Common frontend top

فیصل آباد


پنجاب بھر کے سابق بلدیاتی سربراہوں کے گرد گھیرا تنگ

پیر 23  ستمبر 2019ء
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) پنجاب بھر کے سابق بلدیاتی سربراہوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ۔ تین سالہ بلدیاتی دور کے دوران فنڈز کے اجراء اور استعمال کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے بلدیاتی اداروں کے چیف آفیسرز کو مراسلہ جاری کردیا ہے اور ان سے مکمل تفصیلات مانگ لی ہیں۔ اس حوالے سے چیف آفیسرز کو ایک سوالنامہ بھیجا گیا ہے ۔ جس میں پوچھا گیا ہے کہ بلدیاتی ادارے کو تین سال میں حکومت کی طرف سے کتنے فنڈز فراہم کئے گئے ۔ مقامی طور
مزید پڑھیے


بے نامی مقدمات کی سماعت کیلئے ایف بی آر کے 3 بینچ تشکیل

اتوار 22  ستمبر 2019ء
اسلام آباد،فیصل آباد (این این آئی، 92 نیوز رپورٹ) )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بے نامی مقدمات کی سماعت کے لیے وفاقی حکومت کی باقاعدہ منظوری سے چاروں صوبوں کے لیے تین بینچ تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق بے نامی کیسوں کی سماعت کے لئے ایڈجوکیٹنگ اتھارٹی کے بینچ بے نامی ایکٹ 2017 کے تحت تشکیل دیے گئے ہیں۔بے نامی مقدمات کی سماعت کے لیے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔ایف بی آر کے نوٹی فکیشن کے مطابق 'بینچ ون اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا (کے پی)
مزید پڑھیے


پنجاب ، پونے دوسال کے دوران225بچے اغوا، سراغ نہ مل سکا

اتوار 22  ستمبر 2019ء
فیصل آباد(گلزیب ملک ) فیصل آ باد سمیت صو بہ بھر سے پونے دو سالوں کے دوران اغو اکئے جا نے والے 225 بچوں کا سراغ نہیں مل سکا ہے ، سب سے زیادہ بچوں کو اغوا کئے جا نے کے واقعات صو بائی دارالحکومت (لاہور)میں پیش آ ئے ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق 2018 اور رواں سال کے دوران پنجاب کے صو بائی دارالحکومت لاہور کے ساتھ فیصل آ باد ، گوجرا نوالہ ، ڈیرہ غازی خان ،اٹک ،جھنگ ،راولپنڈی ، سیالکوٹ ، بہاولپور ، قصور،لیہ ، اوکاڑہ ، ساہیوال ،خانیوال ،ملتان ،پاکپتن ، گجرات ،چنیوٹ ، مظفر گڑھ
مزید پڑھیے


3 لڑکیوں، لڑکے سے زیادتی، بچوں کی برہنہ ویڈیو بنانیوالا گرفتار

اتوار 22  ستمبر 2019ء
لاہور، قصور، اوکاڑہ ، فیصل آباد (کرائم رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر ز، خصوصی رپورٹر )مختلف واقعات میں اوباشوں نے 3لڑکیوں اور لڑکے سے زیادتی کرڈلی، منڈی عثمان والا کے نواحی گاؤں قلعہ داؤ کے کی رہائشی 16 سالہ لڑکی کو اشفاق نے ساتھی اویس کی مدد سے فصلوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، چیچہ وطنی کے گاؤں 117 ایل 12 میں رمضان کی بیٹی کو اوباش مدثر نے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنایا، مدثر کو گرفتار کرلیا گیا ، محلہ بلال گنج کے رہائشی اسحاق کے 11سالہ بیٹے
مزید پڑھیے


ڈینگی کے وار تیز ، مزید سینکڑوں افراد شکار،پنجاب میں ٹیسٹ مفت

هفته 21  ستمبر 2019ء
لاہور،اسلام آباد،فیصل آباد ، وزیرآباد ، پشاور (جنرل رپورٹر،اپنے خبر نگار سے ،اپنے رپورٹر سے ،خبر نگار خصوصی،خصوصی رپورٹر،نامہ نگار،نیوز رپورٹر )ملک بھر میں ڈینگی کے وار مزید تیز ہوگئے ہیں،پنجاب اوراسلام آباد میں24 گھنٹوں کے دوران مزید 348 افرادکے ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہو گئی۔گزشتہ روز لاہور سے 4 ،راولپنڈی سے 127، اسلام آباد سے 198 ،، اوکاڑہ، خانیوال، سرگودھا، شیخوپورہ سے ایک ایک ،وزیرآباد سے 3جبکہ اٹک سے 3،گوجرانوالہ، فیصل آباد،جھنگ اورسیالکوٹ سے 2،2 ڈینگی کے نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔ رواں برس راولپنڈی میں ڈینگی کیسز کی تعداد 1971 ،اسلام آباد میں 1465
مزید پڑھیے



فیصل آباد:لیگی رہنما رانا افضل کو دل کی تکلیف،ہسپتال منتقل

منگل 17  ستمبر 2019ء
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر مملکت رانا افضل خا ن کی گزشتہ شب اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں عارضہ قلب کے ہسپتال ایف آئی سی میں داخل کرا دیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق رانا افضل کو دل کی تکلیف ہوئی تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے آج ٹیسٹ کیے جائیں گے ۔
مزید پڑھیے


ملک بھرکے ایئرپورٹس پر ملازمین کے موبائل فون استعمال کرنے پرپابندی

هفته 14  ستمبر 2019ء
فیصل آباد (92 نیوزرپورٹ)ملک بھرکے ایئرپورٹس پر ملازمین کے موبائل استعمال کرنے پرپابندی لگادی گئی،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرپورٹس کیلئے سرکلرجاری کردیا،ایوی ایشن حکام کے مطابق ایئرپورٹس کے لائونج میں موبائل فون کے استعمال پرپابندی ہوگی،ممنوعہ ایریامیں موبائل استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
مزید پڑھیے


مریم نواز کی آ مد پر ریلی نکالنے کا مقدمہ راناثنا کے داماد سمیت 3ملزموں کی ضمانت

هفته 14  ستمبر 2019ء
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) سیشن کو رٹ فیصل آباد نے مریم نواز کی آ مد پر ریلی نکالنے کے مقد مے میں سابق صو بائی وزیر قانون رانا ثنائاللہ کے دامادرانا شہریاراحمد خان سمیت تین ملزمان کی ضمانت منظور کر لی ہے ۔ ضمانت پانے والوں میں رکن صو بائی اسمبلی را نا علی عباس خان اور ظفر اقبال ناگرہ بھی شامل ہیں۔ تینوں ملزموں نے نصف نصف لاکھ کے مچلکے جمع کرا ئے ۔
مزید پڑھیے


صنعتکاروں نے زیروریٹنگ کے مطابق گیس بل کیلئے حکم امتناعی حاصل کرلیا

پیر 09  ستمبر 2019ء
فیصل آباد(ذیشان خان ) صنعتوں کو سستی بجلی اور گیس کی سہولت ختم کیے جانے کے بعد صنعتکاروں نے زیروریٹنگ کے ریٹ کے مطابق ہی گیس بل ادا کرنے کے لئے حکم امتناعی حاصل کر لیا ۔زیروریٹڈ انڈسٹری مالکان کی بڑی تعداد ساڑھے 6 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے گیس کے بل ادا کرنے کے لیے حکم امتناعی حاصل کرکے سستے داموں گیس استعمال کرکے کام چلانے لگی ،جبکہ نئے ریٹس پر گیس استعمال کرنیو الے صنعتی یونٹس میں پروڈکشن کم ہونے کے باوجود گیس بلوں میں 30 سے 40 لاکھ روپے کا اضافہ ہوگیا۔ذرائع
مزید پڑھیے


ملک بھر کی جیلوں میں گنجائش سے 3 گنا زائد قیدیوں کاانکشاف

پیر 09  ستمبر 2019ء
فیصل آباد(گلزیب ملک) ملک بھر کی جیلوں میں گنجائش سے تین گنا زائد قیدیوں کے پابند سلاسل ہو نے کا انکشاف ہوا ہے ، ملک بھر میں واقع جیلوں میں قیدیوں کی بندش کی گنجائش 54 ہزار695 ہے جبکہ ان جیلوں میں 1 لاکھ 68 ہزار788 قیدی موجود ہیں،جن میں سزائے موت کی سزا پا نے والے قیدیوں کی تعداد 4 ہزار51بتائی جاتی ہے ،سب سے زیادہ قیدی پنجاب کی جیلوں میں بند ہیں جنکی تعداد 45 ہزار سے زائد بتائی جا تی ہے ، پنجاب میں موجود جیلوں کی تعداد 42، سندھ میں 24، خیبر پختو نخواہ میں 21
مزید پڑھیے








اہم خبریں