Common frontend top

سجاد میر


کتوں سے پیار


وہ بتا رہی تھیں کہ وہ ایک ماہر نفسیات ہیں۔ انہوں نے کوئی پانچ ہزار کتوں کی زندگیاں بچائی ہیں۔ ان کا اصرار ہے کہ ہم انسانوں کا رویہ کتوں کے ساتھ اچھا نہیں ہوتا۔ ہم کیوں انہیں پتھر مارتے ہیں۔ ہم پتھر مارتے ہیں تو وہ ہمیں کاٹتے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کیوں خوا ہمخواہ ہم انسانوں سے راہ چلتے الجھتے ہیں۔ ہمیں بھی تو اپنے دفاع کا حق ہے۔ ان کا جواب تھا وہ بے زبان ہیں‘ نہیں جانتے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ شاید ان کا مطلب یہ تھا کہ ان کی
هفته 23 نومبر 2019ء مزید پڑھیے

کوئی کسر رہ گئی ہے

جمعرات 21 نومبر 2019ء
سجاد میر
کوئی کسر باقی رہ گئی ہے کہ ہمارے چیف جسٹس کو عدلیہ کی صفائی میں بولنا پڑ رہا ہے۔ ملک کے حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ ہر ادارہ اپنے دفاع میں نکلا ہوا ہے ہمارے ملک میں یہ تو ہوتا آیا ہے کہ جب مورخ کو اس ملک کی مختصر سی تاریخ لکھنا پڑتی ہے تو ہماری خرابیوں کی جڑ اس مقدمے کو بتایا جاتا ہے جو جسٹس منیر نے صادر کیا تھا۔ آغاز اس بات سے ہوتا ہے کہ اگرچہ ہمارے ملک میں عدالتوں کا ریکارڈ کوئی اچھا نہیں رہا مگر ایک نہیں کئی مقدمات کے فیصلے یاد
مزید پڑھیے


جب سب نیکیاں غارت ہو جاتی ہیں

بدھ 20 نومبر 2019ء
سجاد میر
ڈر لگتا تھا کہیں اس بات پر اس کی پکڑ نہ ہو جائے۔ دل نہیں چاہتا تھا کہ ایسا ہو۔ وہ ہمارا ہیرو تھا، اس نسل کا ہیرو تھا، وہ دنیا کا سب سے بڑا سپورٹسمین گنا گیا اور عالم اسلام تو اس کے ذکر سے پھولے نہ سماتا تھا۔ اس کی کتاب شائع ہوئی تو نئی نسل میں خاص طور پر اتنی مقبول ہوئی کہ اس زمانے میں کم از کم ہر پڑھنے لکھنے والا طالب علم اس کا مطالعہ ناگزیر سمجھتا تھا۔ محمد علی کلے ایک زندہ لیجنڈ تھا، ایک رول ماڈل بن گیا تھا۔ اس نے باکسنگ
مزید پڑھیے


خدا پاکستان کی حفاظت کرے

پیر 18 نومبر 2019ء
سجاد میر
یہ خبر بہت حیرت اور دلچسپی سے سنی گئی کہ وزیر اعظم پاکستان دو دن کی چھٹی پر جا رہے ہیں۔ ملک کے جو حالات ہیں ان کے پس منظر میں طرح طرح کی چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں۔ ہمارے ہاں تو دیکھتے دیکھتے خبر سازش بن جاتی ہے اور اسے مرضی کے معنی پہنا دیے جاتے ہیں۔ سیاست کے دو اہم ارکان آپس میں معمول کی ملاقات بھی کریں تو پوچھا جاتا ہے کہ اس کا پس منظر کیا ہو سکتا ہے۔ باڈی لینگوئج جسے اب بدن بولی کہا جانے لگا ہے‘ اس کا جائزہ شروع ہو جاتا ہے۔
مزید پڑھیے


روشِ بندہ پروری

هفته 16 نومبر 2019ء
سجاد میر
تاریخ کی ایک فیصلہ کن جنگ اپنے عروج پر تھی۔ ایک طرف صلیبیوں کے بڑھتے ہوئے لشکر تھے اور دوسری طرف مسلمان سپاہ۔ غازی صلاح الدین کو اطلاع ملی کہ دشمن کا نامور جرنیل جسے مسلمان تاریخ دان بھی شیر دل کے لقب سے پکارتے ہیں۔ شدید علیل ہے۔ حکایت بیان کی جاتی ہے کہ صلاح الدین ایوبی نے نہ صرف جنگ روک دی بلکہ اپنا شاہی طبیب بھجوانے کی پیشکش کی تاکہ رچرڈ شیردل کا علاج ہو سکے۔ ایک روایت ہے طبیب کو بھجوا دیا اور ایک خبر ہے کہ طبیب کے بھیس میں خود جا پہنچا کہ اس
مزید پڑھیے



کوئی کل سیدھی نہیں

جمعرات 14 نومبر 2019ء
سجاد میر
کوئی ہے جو بتائے اس وقت قوم کا بڑا مسئلہ کیا ہے یا حکومت کی طرح سب کا یہ خیال ہے کہ راوی چین لکھتا ہے‘ کوئی مسئلہ ہے ہی نہیں۔ سب کچھ قانون اوردستور کے مطابق چل رہا ہے اور چلتا رہے گا۔ کیا کر لیں گے مولانا فضل الرحمن بیٹھے رہیں اسلام آباد کے مضافات میں ‘خود ہی تنگ آ کر واپس لوٹ جائیں گے اور یہ کہ نواز شریف تو ہمارے رحم و کرم پر ہیں۔ درست ان کی طبیعت خراب ہے‘ مگر اس سے حکومت پر کیا فرق پڑتا ہے اور تیسری بات پیاز ‘ٹماٹر کے
مزید پڑھیے


عشق رسول ؐ اور اقبال

بدھ 13 نومبر 2019ء
سجاد میر
ہفتہ کو یوم اقبال اوراتوار کو عید میلادالنبیؐ تھی۔ گزشتہ برس بھی یوم اقبال ربیع الاول کے مہینے میں آیا تھا مگر اس بار تو بالکل یوم ولادت نبیؐ سے متصل ہے۔ اس بار بھی حسب روایت ایوان اقبال میں یوم اقبال کی تقریب تھی۔ جس میں ہمیشہ بات کرنے کی سعادت ملتی ہے۔ پہلے تو یہ اہتمام نہ ہوتا تھا مگر میں سوچ رہا تھا کہ میں ہمیشہ اس بات کا اہتمام کرتا ہوں کہ اقبال کا جو تعلق قرآن اور عشق رسولؐ سے ہے اس پر ضرور گفتگو کروں۔ اس بار تو گویا موضوع ہی یہی تھا۔
مزید پڑھیے


یہ ایک راہداری ہی نہیں

هفته 09 نومبر 2019ء
سجاد میر
مرے سامنے ایک دعوت نامہ کھلا پڑا ہے۔ یہ کرتار پور راہداری کے افتتاح میں شمولیت کا پروانہ ہے۔ مگر میں نہیں جا پائوں گا۔ اس کی وجہ کوئی سیاسی‘ مذہبی یا قومی نہیں‘ بلکہ یوں کہہ لیجیے اس سفر کی ہمت نہیں کر پائوں گا۔ پھر مرے شہر میں یوم اقبال کی مجلس سجنا ہے اور اس میں شمولیت ہر سال مجھے بہت عزیز رہتی ہے۔ ایک عجیب اتفاق ہے کہ دو دن مرے نبی آقارسولؐ کا یوم ولادت بھی ہے۔ شہر میں خوب روحانیت ہو گی۔ کرتار پور کے بارے میں مری عجیب کیفیت ہے اور مختلف سوال ہیں۔ایک
مزید پڑھیے


کب کی بات کب یاد آئی

جمعرات 07 نومبر 2019ء
سجاد میر
میں جب ٹیلی ویژن پر صبح کا پروگرام بریک فاسٹ ود سجاد میر کیا کرتا تھا۔ تو حالات کے مطابق اپنی آسانی کی کوئی تدبیر اختیار کرتا رہتا تھا۔ میں پروگرام کے ایک حصے میں اسی دن تیرہ چودہ اخبارات میں چھپے کالموں میں سے پانچ چھ کا انتخاب کر کے ان کا خلاصہ بیان کرتا‘ پھر ان کے بعض نکات پر تبصرہ کرتا۔ یہ کام مجھے خود ہی کرنا ہوتا تھا۔ اس میں کوئی میرا مددگار نہیں ہوتا تھا۔ صبح صبح کم وقت میں اپنے لئے ایک بار میں نے یہ سہولت تیار کی کہ اخبارات کے ان کالموں
مزید پڑھیے


جمہوریت بڑے کام کی چیز ہے…

بدھ 06 نومبر 2019ء
سجاد میر
آخر وہ ہمارے حکمران رہے ہیں۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ سلطنت برطانیہ میں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا تھا۔ ہم نے ان کی آن بان دیکھی ہے۔ مہذب دنیا کی بہت سی اقدار اور انسانی ترقی کی ابتدا کا سفر بھی اسی سرزمین سے وابستہ تھا۔ سب سے بڑی قدر جمہوریت سے اور برطانیہ کو آج بھی جمہوریت کی ماں کہا جاتا ہے۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ برطانیہ نے جمہوریت کی خاطر بڑی قربانیاں دی ہیں۔ اس نے ہٹلر سے ٹکڑا کر خود اپنے وجود کو خطرے میں ڈال دیا اور یہ سب
مزید پڑھیے








اہم خبریں