Common frontend top

اشرف شریف


انتہا پسندی، عسکریت پسندی اور ہتھیاروں سے پاک سماج کا خواب


انتہا پسندی، عسکریت پسندی اور لوگوں سے اسلحہ واپس لینا جیسے موضوعات تب سے پیش نظر ہیں جب کوچہء لفظ و حرف میں قدم رکھا۔ ہوش سنبھالنے سے پہلے ضیا الحق کا دور ختم ہو گیا۔ہم نے جس قدر جائزہ لیا یہی پتہ چلا کہ ملک کی تاریخ سے یہ عہد نکالا جا سکتا تو آج پاکستان روشن ہوتااور فسادی نظریات سے پاک ہوتا۔بعد میں آنے والی عسکری و سول قیادت اسی دور کا بوجھ اتارتی رہی۔ پیٹر ٹی کولمین اور اینڈریا بارٹولی کے مطابق انتہا پسندی ایک پیچیدہ رجحان ہے، اس کی پیچیدگی کا جائزہ لینا اکثر مشکل
هفته 20 جنوری 2024ء مزید پڑھیے

گورننس اصلاحات درکار

بدھ 17 جنوری 2024ء
اشرف شریف
پاکستان میں نہروں میں دودھ نہیں بہتا، حیرت یہ کہ ان نہروں میں اب پانی بھی نظر نہیں آتا۔دوسری طرف پچھلے کئی سال سے سیلاب آتا ہے، لاکھوں لوگ بے گھر ہوتے ہیں،فصلیں تباہ اور مویشی ہلاک ہوتے ہیں۔یہ پانی نہروں میں آجاتا تو کھیت سبز ہو جاتے۔ ایسا اس لئے نہیں ہوتا کہ گورننس ٹھیک نہیں۔لوگ کاروبار کرتے ہیں، لاکھوں روپے روز کماتے ہیں لیکن ٹیکس کا ریکارڈ مرتب نہیں کرنا چاہتے کیونکہ انہیں خدشہ ہے ایک بار ٹیکس ریکارڈ میں آ گئے تو سرکاری عمال پریشان کریں گے،پولیس تھانوں کی عمارات شاندار بن رہی ہیں، افسران کے
مزید پڑھیے


پاکستان کی سیاحتی مقبولیت

پیر 15 جنوری 2024ء
اشرف شریف
ورلڈ ٹورازم بیرومیٹر اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم (UNWTO) کا ایک باضابطہ اشاعتی فورم ہے جو بین الاقوامی رجحانات، پائیدار صلاحیت اور عالمی سیاحت کے لیے رسائی کا جامع تجزیہ فراہم کرتا ہے۔یہ تنظیم ایک اچھی خبر دے رہی ہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں سیاحت کی صنعت پھلی پھولی ہے۔ہم لوگ جو روز خبر سنتے ہیں کہ فلاں مارا گیا، فلاں نے روزگاری کے ہاتھوں خود کشی کر لی، ملک کو فلاں مصیبت نے گھیر لیا وغیرہ وغیرہ۔سیاحت میں فروغ کی خبر چھوٹی نہیں میرے لئے بڑی ہے۔میں جو اپنے غیر ملکی دوستوں کو لاہور کے تاریخی
مزید پڑھیے


سردی سے اک پرندہ دریچے میں مر گیا

جمعرات 04 جنوری 2024ء
اشرف شریف
عامر نصراللہ میرا کالج زمانے کا دوست ہے ،برسوں پہلے خاندان سمیت کینیڈا منتقل ہو گیا۔اب زیادہ تر ویڈیو کی صورت میں ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں۔کل اس نے اپنے گھر کے سامنے سے گزرتی سڑک اور ارد گرد کے کھلے علاقے کی ویڈیو بھیجی۔برف نے سڑک کو ڈھانپ لیا تھا،یہ روئی جیسی برف نہیں تھی بلکہ ہوا چلنے سے ٹھوس بن چکی تھی۔عامر بتا رہا تھا کہ اس صورت میں اسے ضروری کام کے لئے گاڑی پر باہر نکلنا ہے،جبکہ ٹائر پھسلنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔اس کے بچے اس موسم سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔اس علاقے میں گھر
مزید پڑھیے


’’اورنگزیب خطوط کے آئینے میں‘‘

هفته 30 دسمبر 2023ء
اشرف شریف
بڑی مشکل سے لاہور اور پنجاب کی تاریخ سے دھیان ہٹا کر دوسرے موضوعات پر لکھتا ہوں‘اب موضوعات ہی کیا رہ گئے ہیں۔ کہنے کو کھیل پر بہترین لکھا جا سکتا ہے‘ قلم کے زوال پر بات ہو سکتی ہے۔ دوستوں کی محفلوں کی باتیں ہو سکتی ہیں‘ پودوں‘ پھولوں اور جانوروں پر لکھنا مشکل نہیں‘ ادبی موضوعات پر عرصہ ہوا بوجوہ لکھنا بند کیا تھا۔ اب دوست کہتے ہیں ادبی کالم ڈوب رہا ہے اسے بچائو‘ کیا کروں یہاں تو ہر شعبہ زندگی کی نبض ڈوب رہی ہے۔ خیر ان دنوں چونکہ تاریخی مواد ہر وقت زیر مطالعہ
مزید پڑھیے



پنجابی کانفرنس اور فکری مزاحمت

پیر 25 دسمبر 2023ء
اشرف شریف
فکری قحط شدید ہو جائے تو مزاحمت کی ندیاں سوکھ جاتی ہیں۔یہ میرا کہا ہوا جملہ پرسوں ایک نشست میں دوست یاد دلا رہا تھا۔میں نے پلاک میں پنجابی کانفرنس کا ایک سیشن ختم ہونے کے بعد سوچا مزاحمت اور ماں بولی کا تعلق بہت گہرا ہوتا ہے۔ جو لوگ ماں بولی سے جڑے رہتے ہیں وہ مزاحمت سے دستبردار نہیں ہوتے۔ہماری نسل کا المیہ کوئی ایک ہے ؟ ہمیں معاشی طور پر نچلے طبقات کی سرحد پار کرنا ہوتی ہے۔کئی بار بارڈر پار کرتے ہوئے مر جاتے ہیں۔جو بالائی طبقات کی جنت میں قدم رکھ لیتا ہے وہ اپنے
مزید پڑھیے


ترقیاتی منصوبوں کے وعدے کافی ہیں؟

جمعرات 21 دسمبر 2023ء
اشرف شریف
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سوال اٹھایا ہے کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ترقیاتی کام ان کی جماعت کرے اور ووٹ کسی اور کو ملیں۔آصف علی زرداری بھی اسی روز بلوچستان میں تھے۔انہوں نے سرفراز بگٹی کو پارٹی میں شامل کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کو بلوچستان کی پسماندگی نظر نہیں آتی۔یہ دونوں خودکو اگلے ہائبرڈ حکومتی بندو بست کا اہم حصہ دیکھ رہے ہیں۔ اندازہ کر لیں کہ دونوں جماعتیں کئی کئی بار اقتدار میں رہنے کے باوجود ابھی تک عوام کے مطالبات پر بات نہیں کر رہیں۔یہ تجربہ کار جماعتیں اب بھی
مزید پڑھیے


کراچی کا کتاب میلہ

بدھ 20 دسمبر 2023ء
اشرف شریف
چودہ سے اٹھارہ دسمبر تک کراچی ایکسپو میں کتاب میلہ تھا۔ لاہور سے میں اور برادرم عامر خاکوانی جبکہ دبئی سے سرمد خان اور طاہر علی بندیشہ کراچی پہنچے۔ سیرین ایئرلائن نے ہماری پوری پوری رات خراب کی۔ خیر کراچی میں میرے لئے کئی دلچسپیاں تھیں۔ صبح پانچ بجے پہنچ کر ہم لوگ 10بجے باہر نکلنے کو تیار تھے۔ سب سے پہلے یونیورسٹی روڈ پر ایکسپو سنٹر پہنچے۔ گلشن اقبال سے بمشکل دس منٹ لگے۔ جہلم بک کارنر کے سٹال پر گگن شاہد، عملدار اور دیگر احباب موجود تھے۔ کتاب میلے میں منتظمین نے جانے کن لوگوں کو کھانے کے
مزید پڑھیے


دسمبر کے زخم

جمعرات 14 دسمبر 2023ء
اشرف شریف
سولہ دسمبر ایک بار پھر آنے والا ہے۔ایک بازو کے کٹ جانے کا درد جتنا ہم محسوس کرتے ہیں ہم سے پہلی نسل اس سے کہیں زیادہ تکلیف سے گزرتی ہے۔بنگال کے الگ ہونے کا دکھ اپنی جگہ پر لیکن یہ غم کیا کم ہے کہ پاکستان بھارت کے لگائے کچھ زخم آج تک تازہ محسوس کرتا ہے، خاص طور پر جب اس کی سازش سے متاثر ہو کر ہمارے اپنے لوگ مذیبی، لسانی اور علاقائی جھگڑوں میں پڑ جاتے ہیں۔ باون سال پہلے بھارت کی افواج مکتی باہنی کی صفوں میں شامل ہوئیں اور پاکستانی افواج پر حملوں کے لیے
مزید پڑھیے


کشمیر کا مقدمہ اور کٹھ پتلی بھارتی سپریم کورٹ

بدھ 13 دسمبر 2023ء
اشرف شریف
بھارتی سپریم کورٹ کے متعصبانہ اور غیر منصفانہ فیصلے پر لکھنے کے لئے نکات ترتیب دے رہا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کی خبر ملی۔یقین کریں ساری ترتیب یوا ہو گئی۔پاکستان کا دشمن یہی چاہتا ہے کہ اس پر ہونے والی تنقید کا رخ تبدیل ہو جائے۔فوجی جوانوں کی شہادتوں کے بعد بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر بات کرنا مشکل ہو گا لیکن میں نے طے کیا ہے کہ اس صدمے کو ابھی ایک طرف رکھ کر بھارتی سپریم کورٹ میں انصاف کا جو قتل ہوا اس پر کچھ کہا جائے۔ پاکستان نے
مزید پڑھیے








اہم خبریں