Common frontend top

دلچسپ و عجیب


جاپان میں لکڑی سے تراشے حیرت انگیز شاہکار

جمعرات 03 جون 2021ء
ٹوکیو(ویب ڈیسک )جاپان میں لکڑی سے کاڑھے شاہکار پوری دنیا میں مشہور ہوگئے ہیں۔ یہ شاہکار جاپانی فنکار ٹورو فوکوڈا نے انتہائی نفاست سے لکڑی پرکاڑھے ہیں ۔ٹوروفوکوڈا نے اپنی محنت اورغوروفکر سے ’سہ جہتی لکڑی کی کشیدہ کاری‘ کیلئے ایک بالکل نیا طریقہ وضع کیا ہے جس کی بدولت وہ حقیقت سے قریب ترحشرات، پھول اوردیگر اشیا تراشتے ہیں جس کیلئے سخت صبر اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انہوں نے نہایت باریکی سے تتلیاں، بھنوروں اور دیگر حشرات کو تراشا ہے ۔
مزید پڑھیے


جاپانی خربوزوں کی جوڑی 39 لاکھ روپے میں نیلام

بدھ 02 جون 2021ء
ٹوکیو(ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں جاپان میں دو معمولی خربوزے 27 لاکھ ین (تقریباً 39 لاکھ پاکستانی روپے ) میں نیلام ہوئے جس پر جاپان کے کاشتکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس سال نیلامی میں سب سے زیادہ بولی لگا کر خربوزوں کی جوڑی خریدنے والا شخص ایک مقامی صنعتکار ہے جو نوزائیدہ بچوں کیلئے غذائی مصنوعات بنانے والی ایک کمپنی کا مالک ہے ۔خربوزوں کی جوڑی پچھلے سال کے مقابلے میں 22 گنا زیادہ رقم میں نیلام ہونے کو جاپانی معیشت سے وابستہ ایک ’’مثبت خبر‘‘ بھی قرار دیا جارہا ہے ۔
مزید پڑھیے


کہکشاؤں کے درمیان ’’پراسرار پل‘‘ جو دکھائی نہیں دیتے

بدھ 02 جون 2021ء
سیؤل(ویب ڈیسک) جنوبی کوریائی اور امریکی سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ ہماری کہکشاں اور اس کے آس پاس کی کہکشائیں ’’تاریک مادّے ‘‘ کے پُلوں جیسی ساختوں سے آپس میں جڑی ہوئی ہیں۔یہ دریافت مصنوعی ذہانت والے ایک خاص کمپیوٹر پروگرام کی مدد سے ہوئی ہے ۔پہلے مرحلے میں اس کمپیوٹر کو سمیولیشنز کی مدد سے تربیت دی گئی جبکہ آخری مرحلے میں کہکشاؤں کی ’’کوسمک فلو 3‘‘ نامی کٹیلاگ استعمال کی گئی تجزیہ مکمل کرنے کے بعد اس کمپیوٹر پروگرام نے تاریک مادّے کا جو نقشہ تیار کیا اس میں سب کچھ موجود تھا ۔
مزید پڑھیے


زیادہ بھائی بہنوں سے دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے : تحقیق

منگل 01 جون 2021ء
سٹاک ہوم(ویب ڈیسک) سویڈن کے ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ اگر آپ کے بھائی بہنوں کی تعداد زیادہ ہے یا بہن بھائیوں میں آپ کا دوسرا یا تیسرا نمبر ہے تو آپ کے لیے دل کی بیماریوں اور دیگر مسائل کا خطرہ بھی چھوٹے خاندان والوں سے زیادہ ہوسکتا ہے ۔یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی تحقیق ہے جس میں 1932 ء سے 1960 ئکے درمیان پیدا ہونے والے 26 لاکھ 80 ہزار افراد کی زندگی اور صحت سے متعلق اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے ۔ تحقیق کے مطابق جن مردوں کا کوئی بہن
مزید پڑھیے


نامعلوم شخص پٹڑی پر بیڈ لگا کر سو گیا، ٹرینیں تاخیر کا شکار

منگل 01 جون 2021ء
پٹنہ(ویب سیریز ) بھارت میں نامعلوم شخص ریلوے جنکشن کی پٹڑی پر بیڈ رکھ کر سوگیا جس کی وجہ سے اس ٹریک سے گزرنے والی تمام ٹرینیں روک دی گئیں۔ پٹنہ کے معروف اور مصروف ترین مغل سرائے ریلوے لائن پر انوکھے واقعے نے ٹرینوں کو تاخیر کا شکار کردیا۔ روزانہ اس ٹریک سے 300 سے زائد ٹرینیں گزرتی ہیں۔نارتھ ایسٹ ایکسپریس کے ڈرائیور نے گوہاٹی نے نئی دہلی سے آتے ہوئے دیکھا کہ جانے والی ٹریک پر ایک شخص پٹڑی پر بیڈ رکھ کر اس پر سو رہا ہے جس پر ڈرائیور نے حکام کو مطلع کیا۔
مزید پڑھیے



جھوٹ بولو گے تو فیس بُک ’’آن لائن بے عزتی‘‘ کر دیگا

پیر 31 مئی 2021ء
کیلیفورنیا( نیٹ نیوز) مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بُک نے جھوٹی خبریں اور معلومات پھیلانے والے اکاؤنٹس، پیجز اور گروپس کو ’’آن لائن شرمندہ‘‘ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔فیس بُک نے اپنی حالیہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ جو سوشل میڈیا اکاؤنٹس باقاعدگی سے غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلاتے ہیں، ان کی پوسٹس کو ہٹانے کے بجائے ان پر لیبل لگا کر صارفین کو خبردار کیا جائے گا۔ فیس بُک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جھوٹ پر مبنی پوسٹس ڈیلیٹ کرنا اس مسئلے کا مؤثر حل ثابت نہیں ہوا، لہذا ماہرانہ مشوروں کے بعد نوٹی
مزید پڑھیے


شکار کیلئے چھتری بن کر دھوکہ دینے والا بگلا

پیر 31 مئی 2021ء
لاگوس ( نیٹ نیوز) افریقہ میں پایا جانے والا ایک کالا بگلا واقعی اتنا مکار ہے کہ وہ مچھلیوں کو دھوکہ دے کر شکار کرنے کے لیے اپنے پروں کو خاص طرح سے موڑ کر چھتری جیسی شکل اختیار کرلیتا ہے ۔سیاہ رنگت کی وجہ سے اس بگلے کو ’’بلیک ایگرٹ‘‘ کہا جاتا ہے ۔شکار کرنے کے لیے یہ اُتھلے پانی میں ایسے کھڑا ہوجاتا ہے کہ اس کی صرف ٹانگیں ہی پانی کے اندر ہوتی ہیں جبکہ جسم کا باقی حصہ اوپر رہتا ہے ۔پھر یہ اپنے پروں کو دائرے کی شکل میں پانی کے بالکل اوپر پھیلا دیتا
مزید پڑھیے


خود کو پتے میں ناقابلِ یقین حد تک چھپانے والا انوکھا کیڑا

اتوار 30 مئی 2021ء
ممبئی(ویب ڈیسک)عام طور پر حشرات اور بالخصوص کیٹرپلر اپنے تحفظ کیلئے کئی ہتھیاروں سے لیس ہوتے ہیں تاہم بیرن کیٹرپلر اتنی خوبصورتی سے خود کو چھپاتا ہے کہ اسے پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے۔بیرن کیڑے کا حیاتیاتی نام Euthalia aconthea ہے جو بھارت، جنوب مشرقی ایشیا میں بالخصوص آم کے درختوں پر عام پایا جاتا ہے ۔ یہ کیڑا آم کے پتے بہت شوق سے کھاتا ہے لیکن یہاں پرندے اسے آرام سے اپنا نوالہ بناسکتے ہیں۔
مزید پڑھیے


بھارتی ریگستان میں دنیا کی سب سے بڑی ارضی ڈرائنگ دریافت

جمعه 28 مئی 2021ء
راجستھان(ویب ڈیسک )بھارتی تھر اور راجستھان کے میدانی علاقے میں زمین پر کھینچی گئی لکیروں کو جب بلندی سے دیکھا گیا تو ان پر ایک ڈیزائن کا گمان ہوا اور اسے زمین پر بنایا گیا سب سے بڑا خاکہ یا ڈرائنگ کہا گیا ہے جسے سائنسی زبان میں ’جیوگِلفس‘ کہا جاتا ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ مرغولہ دار (اسپائرل) ڈرائنگ ہے جو بھارتی تھر کے علاقے بوہا اور اس کے اطراف میں دریافت ہوئی ہیں۔ اس طرح جنوبی امریکہ میں نازکا کی لکیروں کو بھی اس نے پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔
مزید پڑھیے


امریکی کمپنی نے انسانوں کیلئے ڈیجیٹل دُم متعارف کروادی

پیر 24 مئی 2021ء
واشنگٹن (ویب ڈیسک)تجسس پایا جاتا ہے کہ انسانوں کی دُم کیوں نہیں ہوتی جس کا جواب یہ ہے کہ جانوروں میں موجود دم کئی مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے ۔لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ امریکا میں پچھلے 15برسوں سے ایک ایسی کمپنی’ دی ٹیل ‘ بھی کام کررہی ہے جو انسانوں کے لیے بظاہر حقیقی نظر آنے والی دم تیار کرتی ہے ۔کمپنی کی نئی پیشکش کک اسٹارٹر پر متعارف کروائی گئی ’مائی ٹیل ‘ہے جو کہ حرکت کرنے والی دم ہے ،دم کے کور کو خریدنے والا شخص بآسانی تبدیل کرسکتا ہے یعنی آپ
مزید پڑھیے








اہم خبریں