Common frontend top

ڈاکٹر طاہر اشرف


انڈیا کی اقلیت کش پالیسیاں اور اقوام عالم کی ذمہ داری


ہندوستان میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور سکھوں کے خلاف ہونے والے مظالم کوئی نئی بات نہیں ہیں۔ اَلبتہ جب سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جیسی پرتشدد نظریات رکھنے والی دائیں بازو کی جماعت نے ہندوستان کی باگ ڈور سنبھالی ہے بھارت میں سیاسی مخالفین سمیت غیرہندوؤں بالخصوص مسلمانوں کے سیاسی اور مذہبی حقوق کی پامال آئے روز کا معمول ہے۔ بھارت کی موجودہ مودی سرکار کی اقلیت کش پالیسیوں کا تازہ شکارہزاروں میل دور کینیڈا میں قیام پذیر سکھ کمیونٹی ہوئی ہے جہاں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کا قتل ہوا ہ جسے بھارت نے مطلوب
بدھ 27  ستمبر 2023ء مزید پڑھیے

کیا منقسم G-20 ممالک غریب ملکوں کی مدد کر سکتے ہیں

پیر 11  ستمبر 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
اِنڈیا کی میزبانی میں گروپ آف ٹونٹی کا دو روزہ سربراہی اِجلاس اتوار 10 ستمبر کو اِنڈیا کے دارالحکومت دہلی میں ختم ہوا ہے جبکہ اِنڈیا نے باضابطہ طور پر G-20 کی صدارت برازیل کو سونپ دی ہے جو رواں سال دسمبر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گا۔ دنیا کے بیس بڑے صنعتی اور تجارتی ممالک کے رہنماؤں پر مشتمل G-20 کا اِس سال کا سربراہی اِجلاس بھی یوکرائن جنگ اور اَمریکہ اور چین کے مابین بڑھتی ہوئی مسابقت کے تناظر میں منعقد ہوا ہے۔ یہ 18 ویں سالانہ سربراہی کانفرنس تھی اور دراَصل 200 وزارتی اجلاسوں اور
مزید پڑھیے


بَرِکس کی توسیع کے عالمی سطح پر ممکنہ اَثرات

منگل 05  ستمبر 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
برازیل،روس،بھارت ، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل گروپ BRICS کا 15واں سربراہی اجلاس 22 سے 24 اگست کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقد ہوا ہے۔ اِجلاس کی میزبانی گروپ کے موجودہ صدر ہونے کی حیثیت سے جنوبی افریقہ نے کی ہے۔ اِس سربراہی اِجلاس کی صدارت جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے کی اور ممبران ملکوں کے سربراہان نے شرکت کی ہے، سوائے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے جنہوں نے اِجلاس میں آن لائن شرکت کی۔ اِس سربراہی اِجلاس کی سب سے اہم بات BRICS کے ممبران کا گروپ کی توسیع کا فیصلہ
مزید پڑھیے


اَمریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کا سہ فریقی اِجلاس

پیر 28  اگست 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
اَمریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے مابین کیمپ ڈیوڈ کے مقام پر سہ فریقی سربراہی اِجلاس 18 اگست کو منعقد ہوا ہے۔ اِجلاس کی میزبانی امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کی ہے۔ 2015 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب غیر ملکی رہنماؤں نے صحت افزا مقام پر واقع خصوصی صدارتی رہائش گاہ کا دورہ کیا ہے۔ کیمپ ڈیوڈ سمٹ یہ ظاہر کرنے کی ایک کوشش ہے کہ صدر بائیڈن، جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان تعلقات کو کتنی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ جاپان اور جنوبی کوریا ایک دوسرے کے پڑوسی جبکہ اَمریکہ کے پرانے اتحادی ہیں لیکن
مزید پڑھیے


تائیوانی نائب صدرکے حالیہ دورہ کے مضمرات؟

پیر 14  اگست 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
تائیوان کے نائب صدر ولیم لائی امریکہ کے ایک حساس دورے پر روانہ ہو ئے ہیں۔ ولیم لائی پیراگوئے کے نئے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی غرض سے باضابطہ طور پر پیراگوئے جانے اور واپس آنے کے لیے امریکہ میں صرف ٹرانزٹ اسٹاپ کے لیے رک رہے ہیں، لیکن چین نے غصے کے ساتھ ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اِس عمل کی سخت مذمت کی ہے۔ تجزیہ نگاروں کا یہ خیال ہے کہ تائیوان کے جزیرے کے گرد مزید چینی فوجی سرگرمیاں شروع ہو سکتی ہیں۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ولیم لائی، جنوری
مزید پڑھیے



کشمیر کا مقدمہ بھارتی سپریم کورٹ میں

منگل 08  اگست 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
5 اگست 2019ء کے مودی حکومت کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے اقدام کے خلاف بھارت کی سپریم کورٹ میں ہونے والی ایک پٹیشن پر گزشتہ ہفتے سے سماعت شروع ہوچکی ہے۔ یہ سماعت آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے چار سال مکمل ہونے کے بعد شروع ہوئی ہے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے نتیجے میں جموں و کشمیر (جس میں لداخ بھی شامل تھا) کی خصوصی حیثیت واپس لے لی گئی اور اِس کی حیثیت کو ریاست کے درجے سے گھٹا کر مرکز کے زیر انتظام دوعلاقوں (یونین ٹیریٹریز) میں بدل دیا گیا۔ یعنی جموں
مزید پڑھیے


منی پور میں ہونے والے مظالم اور عالمی برادری

پیر 31 جولائی 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
ہندوستان میں اقلیتی طبقوں بالخصوص مسلمانوں کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندو قوم پرست حکومت کے سخت مظالم کا سامنا ہے۔ ہندوستان میں اقلیتوں کے خلاف ہونے والے مظالم کوئی نئی بات نہیں بلکہ جب سے بھارتیہ جنتا پارٹی جیسی پرتشدد نظریات رکھنے والی دائیں بازو کی جماعت نے ہندوستان کی باگ ڈور سنبھالی ہے ہندوستان بھر میں سیاسی مخالفین سمیت غیر ھندوؤں بالخصوص مسلمانوں کے سیاسی اور مذہبی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔ اَقلیتوں کے خلاف ہونے والے مظالم کی پشت پناہی کے سلسسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی بے اِعتنائی کی تازہ مثال ہندوستان
مزید پڑھیے


ہنری کسنجر کا دورہ چین تناؤ کم کرسکے گا؟

منگل 25 جولائی 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
تجربہ کار امریکی سفارت کار ہنری کسنجر نے گزشتہ ہفتے کے دوران چین کا "حیرت انگیز" دورہ کیا ہے اور چین کے اعلیٰ ترین سفارت کار وانگ یی اور وزیر دفاع سمیت چینی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی ہے۔ چین میں اِنتہائی قابلِ احترام سمجھے جانے والے سابق امریکی سیکرٹری خارجہ کسنجر نے چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کی ہے۔ کسنجر کے اس دورے کو واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان منجمد تعلقات کے پس منظر میں "نئے تعلقات" کے قیام کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ کسنجر نے اس وقت چین کا
مزید پڑھیے


کیا روسی صدر پیوٹن نے نیٹو کو "دوبارہ تقویت بخشی" ہے؟

پیر 17 جولائی 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
لتھوانیا کے شہر ولنیئس میں دو روزہ سربراہی اجلاس کے لیے جمع ہونے والے نیٹو کے رہنماؤں نے 11 جولائی 2023 کو سویڈن کی جانب سے امریکہ کے حمایت یافتہ دفاعی معاہدے کی رکنیت کی درخواست پر ترکی کے اعتراضات واپس لینے کے بعد نیٹو میں سویڈن کی رکنیت پر اتفاق کیا ہے۔ سویڈن کے باقاعدہ رکن بن جانے کے بعد نیٹو کے ممبران کی تعداد 32 ہو جائیگی۔ اَلبتہ اِس سربراہی اِجلاس میں یوکرائن کو نیٹو کا باقاعدہ رکن بننے کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں دی گئی۔ اِس سے قبل فِن لینڈ نے 4 اپریل 2023 کو
مزید پڑھیے


جنین کے مہاجرین کیمپ پر اِسرائیلی فوج کی تازہ جارحیت

پیر 10 جولائی 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
اِسرائیل نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں قائم فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں 12 فلسطینی ہلاک اور 140 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ جمعہ سات جولائی کو نابلوس میں کارروائی کرتے ہوئے اِسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ جنین میں قائم پناہ گزینون کے کیمپ پر ہونے والا یہ اِسرائیلی حملہ، 20 سال سے زائد عرصے میں مغربی کنارے میں ہونے والا سب سے بڑا اسرائیلی حملہ تھا۔ جس نے ہزاروں افراد کو کیمپ سے بھاگنے پر مجبور کیا ہے۔ میڈیا کی اِطلاعات کے مطابق اِسرائیلی حملے
مزید پڑھیے








اہم خبریں