Common frontend top

فیصل آباد


حضرت ابو انیس محمدبرکت علی رحمۃ اللہ علیہ کی کرامت، شہری کی بینائی لوٹ آئی

بدھ 16 اکتوبر 2019ء
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)حضرت ابو انیس محمد برکت علی رحمۃ اللہ علیہ کے کیمپ دارالاحسان سمندری روڈ کے فیوض و برکات سے زائرین جھولیاں بھرنے لگے ، کیمپ پہنچنے والے آنکھوں سے محروم ایک شہری کی بینائی بغیر آپریشن معجزاتی طور پر واپس آگئی، شہری کی نظر ایک ٹریفک حادثہ میں ضائع ہو گئی تھی۔ ضلع بہاولنگر کے علاقے کچھیاں والا کے رہائشی امانت علی ولد محمد اسماعیل کا کہنا ہے کہ بس حادثہ میں اس کی کمر کے جوڑ ہل گئے اور اس کی بینائی بھی ختم ہو گئی تھی ، کئی دن بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں داخل رہا لیکن
مزید پڑھیے


فیصل آباد:کمسن بچے کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، خالہ قاتلہ نکلی

پیر 14 اکتوبر 2019ء
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) ملت ٹاؤن کے علاقہ میں کمسن بھانجے کو چھت سے گرا کر قتل کر نے والی خالہ مقدمہ کی زد میں آ گئی ، ملزمہ کی طرف سے ایک سال قبل کئے جا نے والے سنگین جرم کا بھید گذشتہ روز کھل گیا ۔ تھانہ ملت ٹاؤن میں درج کروائے جا نے والے مقدمہ میں تحسین عاصم کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسکی اہلیہ ماریہ بیٹے کی پیدائش کے بعد ملت ٹاؤن بی بلاک میں اپنے میکے گئی ہو ئی تھی ، جس کی بہن چک جھمرہ کے علاقہ میں رہائش رکھنے والی
مزید پڑھیے


300 مقاما ت پرغیر قانونی موٹر سائیکل رکشہ کی تیا ری کا انکشاف

پیر 14 اکتوبر 2019ء
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) صوبہ بھر میں 3سو سے زائد مقاما ت پر غیر قانونی طور پر موٹر سائیکل رکشہ کی تیا ری کا انکشاف ہو اہے ۔سپریم کو رٹ کی طرف سے جاری کئے جانے والے احکاما ت کے باوجو د بھی پو لیس ،ایکسائز اور دیگر متعلقہ اداروں کی طرف سے ان کیخلا ف ابھی تک کارروائی عمل میں لانے کی زحمت محسوس نہیں کی گئی۔ پولیس کی ہی ایک ذیلی برا نچ کی طرف سے تیار کیجا نے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر رکشہ تیا ر کر نے والے ان عناصر کو
مزید پڑھیے


5ڈی پی او ،کمشنر ساہیوال،4شہروں کے ڈی سی تبدیل

اتوار 13 اکتوبر 2019ء
لاہور،فیصل آباد(نمائندہ خصوصی سے ،سپیشل رپورٹر ،92نیوزرپورٹ)پنجاب کی سول بیوروکریسی میں ایک بار پھر اکھاڑ پچھاڑکردی گئی ۔ سروسز اینڈ جنرل نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری اوقاف ذوالفقار احمد گھمن کو تبدیل کر کے کمشنر گوجرانوالہ ، وقاص علی محمود کوممبر (سوشل انفراسٹرکچر) پی اینڈ ڈی ،کیپٹن (ر) محمد محمود سیکرٹری جنگلات کو اوقاف و مذہبی امور کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔ شاہد نیاز سیکرٹری (کالونیز) بورڈ آف ریونیواوایس ڈی ، زمان وٹو کوسیکرٹری (کالونیز) بورڈ آف ریونیو ، ڈاکٹر احتشام انور کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال ،تقرری کے منتظر کو محمد علی ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ، عمر شیر
مزید پڑھیے


رانا ثناء اللہ کی ایک اوربے نامی جائیداد سامنے آگئی

جمعرات 10 اکتوبر 2019ء
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سابق وزیر قانون رانا ثناء اﷲ کی ایک اور بے نامی جائیداد سامنے آگئی ہے ۔فیصل آبادکے چک نمبر 204 رب میں 25 کنال اراضی رانا ثناء اﷲ کی اہلیہ نبیلہ ثنا، بیٹی اقراء اور داماد احمد شہریار کے نام رجسٹرڈ ہے ،اس جائیداد کے حوالے سے جواہم بات سامنے آئی وہ یہ کہ چھان بین کے دوران اینٹی کرپشن کے ایک افسر نے انکوائری رپورٹ میں مذکورہ اراضی کا مالک رانا ثناء اﷲ کی فیملی کے بجائے شکور نامی شخص کو ظاہر کیا ، مبینہ ملی بھگت سے بننے والی اس بوگس رپورٹ پر
مزید پڑھیے



گوجرانوالہ: ڈاکو 10 کلو سونا لے اڑے ، فیصل آباد : مزاحمت پر شہری قتل

منگل 08 اکتوبر 2019ء
گوجرانوالہ، فیصل آباد (نمائندہ خصوصی، خصوصی رپورٹر ) مین جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کی بڑی واردات میں پولیس کی وردی میں ملبوس تین ڈاکو صراف سے کروڑوں مالیت کا9کلو سے زائد سونا لوٹ کر فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ، صرافہ بازار کا سنا ر طاہر عزیز اپنے ملازمین شہباز اور عظمت کے ہمراہ کار میں سوار ہو کر راولپنڈی سونا سپلائی کرنے جا رہا تھا ، مین جی ٹی روڈ پر تھانہ گکھڑ سے چند گز کے فاصلے پر پولیس کی وردیاں پہنے تین ڈاکوؤں نے کار سوار صراف طارق، شہباز اور
مزید پڑھیے


پنوعاقل: 2 افراد کی ہلاکت پر ورثا کا احتجاج، 6 اہلکار گرفتار

منگل 08 اکتوبر 2019ء
سکھر، فیصل آباد (بیورو رپورٹ، خصوصی رپورٹر )پنوعاقل کے قریب پنجاب پولیس کے ہاتھوں2افراد کی ہلاکت پرپنوعاقل پولیس نے سی ٹی ڈی ملتان کے 6 اہلکاروں کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیاہے ،مقتولین کے ورثاکواطلاع کردی گئی ، پنوعاقل کے قریب سی ٹی ڈی ملتان کی جانب سے فائرنگ کرکے 2افرادسعیداورہاشم کوہلاک کرنے کامعاملہ نیارخ اختیار کرگیا۔پنوعاقل پولیس نے گزشتہ شب سرکاری اسلحے سمیت سی ٹی ڈی ملتان کے گرفتارکیے گئے اہلکاروں کے خلاف دفعہ302 سمیت مختلف دفعات کے تحت قتل کامقدمہ درج کرلیا،ورثاکوبھی واقعہ کی اطلاع کردی گئی ہے ، پنوعاقل پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے پنجاب
مزید پڑھیے


بروقت سماعت کیلئے نئی ماڈل کورٹس قائم کرنے کا فیصلہ

پیر 07 اکتوبر 2019ء
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) مقد مات کی بر وقت اور تیز ترین سماعت کیلئے ملک بھر میں مزید نئی ماڈل کو رٹس قائم کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،چیف جسٹس آف پاکستان نے تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کو تین روز میں نئی ماڈل کورٹس قائم کرنے کی ہدایت کردی ۔ ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر مزید ایک نئی ماڈل کورٹ قائم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ڈویژنل سطح پر قائم ہونے والی ماڈل کورٹس قتل اور منشیات کے مقدمات کی سماعت کریں گی، ہر ضلع میں دیوانی اپیلوں اور فوجداری مقدمات کی سماعت کیلئے بھی
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی کا 31 اکتوبر تک پنجاب میں ہر سطح پرتنظیم سازی مکمل کرنے کا فیصلہ

پیر 07 اکتوبر 2019ء
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) پاکستان تحریک انصاف نے 31 اکتوبر تک پنجاب میں ہر سطح پر تنظیم سازی مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صوبائی تنظیم کو تین ریجن میں تقسیم کئے جانے کے بعد اگلا مرحلہ ضلعی، سٹی اور تحصیل تنظیم سازی کا شروع کیا جارہا ہے ۔ پنجاب کے تین میں سے دو ریجنز کے عہدیداروں کا انتخاب پہلے ہی عمل میں لایا جاچکا ہے ۔ فیصل آباد، سرگودھا اور راولپنڈی ڈویژن پر مشتمل نارتھ ریجن کے لئے ان دنوں چناؤ آخری مرحلہ میں ہے اور پارٹی ذرائع کی طرف سے توقع کی جارہی ہے کہ اگلے
مزید پڑھیے


شاپنگ بیگز پر مجوزہ پابندی کیخلاف مال روڈ پر احتجاج اور دھرنا

بدھ 02 اکتوبر 2019ء
لاہور،فیصل آباد (کامرس رپورٹر ، نیوز رپورٹر ، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) آل پنجاب شاپنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مجوزہ پابندی کیخلاف لاہور میں مال روڈ پر احتجاج کیا اور دھرنا دیا گیا جس سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ فیصل آباد میں بھی شاپنگ بیگ کا کام کرنے والے دکانداروں نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی۔گزشتہ روزمال روڈ لاہور پر شاپنگ بیگز انڈسٹری سے وابستہ فیکٹری مالکان اور مزدوروں کی بڑی تعداد پنجاب اسمبلی کے سامنے ڈٹ گئی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ شاپنگ بیگ کے استعمال پر پابندی بلا سوچے سمجھے لگائی
مزید پڑھیے








اہم خبریں