Common frontend top

اشرف شریف


مصلحتوں سے بندھے نو منتخب وزیر اعظم


پیپلز پارٹی کی حکومت تھی۔ ہمیں بجٹ سیشن دیکھنے کے لئے قومی اسمبلی کی گیلری میں مدعو کیا گیا۔ بجٹ پیش کرنا اور اس پر بحث اسمبلی کا سب سے اہم کام ہوتا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ اراکین اس موقع پر سنجیدگی کے ساتھ اپنی رائے پیش کریں گے۔ جونہی وزیر خزانہ نے تقریر شروع کی مسلم لیگ کی کچھ خواتین نے شور مچاتے ہوئے وزیر خزانہ کا گھیرائو کرنے کی کوشش کی۔اتنے میں کیا دیکھتے ہیں کہ احسن اقبال حسب معمول سوٹ میں ملبوس تیز تیز چلے آ رہے ہیں۔ وزیر خزانہ کے پاس آ کر انہوں
پیر 04 مارچ 2024ء مزید پڑھیے

پنجاب میں بچیوں کے لئے کھیلوں کی سہولیات کا مسئلہ

بدھ 28 فروری 2024ء
اشرف شریف
بچیوں کے ایک سکول کی تقریب میں ہاکی کے شہرہ آفاق کھلاڑی شہباز سینئر، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سپر سٹار آل راونڈر عالیہ ریاض اور خاکسار بطور مہمان مدعو تھے۔چودھری رحمت علی ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلنے والا یہ سکول اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس کے پاس کھیلوں کے لئے کشادہ میدان چار دیواری کے اندر موجود ہے ۔میں نے برادرم خالد رسول کو تجویز دی کہ وہ شام کے اوقات میں یہاں لڑکیوں کے لئے سپورٹس اکیڈمی بنا دیں۔ارد گرد ٹاون شپ و گرین ٹاون کے علاقے کی ہزاروں بچیوں کو محفوظ ماحول میں کھیلنے کی
مزید پڑھیے


لاہور کی دشمن داریاں……(5)

منگل 27 فروری 2024ء
اشرف شریف
انیس سو ساٹھ کے لگ بھگ پاکستان میں 750سینما گھر تھے۔ قابل ذکر بات یہ کہ 400سینما صرف پنجاب میں تھے۔ لاہور میں 82سینما فلمیں دکھا رہے تھے‘ لاہور کی فلمی اہمیت کے باعث ہی پاکستانی فلمی صنعت کو لالی ووڈ کہا جاتا ہے۔ اس دور میں اردو کی کلاسک فلمیں بنائی گئیں لیکن ہمیشہ سے پنجابی سینما زیادہ مقبول رہا۔ پنجابی فلمیں ملنگی‘ ہیر رانجھا ‘ نوکر ووہٹی دا‘ خان چاچا بہت مقبول ہوئیں لیکن پھر گجر‘ جٹ اور بدمعاشوں کے ناموں والی فلمیں بننے لگیں ۔ ایک طرف اچھا شوکر والا فلمی صنعت کی طرف آیا اور پھر
مزید پڑھیے


لاہور کی دشمن داریاں……(4)

پیر 26 فروری 2024ء
اشرف شریف
اس نے دکاندار سے پوچھا کہ یہ شخص کون تھا؟ دکاندار نے کہا کہ آپ لاہور کے نہیں لگتے، یہ جگا بادشاہ تھا، لاہور کا اصل بادشاہ۔ سارے لاہور پر اس کا حکم چلتا ہے۔اس دن سے جگا کی گرفتاری کی کی منصوبہ بندی ہونے لگی ۔جگا گجر اور ریاض گجر ڈی آئی جی چودھری محمد الطاف کی گولی سے ہلاک ہوئے تھے ۔ بعد میں لوگ انھیں الطاف جگا کہنے لگے تھے۔ چودھری محمد الطاف نے میاں نواز شریف کے دور میں احمد مختار اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور میں میاں محمد شریف کو بھی ہتھکڑی لگائی
مزید پڑھیے


لاہور کی دشمن داریاں……(3)

جمعه 23 فروری 2024ء
اشرف شریف
ان کا کام تھا کہ جواری نہ آتے تو انہیں لایا جاتا۔ دولت مند لوگوں کو پھانس کر لاتے۔ ہارجیت پر کمیشن پاتے۔ تیسرا گروپ لڑنے مرنے والوں کا تھا۔ یہ دراصل استاد کی فوج تھی۔ اس میں بڑے نڈر لوگ تھے۔ پولیس سے مقابلہ، مخالفین سے جھڑپیں، برتری کے معرکے سر کرنا، استاد جس طرف اشارہ کرتا یہ بھوکے شیروں کے طرح اس طرف جھپٹ پڑتے۔ اپنی بادشاہت قائم کرنے کے لیے استاد نے انگریز پولیس سے گٹھ جوڑ کر لیا تھا۔ تھانوں کے اہلکاروں اور افسروں سے اس کا رابطہ تھا۔ پولیس والے اس سے تنخواہ
مزید پڑھیے



لاہور کی دشمن داریاں……(2)

جمعرات 22 فروری 2024ء
اشرف شریف
دشمن داریوں پر کالم شائع ہوا تو کئی مہربانوں نے نئی معلومات فراہم کیں۔لاہور میں معروف شخصیات کی آخری آرام گاہوں پر تحقیق کرنے والے نوجوان دوست مرزا عثمان بیگ نے بتایا کہ بلا ٹرکاں والا،ٹیپو ٹرکاں والا اور امیر بالاج کی قبریںمیانی صاحب قبرستان میں ہیں۔ طاہر پرنس اورمحمد شریف عرف جگا گجر بھی میانی صاحب میں مدفون ہیں۔میاں اخلاق گڈو اور ان کے والد میاں معراج دین عرف ماجھا سکھ کی قبریں داروغہ والا میں ان کے فیملی احاطے میں ہیں۔روحیل اصغر کے والد شیخ اصغر اور بھائی شکیل اصغر کی قبریں انٹر ووڈ فیکٹری کے سامنے
مزید پڑھیے


لاہور کی دشمن داریاں

بدھ 21 فروری 2024ء
اشرف شریف
تین روز قبل لاہور کے نوجوان بالاج کو شادی کی تقریب میں قتل کر دیا گیا۔گارڈز کی جوابی فائرنگ سے قاتل شوٹر موقع پر مر گیا۔بالاج ایک خوبصورت لہوریا تھا۔اس کا باپ اور دادا بھی دشمنوں کے ہاتھوں قتل ہوئے۔وارثان نے گوالمنڈی والے گوگی بٹ اور طیفی بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔دونوں خاندانوں میں عشروں سے چلی آ رہی دشمنی درجنوں افراد کی جان لے چکی ہے۔اللہ کرے یہ سلسلہ آگے نہ چلے۔بالاج کا ڈیرہ شاہ عالم چوک سے بانساں والے بازار کی طرف آتے ہوئے شروع والی نکر پر ہے ۔یہ پہلے بلا ٹرکاں والے کا ڈیرہ
مزید پڑھیے


مولانا کا الیکشن پر اعتراض

جمعه 16 فروری 2024ء
اشرف شریف
میرے محبوب مولانا کا غصہ ایک بار پھر زمین گرم کر رہا تھا۔گفتگو حیران کن تھی جس کی توقع تو مولانا سے کی جا سکتی ہے لیکن حالیہ انتخابات کے تناظر میں کچھ تجاوز ہونے کا احساس ہوا۔مولانا ہمیشہ ایسا کرتے آئے ہیں، اپنے مسلز دکھاتے ہیں اور حکومت میں اپنے مینڈیٹ سے زیادہ حصہ بٹور لیتے ہیں۔یہ درست ہے وہ گالی نہیں دیتے لیکن جلال دکھاتے ہیں ۔ایک ہوشیار سیاست دان اس بار عوام کی نبض نہ پڑھ سکا ،مولانا نے اسٹیبلشمنٹ کی زمین گرم کرنے کی کوشش کی ہے۔دیکھیں مولانا کو جواب کیا ملتا ہے؟ مولانا فضل الرحمٰن
مزید پڑھیے


آزاد ارکان اگلے صدر کا انتخاب کریں گے

اتوار 11 فروری 2024ء
اشرف شریف
بچپن سے دیکھتے ہیں‘ کسی رسی کو طویل عرصہ دونوں طرف سے کھینچے رکھیں تو وہ ٹوٹ جاتی ہے۔مشرقی و مغربی پاکستان کے عوام ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے لیکن جن کے ہاتھ میں رسی تھی وہ تنائو کم کرنے پر آمادہ نہ ہوئے۔ نتیجہ یہ کہ رسی دو حصوں میں بٹ گئی۔ ہم ایسے ہی عاقل ہیں۔ چھوٹی چھوٹی اغراض اور چند انچ کی انا کو قومی مفاد سے بڑا بنا بیٹھتے ہیں۔ یوں مذہبی مباحث ہوں‘ سماجی ترقی کا تصور ہو‘ معاشی بحالی کی خواہش ہو جمہوریت و سیاسی استحکام کی آرزو ہو یا پھر انتخابات کا
مزید پڑھیے


بنگلہ دیش میں بھارت مخالف تحریک

بدھ 24 جنوری 2024ء
اشرف شریف
بنگلہ دیش پر کالم عام طور پر دسمبر میں لکھے جاتے ہیں، یہ کالم نگاروں کا اس موضوع پر لکھنے کا سیزن ہوتا ہے۔ہم اس سانحہ کے ذمہ داروں کی نشاندہی کرتے اور انہیں برا بھلا کہتے ہیں۔سیاسی تعصبات ہوں تو اپنی پسندیدہ شخصیات کو ہر الزام سے بچا لیتے ہیں۔کل پنجاب یونیورسٹی سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز میں معمول کا لیکچر تھا۔ایک طالب علم نے قائد اعظم اور قیام پاکستان کے متعلق ان شکوک کا سوال اٹھایا جو کچھ لوگ جستجو کے شائق طلبا کے دماغ میں انڈیل دیتے ہیں۔قائد کی تعلیمی ڈگریوں ، مالی کامیابی اور برق رفتار
مزید پڑھیے








اہم خبریں