Common frontend top

اسلام آباد


اسلامی ممالک کشمیر، فلسطین پر ناکام، کسی بلاک کا حصہ بننے کے بجائے متحد رہیں: وزیراعظم

بدھ 23 مارچ 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اسلامی ملکوں کو غیر جانبدار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بلاک میں جانے اور جنگ کا حصہ بننے کے بجائے متحد رہ کر امن میں شراکت دار بنیں،روس یوکرین جنگ میں اوآئی سی ثالث کاکردارادا کرسکتی ہے ،بنیادی ایشوزپر او آئی سی کو ایک متحدہ فرنٹ بنانا ہوگا، مسلم ممالک کواپنی خارجہ پالیسی میں کور ایشوزپر متفق ہو کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اسلام آباد میں او آئی سی وزرا خارجہ کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم
مزید پڑھیے


چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اتحاد کی ضرورت؛ او آئی سی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوششیں دوگنا کرے : شاہ محمود

بدھ 23 مارچ 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن،صباح نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے لیکن بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے لہٰذا او آئی سی مسئلے کے دیرپا حل کیلئے اپنی کوششیں دوگنا کرے ،چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے ۔ او آئی سی کے رابطہ گروپ کے جموں و کشمیر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیر کے عوام کی خواہشات کے
مزید پڑھیے


او آئی سی اجلاس افغانستان کی سنگین انسانی صورتحال سے نمٹنے میں مددگار ہوگا: آرمی چیف

بدھ 23 مارچ 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی، کرغیز ستان کے وزیر خارجہ اور آذربائیجان کے وزیر دفاع نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور باہمی دفاعی تعلقات پر بھی غور کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ اور تاریخی تعلقات کی قدر کرتا ہے ۔ سعودی عرب کی اسلامی دنیا میں منفرد حیثیت کو تسلیم کرتے ہیں۔آرمی چیف نے او آئی سی اجلاس کو تاریخی اقدام قرار دیا اور کہا
مزید پڑھیے


براڈ شیٹ سربراہ کی معافی طمانچہ، دھیلے کی کرپشن نہ ملی: شہباز

بدھ 23 مارچ 2022ء
اسلام آباد،لاہور( سپیشل رپورٹر،نمائندہ خصوصی سے ،92 نیوز رپورٹ،صبا ح نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے کی معافی نیب نیازی گٹھ جوڑ کے منہ پر زور دار تھپڑ ہے ، وہ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ڈھونڈ سکے ،اب جھوٹ ،فریب اورکردارکشی کی عمارت منہدم ہوگئی ،نواز شریف کی بے توقیری میں عمران نیازی نے کوئی کسر نہ چھوڑی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ آرمی چیف نے اجلاسوں میں کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے ہمیشہ عزت
مزید پڑھیے


عدم اعتماد سیاسی معاملہ ،اسمبلی کی جنگ اسمبلی میں لڑیں:سپریم کورٹ

منگل 22 مارچ 2022ء

اسلام آباد(خبر نگار،نیوز ایجنسیاں)عدالت عظمٰی نے آرٹیکل 63اے سے متعلق صدارتی ریفرنس لارجر بینچ میں سننے کا فیصلہ کرتے ہوئے آبزرویشن دی ہے عدم اعتماد سیاسی معاملہ ہے ،سیاسی جنگ پارلیمنٹ میں لڑی جائے ۔ سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سیاسی جلسے روکنے کیلئے سپریم کورٹ بارکی درخواست پربھی سماعت کی،چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ، سارا قومی اسمبلی کا اندرونی معاملہ ہے لہٰذا بہتر ہوگا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے ، ہم زیادہ گہرائی میں جانا نہیں چاہتے ،عدالت نے دیکھنا ہے کہ کسی ایونٹ کے سبب کوئی ووٹ ڈالنے سے محروم نہ رہ
مزید پڑھیے



سینئر ہی اوپر آئے ضروری نہیں،جونیئر بہترین منتظم ہوسکتا تو اسے تعینات کیا جائے :وزیراعظم

منگل 22 مارچ 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ساڑھے تین سال میں موجودہ حکومت نے عوام کے لئے جو کام کئے ، گزشتہ حکومتوں نے نہیں کئے ،سندھ کے سوا تمام صوبوں کے رہائشیوں کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دیجارہی ہے ، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں بھی یہ سہولت میسر نہیں بلکہ وہاں پریمیم دینا پڑتاہے ، ہمارے ہاں یہ سہولت مفت دی جارہی ہے ،1985 کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلا نیا ہسپتال قائم کررہے ہیں۔پیر کو اسلام آباد میں پمزہسپتال کے نئے شعبہ حادثات اور سیکٹر جی 13 میں 300 بیڈز کے نئے
مزید پڑھیے


سپیکر نے اجلاس تاخیر سے بلا کر آئین توڑا،سزا کیلئے تیار رہیں: اپوزیشن؛ اسد قیصر کیخلاف درخواست پر مشاورت جا ری

منگل 22 مارچ 2022ء

اسلام آباد،لاہور (رپورٹنگ ٹیم، 92 نیوز رپورٹ) قومی اسمبلی اجلاس بلانے میں تاخیر کے معاملے پر اپوزیشن نے سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کیلئے مشاورت جاری ہے اس حوالے سے آئینی ماہرین سے مدد لی جا رہی ہے ۔صدر ن لیگ شہباز شریف نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلا کر آئین کی خلاف ورزی کی۔آئین اور قانون میں تحریک عدم اعتماد کی مدت 14دن درج ہے ۔ حکومت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے سپیکر نے آئین توڑا۔مولانا فضل
مزید پڑھیے


افغانستان کیلئے ہیومنٹیرین ٹرسٹ فنڈ قائم؛ او آئی سی و زرائے خارجہ ا جلاس آج /عالم اسلام کے مسائل پر اہم فیصلے کرینگے : سیکرٹری جنرل

منگل 22 مارچ 2022ء

اسلام آباد،راولپنڈی(سپیشل رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ، آن لائن)پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہو گا، دو روزہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر، مسلم امہ کو درپیش معاشی، سیاسی اور ثقافتی چیلنجز کیساتھ اسلامو فوبیا کے حوالے سے بھی غورکیا جائیگا۔ کانفرنس میں 150 سے زائد قراردادیں منظور ہونے کا امکان ہے ۔پاکستان کی میزبانی میں 48 ویں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں حجاب ، مسئلہ کشمیر، پاکستان، بھارت امن عمل، کورونا، اسلامو فوبیا، مسلم اقلیتوں کے مسائل، افغانستان کی صورتحال سرفہرست ہوں گے ۔ افغانستان، او آئی سی اجلاس میں
مزید پڑھیے


پاکستان ، چین کے تعلیم، زراعت میں تعاون بڑھانے کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط؛افغانستان کو معاشی بحران سے بچانے کیلئے تعاون پر اتفاق

منگل 22 مارچ 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، آن لائن)او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، 23 مارچ کی پریڈ بھی دیکھیں گے ۔ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام، چینی سفارتکاروں نے ہوائی اڈے پر چینی وزیر خارجہ کا استقبال کیا، وانگ ژی صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف سے اہم ملاقات کرینگے ۔ دریں اثنا پاکستان اور چین کے درمیان تعلیم، زراعت سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور
مزید پڑھیے


اسلامی تعاون تنظیم کا مطلب اتحاد، انصاف اور ترقی ہے

پیر 21 مارچ 2022ء
75ویں یوم پاکستان پر اسلام آباد میں مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا انعقاد پاکستان کے ساتھ مسلم یکجہتی کا غیرمعمولی مظاہرہ ہے ۔او آئی سی دنیا کی دوسری بڑی بین الحکومتی تنظیم ہے اور عالم اسلام کی اجتماعی آواز کی نمائندگی کرتی ہے ۔گزشتہ برسوں کے دوران اس تنظیم نے عالم اسلام کے مشترکہ مفادات اور مقاصد کو فعال طور پر آگے بڑھایا ہے ۔اس نے عالمی امن و سلامتی، تہذیبوں، ثقافتوں اور مذاہب کے درمیان افہام و تفہیم اور مکالمہ کو فروغ دینے جبکہ امن، انصاف اور باہمی احترام کی باوقار اسلامی اقدار کو فروغ دینے
مزید پڑھیے








اہم خبریں