباز شریف کیخلاف گواہ جرح کیلئے طلب

هفته 19 مارچ 2022ء
لاہور،اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی،نیوز ایجنسیاں) احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس کی سماعت 2اپریل تک ملتوی کرکے گواہوں کو جرح کیلئے طلب کر لیا۔احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کر دی ،احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر سماعت کے دوران اپوزیشن لیڈر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی،حمزہ شہباز کے وکیل نے ان کی بریت کی درخواست پر دلائل دیئے ۔شہباز شریف کے وکیل امجد پرویزنے کہا رمضان شوگر ملزکیس میں
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی کارکن گیٹ توڑ کر سندھ ہائوس داخل : 2ایم این ایز سمیت 13 گرفتار

هفته 19 مارچ 2022ء

اسلام آباد،لاہور ،پشاور ،فیصل آباد (سپیشل رپورٹر، سٹاف رپورٹر ،نیوز رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک،92نیوز رپورٹر )پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سندھ ہائوس اسلام آبادپردھاوابول دیا،تحریک انصاف کے مشتعل کارکن گیٹ توڑکرسندھ ہائوس کے احاطے میں داخل ہوگئے ، اسلام آبادپولیس نے پی ٹی آئی کے دوایم این ایز فہیم خان اور عطااللہ نیازی سمیت 13کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنان لوٹے لے کر سندھ ہاؤس پہنچے ،احتجاج کیا،گیٹ توڑ کر سندھ ہاؤس کے قریب ریڈ زون میں داخل ہوگئے جہاں انہوں نے دھرنا دیا ، کارکن پی ٹی آئی
مزید پڑھیے


منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کر رہے ،نااہلی پر سپریم کورٹ سے رائے لی جائیگی :حکومت

هفته 19 مارچ 2022ء

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر؍ نیٹ نیوز) تحریک انصاف کے وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور کہیں نہیں جارہے ، منحرف ارکان کو شوکاز نوٹسز بھیج رہے ہیں،سپیکر ان کے خلاف کارروائی کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور فواد چودھری نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا عمران خان کے زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ہر صورت تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنایا جائے گا، حکومتی اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور ہمارا ساتھ نہیں چھوڑیں
مزید پڑھیے



اپوزیشن مائنس ون چاہتی، ایسا کسی صورت نہیں ہوگا :عمران خان

هفته 19 مارچ 2022ء

اسلام آباد،راولپنڈی (سپیشل رپورٹر؍رپورٹر 92نیوز؍ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ لوگ مائنس ون چاہتے ہیں ایسا کسی صورت نہیں ہوسکتا، ایسے اقدامات کریں گے کہ مستقبل میں کسی کو ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت سینئر وزراء کا بنی گالہ میں اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومتی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس لائے گی۔حکومتی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے بھرپور عزم
مزید پڑھیے


ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ، بلاول کا وزیراعظم کو چیلنج

هفته 19 مارچ 2022ء

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ۔ ٹویٹ میں انہوں نے کہا کل نہیں بلکہ آج گورنر راج لگاؤ، انشاء اللہ ہم سب یہاں اسلام آباد آکر آپ کو جواب دیں گے ۔بیان میں نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کوئی بھی ماورائے آئین اقدام ملک کے حق میں نہیں ہوگا، تحریک انصاف کے اپنے ارکان نے کھل کر حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے اور اتحادی بھی وزیراعظم کو مستعفی ہونے
مزید پڑھیے


فارن فنڈنگ: پی ٹی آئی کا جواب خفیہ رکھنے ، اکبر بابر کو الگ کرنے کی استدعا مسترد

جمعه 18 مارچ 2022ء
اسلام آباد،لاہور(خبر نگار، کامرس رپورٹر) الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگکیس سے اکبر ایس بابر کوالگ کرنے اور سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر پی ٹی آئی کے جواب کے مندرجات خفیہ رکھنے کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔سماعت کے ابتدا میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی طرف سے اکبر ایس بابر کو کیس سے الگ کرنے اور سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر پارٹی کے جواب کو خفیہ رکھنے کی درخواستیں
مزید پڑھیے


پی پی کور کمیٹی کااجلاس ، گورنر راج بیان پرتبادلہ خیال

جمعه 18 مارچ 2022ء
اسلام آباد،کراچی (خبر نگار خصوصی ،این این آئی،92 نیوزرپورٹ )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے سندھ میں گورنر راج لگانے سے متعلق بیان سامنے آنے کے بعد پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر مشاورت کی گئی اور عدم اعتماد ،لانگ مارچ اور ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، پرویز اشرف، شیری رحمان، نیر بخاری، فرحت اﷲ بابر، رضا ربانی، نوید قمر ، مراد علی شاہ،
مزید پڑھیے


تحریک عدم اعتماد 190 سے زائد ووٹوں سے کامیاب ہوگی: شاہد خاقان عباسی

جمعه 18 مارچ 2022ء
اسلام آباد (صباح نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عدم اعتماد کی تحریک 190 سے زائد ووٹوں سے کامیاب ہونے کا دعویٰ کردیا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا اپوزیشن کے 163ارکان ہیں جوعدم اعتماد پر ووٹ ڈالیں گے اور اسوقت پی ٹی آئی کے 20سے زائدارکان ہمارے ساتھ ہیں جبکہ 17سے زائد اتحادی ارکان سے بات چیت جاری ہے ۔شاہد خاقان عباسی نے بتایا پلان بی یہی ہوگا کہ اپوزیشن کریں اور حکومت کی ناکامیوں کی نشاندہی کریں۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں