Common frontend top

دلچسپ و عجیب


دنیا کا’ ’بدقسمت ترین‘‘ پرندہ انسٹاگرام پر پسندیدہ ترین بن گیا

پیر 10 مئی 2021ء
کینبرا( نیٹ نیوز) آسٹریلوی پرندوں کا یہ خاندان اپنی عجیب و غریب شکل و شباہت کی بناء پر ’فراگ ماؤتھ‘ (مینڈک جیسے منہ والا) کہلاتا ہے جسے سائنسدانوں نے انسٹاگرام کا ’مقبول ترین‘ پرندہ قرار دیا ہے ۔اس خاندان سے تعلق رکھنے والے پرندوں کا شمار دنیا کے سب سے بدصورت پرندوں میں کیا جاتا ہے جبکہ 2004 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں ’فراگ ماؤتھ‘ کو ’دنیا کا سب سے بدقسمت دکھائی دینے والا پرندہ بھی قرار دیا گیا تھا لیکن سوشل میڈیا پر جانوروں کی تصاویر کے حوالے سے ہونے والی ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا
مزید پڑھیے


نمک کا زائد استعمال امنیاتی نظام کو متاثر کرسکتا ہے : ے تحقیق

جمعه 07 مئی 2021ء
لندن(ویب ڈیسک) طبی تحقیق نے خبردار کیا ہے کہ نمک کا زائد استعمال جسم کے فوجی (امنیاتی) خلیات کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ نمک مائٹوکونڈریائی افعال پر اثرانداز ہوکر نہ صرف امنیاتی نظام کو کمزور کرتے ہیں بلکہ جسمانی سوزش کو بھی بڑھاتے ہیں۔اس سے قبل نمک اور امراضِ قلب ہر مفصل تحقیق ہوچکی ہے ۔ ایک نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ نمک کا غیرمعمولی استعمال امنیاتی خلیات میں مائٹوکونڈریائی سرگرمیوں کو کزور کرتا ہے ۔تجربہ گاہ میں کئے گئے مشاہدات سے معلوم ہوا ہے کہ نمک کے انتہائی باریک سالمات بھی ایک اینزائم کو روکتے
مزید پڑھیے


88سالہ بزرگ ڈرائیور کے سب دیوانے ہو گئے

بدھ 05 مئی 2021ء
ایمسٹرڈیم( نیٹ نیوز) 88سالہ بزرگ ڈرائیورنے گاڑی سے 6 سینٹی میٹر بڑے گیراج میں کار مہارت سے پارک کرکے سب کو حیران کردیا ، سوشل میڈیا پر اس معمر ڈرائیور کی سب بہت تعریف کر رہے ہیں ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہالینڈ کے ایک 88سالہ بزرگ یوجین اپنے گیراج میں گاڑی کھڑی کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میری کار کی چوڑائی صرف1.49میٹر چوڑی ہے اور گیراج 1.55 میٹر چوڑا ہے ،جس کے بعد وہ اپنی گاڑی کو بہت آسانی سے اور بغیر کسی کی مدد کے اس اندر داخل ہوتے ہیں۔گیراج کی دیواروں اور کار کی
مزید پڑھیے


امریکہ: دریا سے انسان سے بھی بڑی نایاب مچھلی پکڑی گئی

بدھ 05 مئی 2021ء
نیویارک( نیٹ نیوز) امریکہ میں ایک دریا سے پکڑی جانے والی قوی الجثہ اور طویل قامت مچھلی نے لوگوں کو حیران کردیا، اس کی عمر 100 سال بتائی جارہی ہے جبکہ اسکی لمبائی انسانی قد سے بھی زیادہ ہے ۔بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق امریکی فش اینڈ وائلڈ لائف سروس نے ڈیٹرائٹ کے دریا سے مچھلی کی ایک نایاب قسم پکڑی ہے ۔ اسٹرجن نامی اس مچھلی کا وزن 90 کلو گرام ہے جبکہ اس کی قامت 6 فٹ 10 انچ ہے ۔ وائلڈ لائف سروس کا کہنا تھا کہ اس مچھلی کی عمر ممکنہ طور پر 100 سال
مزید پڑھیے


غار سے لاکھوں سال پرانا مکان دریافت

پیر 03 مئی 2021ء
جوہانسبرگ( نیٹ نیوز) ماہرین آثار قدیمہ نے جنوبی افریقہ کے ایک غار سے انتہائی قدیم مکان دریافت کیا ہے ، اس نادر دریافت سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ یہ مکان تقریباً 20لاکھ سال پرانا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اور کینیڈین تحقیق دانوں نے جنوبی افریقہ کے ایک غار سے تقریباً دو ملین سال قبل پتھری آلات سے تیار کی جانے والی بعض اشیاء کا پتہ لگایا ہے ۔تحقیق دانوں نے اس غار میں موجود دنیا کے قدیم ترین گھر کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے 1.8 ملین سال
مزید پڑھیے



20 سال پرانی کرائے کی ویڈیو کیسٹ نے خاتون کو ’’ مجرمہ‘‘ بنا دیا

پیر 03 مئی 2021ء
کلیولینڈ( نیٹ نیوز) امریکی ریاست اوکلاہوما کی رہائشی خاتون پر گزشتہ ہفتے انکشاف ہوا کہ ان کا نام سرکاری طور پر ’’مطلوب مجرموں‘‘ میں شامل ہے کیونکہ ان پر 20 سال پہلے کرائے پر ویڈیو کیسٹ لے کر واپس نہ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اوکلاہوما کی ’’کیرن میک برائڈ‘‘ نامی خاتون اپنی شادی کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ ٹیکساس منتقل ہوئیں تو انہیں بتایا گیا کہ انکا نام ’’مطلوب مجرموں‘‘ میں شامل ہے کیونکہ نارمن، اوکلاہوما کی ’’مووی پلیس‘‘ نامی ایک ویڈیو لائبریری سے 1999 میں کسی نے ان کے نام پر بچوں کی ایک ویڈیو فلم
مزید پڑھیے


شمالی امریکہ میں مشین گن جیسی آواز والا پرندہ دریافت

اتوار 02 مئی 2021ء
واشنگٹن (ویب ڈیسک ) فطرت کے کارخانے میں حیرت انگیز پرندے موجود ہے اور ایسا ہی ایک پرندہ کھٹ بڑھئی ہے جو اپنی چونچ سے درختوں میں سوراخ کرتا ہے ۔ لیکن وڈ پیکر کی ایک قسم ایسی بھی ہے جسے اپنی خوفناک آواز کی بنا پر مشین گن وڈپیکر بھی کہا جاسکتا ہے ۔ انہیں اپنی چونچ کسی دھاتی شے سے ٹکرانے کا جنون ہوتا ہے اور اسی بنا پر وہ جب تیزی سے چونچ مارتے ہیں تو مشین گن جیسی آواز پیدا ہوتی ہے ۔اس پرندے کی لمبائی سات سے پندرہ سینٹی میٹر تک ہوتی ہے ۔
مزید پڑھیے


فلپائن کے نوجوان کا شوق 20 ہزار کھلونے جمع کرلیے

جمعه 30 اپریل 2021ء
منیلا(ویب ڈیسک)فلپائن سے تعلق رکھنے والے ایک گرافک آرٹسٹ پرسیول لُوگ نامی شخص نے فاسٹ فوڈ سینٹرز سے کھانوں کے ساتھ بچوں کو تحفے میں ملنے والے 20 ہزار سے زائد کھلونے جمع کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروالیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرسیول لُوگ 5 سال کی عمر سے یہ کام انجام دے رہے ہیں۔انھوں نے معروف برانڈز کے برگر اور فاسٹ فوڈ کھانے کا سلسلہ جاری رکھا اور اس کے عوض تحفے میں ملنے والے کھلونوں کو بھی جمع کرتے گئے ۔
مزید پڑھیے


چینی خلائی سٹیشن کا مرکزی ماڈیول کامیابی سے مدار میں پہنچا دیا گیا

جمعه 30 اپریل 2021ء
بیجنگ(ویب ڈیسک) چینی خلائی سٹیشن ’’تیانگونگ 3‘‘ کا اہم ترین اور مرکزی حصہ (کور ماڈیول) کامیابی سے اپنے مدار میں پہنچایا جاچکا ہے ۔تفصیلات کے مطابق 29 اپریل کی رات 11 بجکر 11 منٹ پر چین کی وین چھانگ اسپیس لانچ سائٹ سے چینی خلائی سٹیشن کا مرکزی ماڈیول کامیابی سے لانچ کیا گیا جسے چین کی جانب سے خلائی مشن کے نئے دور میں کامیابی کا اعلان قرار دیا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ بڑے خلائی سٹیشنوں کی تعداد صرف 2 ہے سابق سوویت یونین کا ’’میر‘‘ اور امریکی قیادت میں ’’بین الاقوامی خلائی سٹیشن‘‘ (آئی ایس ایس)شامل ہیں۔
مزید پڑھیے


سنسان جزیرے پر 32 برس سے تنہا رہنے والے شخص نے اسے خیرباد کہہ دیا

بدھ 28 اپریل 2021ء
روم(ویب ڈیسک) ایک سنسان جزیرے پر مسلسل 32 سال سے اکیلے رہنے والے شخص کو اب آخرکار یہ جزیرہ چھوڑنا پڑ رہا ہے کیونکہ ایک نجی کمپنی نے یہ جزیرہ خریدلیا ہے ۔81 سالہ مورو مورانڈی1989 ئاپنی کشتی میں یہاں سے گزررہے تھے کہ ان کی کشتی الٹ گئی اور وہ مشکل سے اس جزیرے بوڈیلی پر جاپہنچے ۔ یہ جزیرہ اپنے گلابی ساحلوں کی وجہ سے بہت مشہور ہے اور مورو نے یہی رہنے کا ارادہ کیا۔ تا ہم اب 32 سال بعد وہ وہاں سے چلے جائیں گے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں