Common frontend top

اشرف شریف


بلراج ساہنی کا سفر نامہ پاکستان


جس طرح شیو کمار بٹالوی اداسیوں کا شاعر ہے، بلراج ساہنی مجھے اداس کر دینے والی اداکاری کے باعث اچھے لگے۔ راولپنڈی میں پیدا ہونے والے بلراج ساہنی بھارتی سینما میں ایک عظیم ہدایت کار و ادا کار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔میرے سامنے اس کا ’’سفرنامہ پاکستان‘‘ ہے۔خود ہی دیکھ لیں وہ کیا لکھتے ہیں: ’’10اکتوبر 1962ء کی صبح ٹھنڈی ٹھنڈی روشنی میں جالندھر سٹیشن کی خوشگوار چہل پہل دیکھتا رہا۔ دل میں خیال آیا: ہم پنجابی صحت مند لوگ ہیں‘ لیکن ڈھیلے اور سست سست سے۔ اس وقت اہل جالندھر میٹھی نیند سوئے پڑے ہوں گے‘
پیر 11 دسمبر 2023ء مزید پڑھیے

یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ الیکشن میں پاکستان کی کامیابی

بدھ 06 دسمبر 2023ء
اشرف شریف
ہر وقت طوفانی تپھیڑوں کی زد میں رہنے والے پاکستان کو اہم سفارتی کامیابی ملی ہے۔پاکستان میں سکول جانے کی عمر میں تعلیم سے محروم بچوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، ملک میں تاریخی آثار کی حالت خراب ہو رہی ہے،سماجی بہتری کے لئے بہت سا کام ہونا ہے لیکن منصوبہ بندی اور فنڈز کا فقدان ہے۔ماحول کی بہتری، سمندری تحقیقات سمیت کتنے ہی شعبے ہیں جو اس سفارتی کامیابی کے بعد عالمی توجہ پا سکتے ہیں۔ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے انتخابی نتائج کے مطابق پاکستان کے امیدوار نے 38 ووٹ لے کر ایگزیکٹو بورڈ کے وائس چیئرپرسن
مزید پڑھیے


5 کوئنز روڈ (2)

اتوار 03 دسمبر 2023ء
اشرف شریف
پاکستان بنا تو دینا ناتھ نے لاہور چھوڑنے سے انکار کر دیا۔ اس کے رشتہ دار اور احباب اسے بھارت لے جانے کی کوشش میں رہے۔ پھر ایک ایک کرکے سب چلے گئے۔ دینا ناتھ بھی سمتھ سن کی طرح 5کوئنز روڈ والے بنگلے اور لاہور کی محبت کا اسیر تھا۔ اس نے کچھ لوگوں کے مشورے پر مسلمان ہونے کا اعلان کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس نے اپنا نام ڈی ایل احمد، یا ڈی این احمد بتانا شروع کر دیا۔ بیرون شہر کا یہ علاقہ فسادات سے کسی حد تک محفوظ تھا۔ دینا ناتھ خود بھی
مزید پڑھیے


5کوئنز روڈ لاہور

هفته 02 دسمبر 2023ء
اشرف شریف
حمید رازی کے پنجابی ناولٹ ’’کوٹھی نمبر 8 ‘‘میں ریلوے کے انگریز افسر جان سمتھ سن کا مختصر تذکرہ ہے‘ تذکرہ کیا ایک اداس کر دینے والی کہانی ہے۔ حمید رازی نے اس کردار کو ریلوے کے پرانے ریکارڈ کی گرد صاف کر کے نکالا۔ جان سمتھ ناردرن ریلوے کے بڑے افسر تھے۔دیگر اعلیٰ انگریز افسران کی طرح انہیں بھی میو گارڈن میں ایکڑوں پر پھیلا گھر الاٹ ہوا۔ وہ دس سال تک میو گارڈن میں رہے۔ جان سمتھ انگریز افسروں سے الگ تھلگ رہتا۔وہ تکلف زدہ کلب کی زندگی اور میل ملاپ سے اکتا یا۔ اگرچہ وہ خود زیادہ
مزید پڑھیے


افغان مہاجرین کی واپسی:سماجی و معاشی اصلاح کا آغاز

جمعه 01 دسمبر 2023ء
اشرف شریف
تاریخ نے دنیا کو ایک سبق پڑھایا ہے‘ سب ریاستوں نے اس سبق کے نتائج الگ الگ دیکھے ہیں۔ یورپ کو گھٹتی ہوئی ورک فورس کا مسئلہ ہے‘ امریکہ دنیا بھر سے باصلاحیت افراد جمع کرنا چاہتا ہے‘ کینیڈا چاہتا ہے کہ اس کے وہ علاقے آباد ہوں جہاں انسانی آبادی نہیں۔ وہ ان بے آباد زمینوں اور قدرتی وسائل کو اپنی معیشت کا حصہ بنانا چاہتا ہے۔ ان ملکوں نے برسہا برس سے اپنی پالیسیوں کو اس اعتدال کے ساتھ نافذ کر رکھا ہے کہ نئے لوگوں کا آنا ایک معاشی سرگرمی بن گیا ہے۔پاکستان اور اس جیسے ملکوں
مزید پڑھیے



سٹاک مارکیٹ میں تیزی: ضمانتی کا کردار

جمعرات 30 نومبر 2023ء
اشرف شریف
پچھلے چند ہفتوں میں سٹاک مارکیٹ بلندی کی طرف جا رہی ہے۔الیکشن میں حصہ لینے کی خواہاں سیاسی جماعتوں کی طرف سے ابھی تک کوئی معاشی یا مالیاتی پالیسی سامنے نہیں آئی۔میں نے کوشش کی ہے کہ سرمایہ کاروں کے پر اعتماد فیصلوں کی وجہ جان سکوں۔اگر سیاسی عدم استحکام ،پیداواری عمل کی غیر فعالیت اور کاروباری افراد کے مسائل کی بات کی جائے تو یہ سب اپنی جگہ موجود ہیں،بس ایک فرق پڑا ہے ،یہی فرق سٹاک مارکیٹ کی تیزی کی وجہ بن رہا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے ملک کا کوئی والی وارث نظر نہیں آتا تھا۔ اب
مزید پڑھیے


’’کوٹھی نمبر 8‘‘

بدھ 29 نومبر 2023ء
اشرف شریف
گزشتہ ہفتے حمید رازی صاحب نے اپنا پنجابی ناولٹ ’’کوٹھی نمبر 8‘‘ بھیجا ۔ پہلے سے خواندگی کی منتظر کئی کتابیں میز پر دھری تھیں۔ حمید رازی حالیہ برسوں میں ریلوے سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ لاہور میں فرائض کی انجام دہی کے لیے کئی برس رہے۔ اسی عرصے میں ریلوے افسران کی رہائشی آبادی میوگارڈن میں انہیں کوٹھی نمبر 8الاٹ ہوئی۔ کہانی تو کوٹھی نمبر 8کی ہے لیکن اس کے ساتھ بہت سی دوسری داستانیں چلتی ہیں۔ ہر داستان اپنی نوع میں مکمل لیکن سارے دریا آخر کار ایک بڑے دریا میں جا ملتے ہیں۔ میرے لئے یہ ناولٹ جلد
مزید پڑھیے


رانا نذر الرحمان کی یادداشتیں (2)

هفته 25 نومبر 2023ء
اشرف شریف
رانا نذر الرحمان کی یادداشتوں پر لکھا تو طاہر علی بندیشہ سمیت بہت سے قارئین نے مزید کی فرمائش کی۔میں خود یہ سمجھتا ہوں کہ کسی عہد کی مربوط تاریخ اور پس منظر کی تفصیلات نہ ہوں تو اس زمانے کی آپ بیتیوں کا مطالعہ کرنا چاہئے ۔اس سے کئی گرہیں کھل جاتی ہیں۔رانا نذرالرحمان نے زندگی کا پہلا حصہ سخت محنت میں گزارا۔بہت جلد اللہ نے کامیابی دی۔ملک کے بڑے اور نامور لوگ ان کے معترف تھے۔ان کی سرگزشت میں مجھے یہ پہلو اچھا لگا کہ وہ کسی پلاٹ ، اراضی یا علاقے کا تذکرہ کرتے وقت اس کی
مزید پڑھیے


سسٹر زیف: تاریک سماج میں روشنی

جمعرات 23 نومبر 2023ء
اشرف شریف
چند روز ہوئے ،گوجرانوالہ کی خاتون ٹیچر کو اقوام متحدہ کی جانب سے گلوبل ٹیچر پرائز سے نوازا گیا۔انہیں دس لاکھ ڈالر کا ایوارڈ ملا۔کرکٹ ورلڈ کپ کے ہنگاموں، سیاست دانوں کے نامعتبر بیانات اور اپنے گرد پھیلے بد صورت منظروں کے ہجوم میں ہمیں یہ خاتون نظر ہی نہیں آئیں۔ رفعت عارف سسٹر زیف کے نام سے مشہورایک سرگرم کارکن ہیں، وہ بنیادی طور پر لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کی زبردست حامی ہیں۔ انکا سفر 1997 میں اس وقت شروع ہوا جب وہ 13 سال کی تھیں ۔ ان کی استاد نے انہیں بھری کلاس کے
مزید پڑھیے


رانا نذرالرحمان کی یادداشتیں

بدھ 22 نومبر 2023ء
اشرف شریف
رانا نذرالرحمان اور ان کی انجمن شہریان لاہور کسی تعارف کے محتاج نہیں۔آج لاہور پہلے سے زیادہ آلودہ، بد اتنظامی کا شکار اور بے سمت تعمیرات کا نشانہ بن رہا ہے تو رانا صاحب کی انجمن شہریان لاہور یاد آتی ہے ۔جی چاہتاہے اسے از سر نو سرگرم کیا جائے ۔کوئی پندرہ سولہ سال پہلے گیلپ والوں نے ایک تقریب رکھی تھی۔ہم دونوں مدعو تھے ، جناح کیپ پہنے رانا نذرالرحمان بزرگی میں بھی مستعد نظر آئے، ان کی آواز مستحکم تھی۔ سرسری سا تعارف وہیں ہوا۔رانا نذرالرحمان آزادی کے دنوں میں ایک سرگرم نوجوان تھے۔انہوں نے اپنے آبائی
مزید پڑھیے








اہم خبریں