Common frontend top

دلچسپ و عجیب


چار ہاتھیوں سے بھی زیادہ وزنی دیو قامت جانور کی باقیات دریافت

اتوار 20 جون 2021ء
بیجنگ(ویب ڈیسک ) چینی اور امریکی سائنسدانوں کی مشترکہ ٹیم نے آج سے تقریباً 2 کروڑ 65 لاکھ سال قدیم ایک ایسے دیوقامت جانور کی باقیات دریافت کرلی ہیں جو موجودہ زمانے کے چار بڑے افریقی ہاتھیوں سے بھی زیادہ وزنی ہوا کرتا تھا۔ آن لائن شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، اس قدیم و معدوم جانور کے رکازات (فوسلز) شمال مغربی چین کے صوبے گینسو سے دریافت کیے گئے ہیں۔ اسے ’’پیراسیریتھیریئم لنکشیائنس‘‘ کا سائنسی نام دیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیے


سرجری کے دوران ازخود تصاویر کھینچنے اور محفوظ کرنے والا بائیو سینسر

اتوار 20 جون 2021ء
نیویارک(ویب ڈیسک )وہ دن دور نہیں جب سرجن جراحی کے دوران اہم بافتوں (ٹشوز) اور اعضا کی ازخود تصاویر لے سکیں گے ۔ اس اہم بائیو سینسر کی ایجاد کا سرا پوردوا یونیورسٹی کے سر ہے جنہوں نے اسے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تیار کیا ہے ۔پوردا یونیورسٹی کے پروفیسر چی ہوان لی اور ان کے ساتھیوں نے یہ بائیو سینسر بنایا ہے جو تصاویر لے کر انہیں جمع کرتا رہتا ہے ۔ اس سے ایک جانب تو پورے آپریشن کے عمل کی ریکارڈنگ ہوجاتی ہے جو بعد ازاں طلبا و طالبات کے لیے رہنما ہوسکتی ہے
مزید پڑھیے


فائیو جی سے بھی 50 گنا تیز رفتار 6 جی ٹیکنالوجی تیار

هفته 19 جون 2021ء
سانتا باربرا(ویب ڈیسک) سام سنگ الیکٹرونکس نے اگلی نسل کی موبائل کمیونی کیشن ٹیکنالوجی ’’6 جی ٹیراہرٹز‘‘ پروٹوٹائپ کا عملی مظاہرہ کیا ہے جس کی ممکنہ رفتار موجودہ فائیو جی ٹیکنالوجی سے بھی 50 گنا تک زیادہ ہوگی۔یہ مظاہرہ ٹیلی مواصلات کی عالمی کانفرنس میں سام سنگ الیکٹرونکس اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سانتا باربرا کی مشترکہ ٹیم نے کیا۔ 6 جی ٹیکنالوجی کے لیے ڈیٹا ٹرانسفر اسپیڈ 1,101 ایم بی پی ایس سے شروع ہو کر ایک ٹیرابٹس فی سیکنڈ (دس لاکھ ایم بی پی ایس) تک چلی جاتی ہے ۔
مزید پڑھیے


جنوبی افریقہ :خاتون کے ہاں 10 بچوں کی پیدائش، عالمی ریکارڈ قائم

جمعرات 10 جون 2021ء
کیپ ٹاؤن(نیٹ نیوز) جنوبی افریقہ میں ایک خاتون نے بیک وقت 10 بچے پیدا کرکے مالی کی خاتون کا ریکارڈ توڑ دیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ کی 37 سالہ گوسیامے تھامارا کو حمل کے دوران نے ہی ڈاکٹر نے بتا دیا تھا کہ ان کے ہاں غیرمعمولی پیدائش ہونے والی ہے تاہم اندازہ نہیں تھا کہ عالمی ریکارڈ بننے جا رہا ہے ،لیڈی ڈاکٹر نے حمل کے دوران الٹرا ساؤنڈ کرکے خاتون کو بتایا تھا کہ 8 بچے کوکھ میں پل رہے ہیں تاہم زچگی
مزید پڑھیے


پچاس لاکھ سال کی موسمیاتی تاریخ 80 میٹر بلند پہاڑی پر محفوظ

منگل 08 جون 2021ء
قازقستان(ویب ڈیسک) اگرہم سن سکیں تو ہر پتھر میں ایک کہانی ہوتی ہے اور کسی چٹان میں پوری داستان پوشیدہ ہوسکتی ہے ۔ اسی طرح قازقستان میں جھیلوں اور قدرتی حجری آثار پرمشتمل مشہور سیاحتی مقام پر ایک چوٹی ملی ہے جہاں ماضی کے 50 لاکھ سال کا موسمیاتی احوال معلوم کیا جاسکتا ہے ۔ یوں یہ بہت نایاب جگہ ہے اور زمین پر ایسے آثار کم ہی ملتے ہیں۔یہاں مٹی اور گرد کے پرتیں ہیں جو یوریشیائی برِاعظم میں طویل عرصے کا موسمیاتی راز فاش کرتی ہیں۔
مزید پڑھیے



بھوکی مکھیاں بھی ایک دوسرے پر حملہ کردیتی ہیں: تحقیق

منگل 08 جون 2021ء
لندن(ویب ڈیسک )ہم انسان اکثر بھوک میں غصیلے ہوجاتے ہیں جس کے لیے انگریزی میں ہینگری کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے ۔ لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ مشہور پھل مکھیوں (فروٹ فلائی) کے نر بھی بھوک سے بے تاب ہوکر آپس میں لڑنے لگتے ہیں۔ نر مکھے نرپر ہی حملے کرتے ہیں اور ماداؤں کو کچھ نہیں کہتے ۔ تجربے میں سائنسدانوں نے پھل مکھی کے نروں کو پانچ گروہوں میں تقسیم کیا جس میں 58 اور 74 مکھیاں ایک جگہ رکھی گئی تھیں۔ جیسے ہی مکھیاں کھانا کھانے کے بعد بھوکی رکھی گئیں وہ ایک دوسرے
مزید پڑھیے


آن لائن کھانا منگوایا، چکن بروسٹ کی جگہ تولیہ پایا

پیر 07 جون 2021ء
منیلا ( نیٹ نیوز) فلپائن میں ریسٹورنٹ نے آن لائن آرڈر کرنے والی خاتون کو چکن بروسٹ کی جگہ تولیہ بھیج دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کی خاتون ایلیق پریز نے جولی بی نامی ریسٹورنٹس کا بروسٹ چکن کا آن لائن آرڈر دیا، جو تھوڑی دیر بعد رائیڈر نے خاتون تک پہنچا دیا۔ خاتون نے اپنا آرڈر کھول کر دیکھا تو اس میں بروسٹ تولیہ موجود تھا جس کی تصویر خاتون صارف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بھی شیئر کیں۔ خاتون کی شکایت پر انتظامیہ نے ریسٹورنٹ کو تین دن کیلئے بند کر دیا ہے ۔
مزید پڑھیے


بہادر ریسکیو ورکر نے خاتون کو بچا لیا، ویڈیو وائرل

پیر 07 جون 2021ء
واشنگٹن( نیٹ نیوز) امریکی ریاست ٹیکسس میں مشکل میں پھنسی ایک خاتون کو دلیرانہ انداز میں بچانے والے ریسکیو ورکر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ 24 مئی کا ہے ، خاتون ندی کے قریب سے سیلابی پانی میں سے اپنی گاڑی گزارنا چاہ رہی تھیں لیکن منہ زور سیلابی ریلے کے آگے گاڑی رک نہ سکی اور بہہ گئی لیکن خاتون نے نکل کر درخت کی شاخوں کو پکڑ لیا، اسی دوران ایک ریسکیو اہلکار نے اس کی طرف رسی پھینکی اور اسے بچانے پہنچ گیا اور وہ
مزید پڑھیے


دوشہروں کے عوام کو ملانے والا ’’ڈجیٹل آئینہ‘‘

جمعه 04 جون 2021ء
ریگا(ویب ڈیسک) یورپ کے دو شہروں میں پورٹل نامی ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس میں دو مختلف ممالک کے لوگ کسی بھی وقت ایک دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں۔اس ضمن میں لتھوانیا کے دارالحکومت وِلنیئس اور پولینڈ کے شہر لیوبلِن کے عوامی مقام پر ایک بہت بڑا ’’آئینے نما‘‘ ڈسپلے لگایا گیا ہے ۔ اسے پورٹل کا نام دیا گیا ہے جس پر اعلیٰ معیار کے کیمرے نصب ہیں۔ اسے سڑک پر کی جانے والی ڈجیٹل میٹنگ کہا جاسکتا ہے جس میں دونوں شہروں کے لوگ ایک دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں اور ہاتھ ہلاکر اپنی خوشی کا
مزید پڑھیے


فضائی آلودگی سونگھنے کی حس کی بھی دشمن نکلی

جمعرات 03 جون 2021ء
نیویارک(ویب ڈیسک) فضائی آلودگی کا ایک اورخطرناک پہلو سامنے آیا ہے جس کے بعد سائنسدانوں کا اصرار ہے کہ کثیف اور گندی فضا میں طویل عرصے تک سانس لینے پر سونگھنے کی حِس متاثر ہونے کا خطرہ دوگنا ہوسکتا ہے ۔قوتِ شامہ یعنی سونگھنے کی حس قدرت کا ایک عظیم تحفہ ہے ۔ اس طرح غذائی عادات بھی متاثر ہوتی ہے اور بو اور گیس وغیرہ کوپہچاننے میں بھی مدد ملتی ہے ۔ سونگھنے کی حس ختم ہوجائے تو اسے طبی زبان میں اینوسمیا کہا جاتا ہے ۔ اس کیفیت کی وجہ سے مریض ڈپریشن کے شکار بھی ہوسکتے
مزید پڑھیے








اہم خبریں