Common frontend top

فیصل آباد


فیصل آباد: جی سی یونیورسٹی میں 80 کروڑ کی کرپشن،گورنر پنجاب کا نوٹس

منگل 01 اکتوبر 2019ء
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں مبینہ طور پر 80 کروڑ روپے کی کرپشن کے معاملے پرگورنرپنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے وائس چانسلرسے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔یہ معاملہ یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کمیٹی میں تحریک انصاف کے ایک رکن کی طرف سے اٹھایا گیا تھا۔ہائی ٹیک لیب کے قیام کے لیے ڈاکٹر فرحت عباس کی جانب سے مبینہ طور پر قومی خزانے کو 80کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے جس کے لئے سابق قائم مقام وی سی ڈاکٹر ناصر امین کے دورمیں اس معاملہ کی چھان بین کے لئے فیکٹ فائینڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی توکمیٹی نے
مزید پڑھیے


جڑ انوالہ:پتنگ لوٹتے تین بچے بجلی کے تاروں سے چھو کر جھلس گئے

پیر 30  ستمبر 2019ء
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) جڑ انوالہ میں پتنگ لوٹنے کے دوران ہائی وولٹیج تاروں سے چھونے کے نتیجہ میں تین بچے جھلس گئے ، الائیڈ ہسپتالوں میں تینوں کی حا لت تشویشناک بتائی جا تی ہے ، تفصیلات کے مطابق جڑا نوالہ میں 12 سالہ حسن ، 8 سالہ رضوان اور6 سالہ شاہ زیب کٹی ہو ئی پتنگ لو ٹنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران انکا ہاتھ بجلی کی ہا ئی وولٹیج تاروں کے ساتھ چھو گیا جس کے نتیجہ میں تینوں کو بجلی کا زبردست کرنٹ پڑا انہیں جھلسی ہو ئی حا لت میں ہسپتال منتقل کیا
مزید پڑھیے


فیصل آباد: لیگی رہنمارانا افضل مقامی قبرستان میں سپرد خاک،نمازجنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت

اتوار 29  ستمبر 2019ء
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ا ور سابق وزیر مملکت راناافضل خاں کو گذشتہ روز مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ کریسنٹ سکول گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں لیگی رہنماؤں احسن اقبال، رانا اقبال خاں، مریم اورنگزیب، سائرہ افضل، اسد عمر،چوہدری ظہیر الدین، شیخ خرم شہزاد، راجہ ریاض کے علاوہ پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور دیگر شعبہ زندگی کی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی آج ان کی رہائشگاہ کے قریب کریسنٹ گراؤنڈ میں ہی ہو گی۔سابق وزیر خزانہ اسد
مزید پڑھیے


وزیراعظم نے کشمیر کا جو مقدمہ لڑا ہے ،کئی دہائیوں سے نہیں لڑا گیا:اسد عمر

اتوار 29  ستمبر 2019ء
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی فنانس اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان نے وہ کیا ہے جو کرنا چاہئے تھا،عمران خان نے کشمیر کا جو مقدمہ لڑا ہے وہ کئی دہائیوں سے نہیں لڑا گیا ،جو عمران خان نے مغرب کو آئینہ دکھایا ہے اس کی مثال بھی اس سے پہلے نہیں ملتی ،مغرب میں چوری کا پیسہ چھپانے کے لئے قانون بنائے جاتے ہیں اور آسانی دی جاتی ہے اب ہم گورے آقائوں کے سامنے آنکھیں نیچے کر کے بات نہیں کریں گے ،بلاول بھٹو کو کہتا ہوں کہ
مزید پڑھیے


فیصل آباد:بھگت سنگھ کا 112واں جنم دن منایا گیا

اتوار 29  ستمبر 2019ء
فیصل آباد(92نیوزرپورٹ)تحریک آزادی کے ہیروبھگت سنگھ کا112واں جنم دن فیصل آبادمیں انکی حویلی میں منایاگیا،تقریب میں سکھ برادری نے بھی شرکت کی،سکھ برادری کے ارکان نے کہاکہ کشمیریوں کوآزادی کیلئے بھگت سنگھ کے فلسفے پرچلناہوگا۔
مزید پڑھیے



فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کو غیرترقیاتی گرانٹ جاری

اتوار 29  ستمبر 2019ء
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) فیصل آباد سمیت پنجاب کے تمام بلدیاتی اداروں کو رواں ماہ کے لئے غیر ترقیاتی گرانٹ کی مد میں 2 ارب 73 کروڑ 65 لاکھ روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔ ان میں فیصل آباد سمیت 11 میونسپل کارپوریشن اور لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن بھی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ 35 ضلع کونسلز اور 182 میونسپل کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹرز کو گرانٹ منتقل کردی گئی ہے ۔ میونسپل کارپوریشن میں سب سے زیادہ غیر ترقیاتی گرانٹ فیصل آباد کی سات کروڑ 90 لاکھ روپے بنتی ہے ۔ جس کے بعد راولپنڈی کو پانچ کروڑ روپے ، ملتان 4
مزید پڑھیے


پولیس موبائلوں پر ہیڈ کانسٹیبلوں کو بطور انچارج تعینات کرنے پر پابندی

اتوار 29  ستمبر 2019ء
فیصل آ باد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس اپریشنز کی طرف سے گشت پر مامور پولیس موبائلوں پر ہیڈ کانسٹیبلوں کو بطور انچارج متعین کر نے سے رو ک دیا گیا ہے ،تر بیتی اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز کو تعینات کر نے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ،قانون شکنی کر نے پر سخت محکمانہ کا رروائی کا عندیہ دیا گیا ہے ۔معاملہ سامنے آ یا ہے کہ گشت پر مامور پولیس موبائلوں میں اپر سپار ڈینٹ کی تعیناتی عمل میں لا نے کی بجائے ہیڈ کانسٹیبلوں کو ہی گشت انچارج مقرر کر دیا جا تا ہے ۔
مزید پڑھیے


ممتاز قانون دان انور بھنڈر اور سابق وزیر مملکت رانا افضل کا انتقال

هفته 28  ستمبر 2019ء
اسلام آباد، راہوالی، فیصل آباد ، اسلام آباد (نامہ نگار ، خصوصی رپورٹر ، سپیشل رپورٹر) ممتاز قانون دان سابق سپیکر مغربی پاکستان اسمبلی و سینیٹر چودھری محمد انور بھنڈر 95سال کی عمر میں چند روز علیل رہنے کے بعد رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ، ان کو آبائی قصبہ اروپ کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ، میت لاہور سے جب اروپ پہنچی تو ہزاروں کی تعداد میں علاقہ بھر سے عوام ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ، سیاسی سماجی خدمات کے علاوہ شرافت ،اصول پسندی،دیانتداری کے تذکرے کئے جاتے رہے ، نماز جنازہ نمازِ مغرب
مزید پڑھیے


فیصل آبا: چوک گھنٹہ گھر کی614دکانوں پر قبضے کا انکشاف، اینٹی کرپشن متحرک

جمعرات 26  ستمبر 2019ء
فیصل آباد(بلال سکندر) فیصل آباد کے دل چوک گھنٹہ گھر میں واقع اربوں روپے مالیت کی سینکڑوں دکانوں پرسیاسی اثر ورسوخ سے قبضے کا انکشاف ہوا ہے ۔ریونیو ڈیپاررٹمنٹ کے مطابق آٹھوں بازاروں میں مجموعی طور پر 646 دکانوں میں سے صرف 32 مالکان کے پاس رجسٹریاں موجود ہیں جبکہ دیگر 614 دکانوں پر قابض افراد کے پاس کوئی ملکیتی ثبوت نہیں جس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی ہیں، ذرائع کے مطابق ان دکانوں کو قابضین سے واگزار کروانے کیساتھ پشت پناہی کرنے والے سیاسی افراد سے ناجائز وصولیوں کا حساب لیا جائے گا۔
مزید پڑھیے


عثمان بزدار کے پنڈی،سرگودھا اور فیصل آباد کے طوفانی دورے ،ڈینگی انتظامات کا جائزہ لیا

بدھ 25  ستمبر 2019ء
لاہور،راولپنڈی،سرگودھا،فیصل آباد(خصوصی نمائندہ، اپنے رپورٹر سے ،نمائندگان)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈینگی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے روالپنڈی، سرگودھا اور فیصل آباد کے طوفانی دورے کئے ۔ وزیراعلیٰ نے ہنگامی بنیادوں پر واک ان انٹرویو کے ذریعے ایک ہزار ڈاکٹر اور ایک ہزار نرسز بھرتی کرنے کا اعلان بھی کیا، ڈینگی مہم میں دن رات کام کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کو کارکردگی کی بنیاد پر ایمرجنسی الاؤنس بھی دیا جائے گا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے راولپنڈی کے ہسپتالو ں میں ایمرجنسی نافذ کر دی اور سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کو راولپنڈی میں ہی قیام کرنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں