Common frontend top

علی احمد ڈھلوں


سیمینار ’’رائٹ آف ایکسپریشن اینڈ ڈیموکریسی‘‘


کبھی کبھی انسان اتنا بے بس ہو جاتا ہے کہ اُسے کچھ سجھائی نہیں دیتا، وہ ہاتھ پائوں مارتا ہے، مسائل کا حل ڈھونڈتا ہے، مگر مجال ہے کہ اُس کے لیے کوئی حل نکل آئے۔ مثلاََ 9مئی کے واقعات کے بعد اس وقت پورا ملک خاموش اور پریشان دکھائی دیتا ہے۔ عوام کو سمجھ نہیں آرہی کہ اُس کے ساتھ ہو کیا رہا ہے؟ وہ بھول بھلیوں میں مارے گئے ہیں، ایک طرف اُنہیں مہنگائی کے تھپیڑے پڑ رہے ہیں، دوسری طرف ناکام ہوتی جمہوریت ۔ ان سب چیزوں کے ساتھ ساتھ عام آدمی ’’فریڈم آف ایکسپریشن ‘‘ سے
منگل 06 جون 2023ء مزید پڑھیے

عوام کوایجوکیٹ کریں!

هفته 03 جون 2023ء
علی احمد ڈھلوں
اس وقت حالات کی سنگینی کا عالم یہ ہے کہ عوام کبھی اتنے خوفزدہ نہیں ہوئے جتنے آج ہیں، یہ شاید اس لیے ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان یا اکا دکا عوام نے حقیقی ’’ریڈلائن‘‘ عبور کر دی ہے۔ جس کا شاید اُنہیں علم ہی نہیں تھایا اُنہیں کبھی ایجوکیٹ ہی نہیں کیا گیا تھا کہ اُن کی حدود کیا ہیں۔ بات سادہ سی ہے کہ جہاں جہاں بھی آزادی اظہار رائے کا وجود ہے وہاں کے ممالک نے اپنے عوام کے لیے اور باہر سے آنے والوں کے لیے ہر زبان میں لٹریچر فراہم کیا ہوا ہے۔ کینیڈا،
مزید پڑھیے


پاکستانی حکمران طیب اردوان سے سبق سیکھیں!

منگل 30 مئی 2023ء
علی احمد ڈھلوں
ترکیہ میں صدر اردوان نے تاریخی رن آف الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی، وہ 2028تک ترکیہ کے صدر منتخب ہوگئے ، اردوان مسلسل تیسری بار عہدہ صدارت سنبھالیں گے ، نتائج کے مطابق صدر اردوان نے2کروڑ 74لاکھ سے زائد یعنی 52.10 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے حریف امیدوار کمال کلیچ دار اولو نے دو کروڑ 52 لاکھ سے زائد یعنی 47.90 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ اس الیکشن میں پہلے کی طرح نہ تو کہیں سے آواز آئی کہ سپریم الیکشن کونسل(ترکیہ) کی جانب سے دھاندلی ہوئی ہے اور نہ ہی یہ آواز آئی کہ الیکشن کو ہائی جیک
مزید پڑھیے


سیاست پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا راستہ

هفته 27 مئی 2023ء
علی احمد ڈھلوں
چلیں یہ مان لیا کہ ریاست سے کوئی لڑ سکتا ہے نہ ہی کوئی اس میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ جو گمراہ اور شرپسند عناصر ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اُکساتے ہیں، وہ بھی برابر کے مجرم ہیں اور انہیں بھی وہی سزا ملنی چاہیے جو ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کو ملتی ہے۔ چلیں یہ بھی مان لیا کہ ریاست کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی املاک کی حفاظت کرے اور ذمہ داران کے خلاف ضروری کارروائی کرے۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ کاغذی شیر جو اس وقت پی ٹی آئی
مزید پڑھیے


القادر ٹرسٹ کیس : عمران خان اپنی پوزیشن واضح کریں!

منگل 23 مئی 2023ء
علی احمد ڈھلوں
اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت تحریک انصاف پر کڑا وقت چل رہا ہے، تمام قیاس آرائیاں دم توڑ چکی ہیں کہ تحریک انصاف کی اندر کھاتے ڈیل ہو چکی ہے، یا اسے دوبارہ آشیرباد حاصل ہو جائے گا۔ اُن پر روزانہ کی بنیاد پر نئے مقدمات بن رہے ہیں، جو کیا اُس کا مقدمہ تو ٹھیک ، مگر جو نہیں کیا اُس کا بھی سارا ملبہ تحریک انصاف کے چیئرمین کے کھاتے میں ڈالا جا رہا ہے۔ یہ سب چیزیں ایک طرف مگر میں یہ بات دعوے سے کہتا ہوں کہ آج بھی پوری قوم یہی
مزید پڑھیے



ریاست ماں

هفته 20 مئی 2023ء
علی احمد ڈھلوں
ہم ماضی میں بہت کچھ دیکھ چکے ہیں، گزشتہ دو دہائیوں سے تو وہ کچھ دیکھ چکے ہیں کہ جسے دیکھ کر اکثر کہا کرتے تھے کہ یہ ہماری زندگی میں پہلی بار ہوا ہے۔ مشرف و ضیاء کا مارشل لاء دیکھا، ایمرجنسی دیکھی اور اُس کی حکومت دیکھی، لاٹھیاں اور گولیاں چلتے دیکھیں۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو ایک دوسرے کا گریبان پھاڑتے دیکھا، پھر زرداری صاحب کی حکومت دیکھی جس کے آخری دنوں میں اتوار کو بنک کھلوا کر ٹرانزیکشن کی جاتی تھیں۔ افتخار چوہدری کی عدلیہ بحالی تحریک دیکھی، پھر ن لیگ کو اس تحریک کا پرچار
مزید پڑھیے


پاکستان کو ابھی مزید کتنا نقصان پہنچانا ہے!

منگل 16 مئی 2023ء
علی احمد ڈھلوں
کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ ملک کس سمت جا رہا ہے، ادارے آپس میں اُلجھ پڑے ہیں، سیاستدان آپس میں لڑ پڑے ہیں، ایک ہی جماعت کے دو معیشت دانوں کی آپس میں نہیں بن رہی، سکیورٹی ادارے کشمکش کا شکار ہیں، الیکشن کمیشن محتاجی کی حالت میں ہے، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ہر کوئی کھلے چیلنج کر تا نظر آرہا ہے۔ تادم تحریر پی ڈی ایم سے منسلک سیاسی جماعتوں کے کارکن(خاص طور پر مولانا فضل الرحمن کی جماعت جے یو آئی ف کے کارکن) اسلام آباد کے ہائی سکیورٹی ریڈ زون میں داخل ہو گئے ہیں، جہاں وہ
مزید پڑھیے


آفتاب اقبال سمیت صحافیوں کی گرفتاریاں

هفته 13 مئی 2023ء
علی احمد ڈھلوں
مجھے یاد ہے کہ پرویز مشرف کے 1999ء کے مارشل لاء اور 3نومبر2007 کی ایمرجنسی کے وقت جب صحافیوں کی پکڑ دھکڑ ہوتی تو میں اُس وقت ایک بڑے قومی اخبار میں بطور چیف رپورٹر کام کر رہا تھا۔ اُس وقت الیکٹرانک میڈیا نومولود تھا، ہمارے بہت سے رپورٹرز مذکورہ بالا دونوں واقعات کے دوران روپوش ہونا شروع ہوگئے، کچھ صحافی پکڑے گئے، ہمارے آفسز میں بھی مخصوص بیٹ پر کام کرنے والے صحافیوں کو اُٹھایا گیا۔ ہمیں انتباہ کیا گیا کہ کسی قسم کے ’’نیگٹیو‘‘ رپورٹنگ کی اجازت نہیں ہے۔ ہم نے کہا ’’حضور‘‘ ہم اس سخت دور میں
مزید پڑھیے


14مئی الیکشن : مگرترکیہ کے!

منگل 09 مئی 2023ء
علی احمد ڈھلوں
14مئی کو عام انتخابات کا ہونا یقینی ہوگیا ہے، مگر یہ پاکستان کے نہیں بلکہ کسی اور ملک یعنی ترکیہ (پرانا نام ترکی) کے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پنجاب میں الیکشن کی دی جانے والی اس تاریخ کو آنے میں اب صرف 5,6دن رہ گئے ہیں ، لہٰذاکہیں کوئی گہماگہمی نظر نہیں آرہی۔ نہ ہی الیکشن کمیشن کی کہیں تیاریاں دکھائی دے رہی ہیں۔ لیکن پورا پاکستان ان دنوں صرف ایک ہی نکتے کے گرد گھوم رہا ہے۔ انتخابات۔ اس ایک نکتے سے دو مرکزی سوال نکل رہے ہیں۔ انتخابات کب ہوں گے؟ ہوں گے تو کون
مزید پڑھیے


بلاول کا دورہ بھارت

اتوار 07 مئی 2023ء
علی احمد ڈھلوں
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت میں دوروزہ شنگھائی کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وہ اس سے پہلے 2012ء میں اپنے والد آصف علی زرداری جو اْس وقت پاکستان کے صدر تھے کے ہمراہ بھارت آچکے ہیں، وہ اس دورے میں اْس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔ اور دلچسپ بات یہ ہے کہ بلاول نے اپنی سیاست کا آغاز بھی اسی دورے سے کیا تھا۔خیر حالیہ شنگھائی کانفرنس میں اْنہوں نے خطاب کے دوران کہا ہے کہ سی پیک
مزید پڑھیے








اہم خبریں