Common frontend top

اشرف شریف


پاک افغان تجارت میں معاون فیصلے


اس بات سے اتفاق ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات اب صرف دفاعی تعاون پر مبنی نہیں رہے، دونوں ملک باہمی تجارت کو تیزی سے بڑھا رہے ہیں۔حال ہی میں طالبان حکومت نے پاکستان کی کاروباری برادری کے ساتھ کوئلے پر برآمدی ٹیکس کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ایک عزیز میاں ناصر بھٹہ خشت صنعت کو کوئلہ فراہم کرتے ہیں ان سے بات کی ۔وہ بتا رہے تھے کہ افغان کوئلہ بھٹہ خشت سے زیادہ صنعتوں میں ایندھن کی ضرورت پوری کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔افغانستان کی طرف سے کوئلے کی قیمت میں کمی سے متعلق
بدھ 06  ستمبر 2023ء مزید پڑھیے

بی جے پی کا تکبر اور لوک سبھا انتخابات

اتوار 03  ستمبر 2023ء
اشرف شریف
بھارت کا چندریان مشن کامیاب رہا۔دنیا نے بھارتی سائنسدانوں اور حکومت کو مبارکباد دی۔ پاکستان کے لوگوں نے بھی کھلے دل کے ساتھ اپنے ہمسائے کی اس کامیابی کا اعتراف کیا۔ لیکن پاکستان کے جذبہ خیر سگالی پر بھارت کا ردعمل خاص طور پر بی جے پی کی طرف سے تکبر پر مبنی رہا۔ میرے سامنے مئی 1998ء کے وہ ایام گھوم گئے۔ ان دنوں میرا کام بین الاقوامی اور قومی میڈیا پر نشر اہم خبروں کی مانیٹرنگ کرنا تھا۔ سہ پہر کا کوئی وقت تھا جب سی این این نے بھارت کی طرف سے ایٹمی دھماکوں کی خبر دی۔
مزید پڑھیے


طبقاتی جنگ : سیاست کے بعد ثقافت پر قبضہ

بدھ 30  اگست 2023ء
اشرف شریف
ایک قاری محمد سعید نے میل کی ہے۔ پوچھا: کلاس کنفلکٹ پر مزید لکھیں۔ گویا وضاحت کی ضرورت ہے۔عرض کئے دیتا ہوں۔ طبقاتی جنگ کا تصور کارل مارکس نے پیش کیا تھا۔ اس کا خیال ہے کہ جب ایک طبقہ زیادہ دولت مند ہو جاتا ہے تو وہ زیادہ بااختیار بھی ہو جاتا ہے۔ دولت اور اختیار اسے ظالم بنا دیتے ہیں۔ ہماری کم اہلی ہے کہ پاکستان کے جن لوگوں کو دانشور پکارا اور سمجھا جاتا ہے وہ سماج میں رونما تبدیلیوں کے فکری و سیاسی اثرات کا مطالعہ کرنے اور پھر اس مطالعہ سے حاصل معلومات کا تجزیہ
مزید پڑھیے


طبقاتی جنگ :بحث کو پھر پڑھ لیں

پیر 28  اگست 2023ء
اشرف شریف
بزرگ بتا رہے تھے کہ جب لوہا ٹھنڈا تھا تو سبط حسن‘ فیض اور ان جیسے دیگر بڑے لوگ ضربیں لگایا کرتے‘ اب نوجوان لوہا گرم ہے لیکن کوئی ضرب لگانے والا نہیں۔میں نے لقمہ دیا کہ ہمارے اساتذہ کلاس کنفلیکٹ (طبقاتی جنگ) کی تھیوری پڑھایا کرتے۔اب نچلے طبقات پوری طرح مغلوب بنا لئے گئے ہیں اس لئے سماج میں بدامنی پھیل گئی ہے۔سماج بالائی اور نچلے طبقات کے ایک دوسرے کے لئے رضا کارانہ تعاون سے قائم رہتا ہے۔ہر طبقہ اپنی استعداد کا کچھ کمایا گیا منافع دوسرے طبقات کے لئے چھوڑ دیتا ہے۔ایسے معاشرہ ایک دوسرے کا ہاتھ
مزید پڑھیے


چنگاریاں

هفته 26  اگست 2023ء
اشرف شریف
ملکی مسائل کا پس منظر سمجھنے کے خواہش مند لوگ جمع تھے۔ ان کی مہربانی کہ مجھے مدعو کر لیتے ہیں۔گفتگو تو بہت ہوئی۔ایک جملہ لکھ دیتا ہوں جس پر سب نے میری رائے سے اتفاق کیا: جو ریاست ہمسائے اور خطے میں وقوع پذیر مسلح تنازعات اور اپنے غیر مسلح شہریوں کے سامنے بے بس ہو جائے وہ ناکام ریاست ہوتی ہے۔کچھ عرصہ پہلے کوئی پوچھتا تو میں بتاتا کہ جو ریاست اپنے نان سٹیٹ مسلح گروہوں کے سامنے بے بس ہو جائے وہ ناکام کہلاتی ہے۔1977ء میں اگر کوئی یہی سوال کرتا تو میں بتاتا کہ جب ریاست
مزید پڑھیے



ڈیرہ صاحب کرتار پور کا سفر……(2)

جمعرات 24  اگست 2023ء
اشرف شریف
لاہور سے ڈھائی گھنٹے لگتے ہیں۔ راستے پر سیاحوں اور یاتریوں کی رہنمائی کے لئے کوئی بورڈ نہیں ہے۔ دربار صاحب کے پاس آ کر سڑک پر دو جگہ پر رہنمائی موجود ہے۔ دو ڈھائی کلو میٹر کی پتھریلی سڑک عبور کی تو دائیں طرف ایک کشادہ سڑک مڑ گئی۔ ہم نے اسی طرف جانا تھا تھوڑا آگے گئے تو پولیس کی چیک پوسٹ تھی۔ یہاں شناختی کارڈ دیکھے گئے۔اس سے آگے رینجرز کی چیک پوسٹ تھی یہاں بھی تسلی کی گئی۔ایک اور چیک پوسٹ تھی۔ یہاں ساتھ بہت کھلی جگہ پارکنگ کے لئے ہے۔اندازہ ہے کوئی دو
مزید پڑھیے


ڈیرہ صاحب کرتار پور کا سفر

بدھ 23  اگست 2023ء
اشرف شریف
سرمد خان کرتار پور اور ننکانہ صاحب جانا چاہتے تھے۔ ہمارے پاس ایک روز تھا۔ اس دوران دونوں جگہ جانا بڑا چیلنج تھا۔ میں آٹھ سال پہلے کرتار پور گیا تھا۔ اس وقت پرانی عمارت تھی ‘اردگرد کھیت تھے۔ اس بار نئی عمارت اور سخت سکیورٹی کا نظام۔ ناشتہ کرکے 10 بجے گھر سے نکلے۔ صابر بخاری میری طرف آ گئے تھے جبکہ عامر خاکوانی کو راستے سے لینا تھا۔ خیابان امین کے پاس رنگ روڈ پر آئے۔ ساتھیوں کا خیال تھا کہ واپڈا ٹائون ایدھی روڈ سے ہمیں موٹروے پر جانا چاہیے تھا۔ خیر پینتیس چالیس منٹ میں ہم
مزید پڑھیے


پی ٹی ایم اور ٹی ٹی پی کے بیانیہ میں اشتراک

پیر 21  اگست 2023ء
اشرف شریف
تین روز قبل اسلام آباد میں ایک جلسہ ہوا۔پی ٹی ایم کی قیادت نے جو لہجہ اختیار کیا اسے سکیورٹی سیاست کے ماہرین ٹی ٹی پی سے مماثل قرار دے رہے ہیں۔جس طرح ہم لکھنے والے کسی مضمون کا مواد دیکھ کر اس کے کنٹینٹ پر اپنی رائے دے سکتے ہیں اسی طرح سیاسی سرگرمیوں اور جلسوں کا کنٹینٹ بتاتا ہے کہ وہ جمہوری اصولوں سے ہم آہنگ ہے یا تشدد اور ریاست مخالف سوچ کی نمائندگی کرتا ہے۔ ذاتی طور پر میں علاقائی اور نسلی بنیاد پر سیاست کے خلاف ہوں۔میری طرح اگر چودہ کروڑ پنجابی یہ کہہ کر ریاست
مزید پڑھیے


ٹی ٹی پی دھڑوں میں داخلی لڑائی

اتوار 20  اگست 2023ء
اشرف شریف
تحریک طالبان پاکستان کا نور ولی گروپ باقی گروپوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر رہا ہے۔ان کارروائیوں نے تشدد و دہشت گردی میں ملوث گروپوں کے اندرجھگڑے پیدا کردیئے ہیں۔ تحریک طالبان پاکستان قبائلی علاقوں میں قدم جمانے والے ابتدائی عسکریت پسند گروپوں کی باقیات ہے۔نائن الیون کے بعد 2002 میں پاکستان نے اپنے قبائلی علاقوں میں چھپے ہوئے غیر ملکی جنگجوؤں کو موقع دیا کہ وہ پر امن زندگی اختیار کریں اور ہتھیار پھینک دیں۔ کچھ نے اس پیشکش سے فائدہ اٹھایا ۔جو سر کشی پر آمادہ ہوئے ان کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا گیا۔ ان حملوں کے
مزید پڑھیے


یا رسول اللہؐ ہم شرمسار ہیں

هفته 19  اگست 2023ء
اشرف شریف
سکول میں داخل ہوا تو سب سے پہلا دوست اشرف کھوکھر بنا۔اشرف کا پورا نام اشرف مسیح کھوکھر تھا۔ وہ اب بھی میرا دوست ہے۔ہم میٹرک تک ایک ہی سکول میں رہے۔ ایک دوسرے کے گھر آتے جاتے۔ایک ساتھ کھاتے‘ پیتے ۔ایک مہربان خاتون یاد ہیں۔بھائی جان اور مجھے بلا معاوضہ پڑھایا کرتیں۔وہ اکثر کہا کرتیں کہ تم ضرور کچھ بنو گے۔ ہم انہیں باجی کے نام سے جانتے۔وہ مسیحی تھیں اور جنرل ہسپتال کے عقب میں کسی مسیحی سکول میں ٹیچر تھیں۔اس سے پہلے گورنمنٹ فزیکل ایجوکیشن کالج گلبرگ میں ہمارے کوارٹر کے سامنے ایک بہت بڑا میدان تھا۔میدان
مزید پڑھیے








اہم خبریں