Common frontend top

دلچسپ و عجیب


وزن گھٹانے کی سرجری سے دماغی دباؤ میں کمی کا انکشاف

بدھ 28 اپریل 2021ء
برمنگھم(ویب ڈیسک) جدید سائنس سے وزن گٹھانے والے آپریشن اور دماغ کے اندرونی دباؤ کے درمیان ایک تعلق دریافت کیا ہے ۔ اس سرجری سے دماغ کا اندرونی دباؤ کم ہوسکتا ہے ۔ جامعہ برمنگھم اور این ایچ ایس فاؤنڈیشن کی مشترکہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر وزن گٹھانے والی سرجری کی جائے تو ایسے لوگوں کے دماغ کے اندر دباؤ کم ہوجاتا ہے ۔ طب کی زبان میں اسے ’آئیڈوپیتھک انٹراکرینیئل ہائپرٹینشن کہتے ہیں۔ اس کیفیت میں سر بھاری رہتا ہے ، اس میں درد ہوتا ہے اور آئی آئی ایچ کی شدید کیفیت مستقل نابیناپن کا
مزید پڑھیے


خواتین اور مرد کے لئے ایک ہی ٹوائلٹ

پیر 26 اپریل 2021ء
وکٹوریہ( نیٹ نیوز) آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں کام کی جگہوں پر صنفی امتیاز ختم کرنے کے لیے خواتین اور مرد وں کیلئے ایک ہی ٹوائلٹ بنا دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وکٹوریہ میں کام کی جگہوں پر ملازمین کے لیے صنفی غیر جانبدار باتھ روم لازمی قرار دیا جا رہا ہے جو صاف ستھرا اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہو گا۔وکٹوریہ میں کام کی جگہوں پر بہترین فلاح و بہبود کی سہولیات پر توجہ دی جا رہی ہے جو بنیادی انسانی ضروریات بھی ہیں۔ورک سیف کے ترجمان نے کہا کہ تمام ملازمین کے لیے
مزید پڑھیے


کار کی ونڈ سکرین سے کچھوا ٹکرا گیا

پیر 26 اپریل 2021ء
واشنگٹن( نیٹ نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا کے ہائی وے پر ایک تیزرفتار کار کی ونڈ سکرین سے کچھوا ٹکرا گیا ۔دوران سفر اچانک ایک کچھوا گاڑی کے سامنے والے شیشے کو توڑتا ہوا خاتون کے سر سے جاٹکرایا، حادثے کی وجہ سے خاتون کی آنکھ کے اوپر گہرا زخم آیا ۔حادثے کے بعد ڈرائیور نے پولیس کو مطلع کیا اور خاتون کو ہسپتال منتقل کیا۔
مزید پڑھیے


مشروم کھائیں اور کینسر بھگائیں

اتوار 25 اپریل 2021ء
پنسلوانیا(ویب ڈیسک) کھمبیاں یا مشروم کے متعلق گزشتہ دنوں اچھی خبر یہ تھی کہ یہ دماغ کو تندرست رکھتے ہیں اور اب انکشاف ہوا ہے کہ ان کا باقاعدہ استعمال سرطان کی کئی اقسام کے حملے سے بچاجاسکتا ہے ۔اسی لیے ماہرین سلاد اور دیگر کھانوں میں مشروم کی بہتات پرزور دے رہے ہیں کیونکہ اس سے کینسر کے خطرات 45 فیصد تک کم ہوسکتے ہیں۔ یہ تحقیق پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی ہے جو 16 مارچ کو ’ایڈوانسس ان نیوٹریشن‘ کے جرنل میں شائع ہوئی ہے ۔
مزید پڑھیے


ڈولفن بھی مطلبی اور خود غرض ہوتی ہیں: تحقیق

اتوار 25 اپریل 2021ء
سڈنی(ویب ڈیسک) مطلب پرستی، بغض اور مخاصمت صرف ہم انسانوں تک ہی محدود نہیں ۔ پہلے یہ یہ سیاہ جذبات، بوزنوں (پرائمیٹس) میں دریافت ہوچکے ہیں ۔ مغربی آسٹریلیا میں شارک بے کے مقام پر سائنسدانوں نے بعض تجربات کے بعد کہا ہے کہ ڈولفنز بھی آپس میں بغض و عداوت رکھتے ہیں۔سائنسدانوں نے نوٹ کیا کہ بوٹل نوز ڈولفن کے نر اپنے انہی ’ساتھیوں‘ کی پکار پر توجہ دیتے ہیں جو ماضی میں انہیں بچانے یا مدد کے لئے آئے ہوں ۔ جب کہ مدد نہ کرنے والے ڈولفن گروہ کی پکار پر وہ کان نہیں دھرتے اور
مزید پڑھیے



اٹلی:15 سال بغیر حاضری کے تنخواہ لینے والا ملازم

هفته 24 اپریل 2021ء
جینوا( نیٹ نیوز) جنوبی اٹلی کے ایک سرکاری سپتال کا ملازم 15 سال بغیر حاضری کے تنخواہ وصول کرتا رہا ہے ۔اٹلی کی مالیاتی پولیس گارڈیا ڈی فنانزا نے کا کہنا ہے کہ سلووٹور سکومیس نامی شخص 15 سال سے غیر حاضر رہنے کے باوجود تنخواہ کی مد میں تقریبا پانچ لاکھ 38 ہزار یورو وصول کر چکا ہے ۔ سکومیس نے اپنے اعلیٰ افسران کو بھتہ دیا ہے ۔ پولیس کے مطابق تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں تاہم اسے گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیے


ایشیائی مون سون کی شدت ایک سال پہلے ہی معلوم کرنا ممکن

بدھ 21 اپریل 2021ء
یوکوہاما(ویب ڈیسک) ہر گزرتے سال پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں مون سون کی بارشیں شدید ہوتی جارہی ہیں۔ اب ایک نئے ماڈل کی بدولت بالخصوص ایشیائی مون سون کی شدت ایک سال قبل معلوم کرتے ہوئے بہت حد تک اس کی درست پیشگوئی کی جاسکتی ہے ۔جاپان کے محکمہ موسمیات سے وابستہ یوہائی تاکایا اور ان کے ساتھیوں نے آب و ہوا کی پیشگوئی کرنے والا یہ بالکل نیا ماڈل بنایا ہے ۔ جدید ترین ماڈل صرف چھ ماہ کی پیشگوئی کرسکتے ہیں تاہم یہ ماڈل ایک سال پہلے ہی بتاسکتا ہے کہ موسم کا مزاج کیسا ہوگا؟
مزید پڑھیے


جان لیوا گیسوں سے خبردار کرنے والا دستی آلہ

بدھ 21 اپریل 2021ء
سیول(ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے جان لیوا گیسوں کے اخراج سے خبردار کرنے والا ایک نظام بنایا ہے جو کان کنی اور سوریج لائنوں کے علاوہ جنگوں میں فوجیوں کی جان بچانے میں مدد دے سکتا ہے ۔کارخانوں اور بوائلر سے بھی بسا اوقات کاربن مونوآکسائیڈ اور امونیا سمیت کئی گیسوں کا حادثاتی اخراج ہوتا ہے ۔ اب ایک دستی سینسر کو جسم پر ویئرایبل کی صورت میں پہنا جا سکتا ہے جسے جنوبی کوریا کی پوہانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی( پوسٹیک) نے تیار کیا ہے ۔یہ آلہ خطرناک گیسوں پر فوری خبردار کرتا ہے ۔
مزید پڑھیے


وٹامن ڈی کی کمی پٹھوں کو کمزور بناسکتی ہے : تحقیق

منگل 20 اپریل 2021ء
ویانا(ویب ڈیسک)وٹامن ڈی کے متعلق ایک اور خبر آئی ہے کہ اس کی کمی بالخصوص عمررسیدہ افراد کے پٹھوں کو کمزور کرسکتی ہے ۔ اسی لیے اب وٹامن ڈی کو انسانی جسم کے لیے زیادہ اہمیت حاصل ہوگئی ہے ۔ہم جانتے ہیں کہ وٹامن ڈی کی کمی سے سردی کا اثر سخت ہوجاتا ہے ، جلد کی رنگت اور دیگر مسائل جنم لیتے ہیں۔ اب یہ بھی ثابت ہوچکا ہے کہ وٹامن ڈی کووڈ 19 سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔ اس طرح سورج کی روشنی والا یہ وٹامن کئی طرح سے ہمارے لیے بہت ضروری ہے ۔
مزید پڑھیے


مریخ پر ’’چھوٹے ہیلی کاپٹر‘‘ کی پہلی تجرباتی پرواز کامیاب

منگل 20 اپریل 2021ء
کیلیفورنیا(ویب ڈیسک ) ناسا کا چھوٹا ہیلی کاپٹر ’’انجینیٹی‘‘ اپنی پہلی آزمائشی اُڑان بھر چکا ہے جبکہ امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’’ناسا‘‘ نے یوٹیوب پر یہ ساری کارروائی یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کے ذریعے نشر کی جسے سوا لاکھ سے بھی زائد افراد نے دنیا بھر میں دیکھا۔انجینیٹی ہیلی کاپٹر کی پہلی پرواز سے متعلق لائیو سٹریم کی ریکارڈنگ دیکھنے والوں نے اسے ناسا کا بہترین تجربہ قرار دیا ہے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں