Common frontend top

قدسیہ ممتاز


چیف جسٹس صاحب ایک نظر یہاں بھی


مکرمی! گوادر کے تینوں اطراف سمندر ہونے کے باوجود گوادر میں رہنے والے لوگ اب بھی پیاسے ہیں، جسکی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ٹینکر مالکان کے بقایاجات بروقت ادا نہیں کئے گئے ،اور ہر بار ٹینکر مالکان سے جھوٹے وعدے کئے جاتے ہیں۔ انہیں جھوٹے وعدوں کے سبب آج پانچویں دفعہ ٹینکر مالکان احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔ گوادر میں پانی کو میٹھا کرنے کیلئے واٹر پلانٹ مسلسل دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے خراب ہوئے اور جن کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے اب ناقابل استعمال ہیں۔ ہماری درخواست ہے کہ وعدوں کی سبب
هفته 05 مئی 2018ء مزید پڑھیے

اندھیرے میں ڈاکووں کا راج

هفته 05 مئی 2018ء
مکرمی!میں کراچی شہر کے ایک اہم اور نازک مسئلہ کی جانب آپ کی توجہ مبذول کرانا چاہتی ہوں۔ جیسا کہ کراچی شہر کو پہلے روشنیوں کا شہر کہا جاتا تھا۔ لیکن اب جب لوگ رات کو شہر کی سڑکوں پر نکلتے ہیں تو سڑکوں پر اندھیرا ہوتا ہے۔ شہر کی سڑکوں پر کھمبے تو لگے ہوتے ہیں لیکن ان میں بلب یا روشنی نہیں ہوتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو اندھیرے میں سڑکوں پر موجودکھڈے، اسپیڈ بریکر اور کبھی کبھی سامنے سے آنے والی گاڑی بھی نظر نہیں آتی اور وہ لوگ حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اور
مزید پڑھیے


گورنمنٹ ہائی سکول احمد پور سیال کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ

هفته 05 مئی 2018ء
مکرمی !برس ہا برس بیت گئے لیکن گورنمنٹ ہائی سکول کی اپ گریڈیشن نہیں ہوسکی۔اس سکول کا اجرائ1848ء میں بطور پرائمری سکول ہوا جو بعدازاں مڈل اور مڈل سکول سے اپ گریڈ ہوکر ہائی سکول کا درجہ تو حاصل کرگیا لیکن ہائی سکول بننے کے بعد اس سکول کی اپ گریڈیشن کا عمل رک گیااور ہائی سکول ہونے کی وجہ سے متعدد طلبہ کو مجبوراً میٹرک کی تعلیم پر ہی اکتفا کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہاں نہ تو کوئی ہائر سیکنڈری سکول موجود ہے اور تحصیل ہیڈ کوارٹر کا درجہ ہونے کے باوجود یہ شہر گورنمنٹ ڈگری کالج سے بھی
مزید پڑھیے


چیف جسٹس صاحب نوٹس لیں

هفته 05 مئی 2018ء
مکرمی !سیا ست نام ہے لوگو ں کی فلاح کا، ملک کی ترقی کا اور سیاست دان وہ رہنما ہوتا ہے جس کے ایک اشارے پر لوگ اپنا جان و مال قربان کرنے پر تیار ہو جاتے ہیں ۔جس کی زبان سے نکلے الفاظ لوگوں کے لئے سنہری قول ہوتے ہیں ۔ جو اپنے مفاد پر ملک و قوم کے مفاد کو اہمیت دیتے ہیں ۔ جو اپنی جا ئیدادیں اور پلازے فیکٹریاں اور کارخانے بنانے کی بجائے غریب عوام کو روٹی ،کپڑا اور مکان دیتے ہیں جو لوگوں کو تعلیم اورصحت کی سہو لت مہیا کرتے ہیں ۔
مزید پڑھیے


ووٹ نہیں،ووٹر کو عزت دو

هفته 05 مئی 2018ء
مکرمی !سپریم کورٹ سے تاحیات نااہل قرار دیئے جانے پر سابق وزیراعظم نواز شریف پہلے تو یہ کہتے رہے کہ مجھے کیوں نکالا؟ اور اس کے بعد ووٹ کو عزت دو کا شوشہ چھوڑ دیا گیا۔بندہ پوچھے جناب اللہ تعالی نے آپ کو تیسری بار ملک کا وزیراعظم بنا کر عزت بخشی اور آپ اس قابل بھی نہ رہے کہ دی ہوئی عزت کو سنبھال سکیں۔ آپ نے حکومت میں رہتے ہوئے عزت وقار پر شب خون مارا اور ملک کے سربراہ رہتے ہوئے بیرون ملک ملازمت اختیار کی اور اثاثے بنائے اور اسی بنا پر نا اہل قرارپائے۔کوئی ان
مزید پڑھیے



شام کی جنگ ختم ہونے دیجئے قطر پوری طاقت سے ابھرے گا

هفته 05 مئی 2018ء
رابرٹ فسک میں دمشق سے تازہ تازہ لوٹا ہوں۔ اس ہفتے بیروت میں ایک سڑک کے کنارے بنے ہوٹل میں چائے پی رہا تھا کہ ایک یونان کا بحری جنگی جہاز اچانک نمودار ہوا۔ یہ نظارہ دیکھتے ہی میرے ذہن کے پردے پر 1922ء سے 1946ء تک کا دور تازہ ہوگیاجب فرانس کے حصے میں لبنان آیا تھا تب یہاں جاسوسی کے لیے اکثر جنگی جہاز نظر آیا کرتے تھے۔ اس کے بعد اقوام متحدہ کی چھتری تلے یہ بے مقصد مشق جاری رہی۔ عام طور پر اس قسم کی نقل و حمل کا مقصد حزب اللہ کو ایران کی کمک
مزید پڑھیے


خلائی مخلوق اور زبان خلق

هفته 05 مئی 2018ء
قدسیہ ممتاز

گاہے نہیں اکثر جی چاہتا ہے کہ سیاست پہ تین حرف بھیج کر کچھ تخلیقی کچھ تعمیری لکھا جائے۔ اس کا بالواسطہ مطلب اگر ذہین قارئین نے یہ نکالا ہے کہ سیاست کوئی تخلیقی او ر تعمیری کام نہیں ہے تو ایسا ہرگز نہیں ہے۔وطن عزیز میں سیاست دانوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتیں استعمال کرتے ہوئے بہت کچھ تعمیر کیا ہے۔آشیانہ ہاوسنگ اسکیم بھی اسی تخلیقی ذہن کی پیداوار ہے۔پیراگون بھی اسی ذہنی اپچ کی ایک تخلیقی مثال ہے۔ اسی تعمیر و تخلیق کا شور آپ سفید ہتھنی المعروف میٹرو سے لے کر لندن فلیٹس اور آف شور کمپنیوں تک
مزید پڑھیے


شمالی کوریا، ایران ،گھاس اور ایٹم بم

جمعرات 03 مئی 2018ء
قدسیہ ممتاز

عالمی اسٹیج پہ کچھ ایسی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں جن پہ علیحدہ علیحدہ لکھا جاسکتا ہے لیکن یہ سب آپس میں اس طرح مربوط ہیں کہ انہیں الگ کرنا کسی ماہر سرجن کا کام ہوسکتا ہے جسے بذریعہ آپریشن سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کا تجربہ ہو۔ ان میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹرلسن کے استعفی کے بعد سخت گیر مائک پومپیو کا ان کی جگہ لینا اور فورا ہی سعودی عرب، خلیج اور پھر اسرائیل کا دورہ کرنا۔ اس سے قبل شمالی کوریا پہ دانت تیز کئے بیٹھے صدر ٹرمپ کا اچانک ہی شمالی کوریا سے مزاکرات کی حامی
مزید پڑھیے


دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے

منگل 01 مئی 2018ء
قدسیہ ممتاز

پیدائش ہی نہیں خواری بھی کراچی میں ہوئی لہٰذاووٹ بھی وہیں رجسٹرڈ تھا ۔ یہ اور بات کہ جب ووٹ ڈالنے جاو تو پتا چلتا تھا کہ وہ پہلے ہی کوئی بھائی ڈال چکے ہیں۔ ووٹ تو امانت ہوتا ہے جو حق دار کو آپ کی طرف سے پہنچا دیا گیا ہے آپ بے شک گھر جاکر الیکشن کی نشریات دیکھیں یا شام کو پولنگ اسٹیشن آکر ہمارے ساتھ ہم نہ ہوں ہمارے بعد بھائی بھائی کے نعرے لگائیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ ان ہی حالات میں وہ دن بھی دیکھے جب عمران خان نے مزار قائد پہ وہ جلسہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں