Common frontend top

قدسیہ ممتاز


ہم جو چاہیں گے وہی دیکھیں گے


صحافت کی تعلیم حاصل کرنے والے واقف ہیں کہ انہیں ابلاغ عامہ میں خبر بنانے کا ایک اصول پڑھایا جاتا ہے جسے انگریزی میں proximity کہتے ہیں۔ مجھے اس کا اردو مترادف معلوم نہیں ۔ مراد اس سے یہ ہوتی ہے کہ جائے وقوعہ خبر بنانے والے اور پڑھنے والے سے کتنے فاصلے پہ ہے۔بعض اوقات کسی بہت چھوٹے سے قصبے میں کوئی جان لیوا حادثہ وہاں کے مقامیوں کے لئے بہت اندوہناک ہوتا ہے اور مقامی اخباروں میں سرخی لگ جاتی ہے لیکن یہی اندوہناک خبر شہر کے کسی بڑے اخبار میں اندرونی صفحات میں کسی
منگل 17 جولائی 2018ء مزید پڑھیے

گھاگ سیاست دانوں کی مجبوریوں کے دن

هفته 14 جولائی 2018ء
قدسیہ ممتاز
ان ہی ایون فیلڈ فلیٹوں میں ایک سے جو الحمد للہ ان کے تھے اور تاحال ان ہی کے ہیں،عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز یوں رخصت ہوئے جیسے محاذ جنگ پہ جانے کی تیاری ہو۔رخصت کرنے والے بھی خیر سے اشتہاری مجرم ہیں۔ وہ جس نے کہا تھا کہ اس کی لندن تو کیا پاکستان میں میں کوئی جائداد نہیں ان فلیٹوں سے ان کے ہاتھوں رخصت کردی گئی جنہوں نے کہا تھا کہ الحمد للہ یہ فلیٹ ہمارے ہیں ۔ جیل جانے سے پہلے رخصت کرنا
مزید پڑھیے


لو وہ پھر آگئے

جمعرات 12 جولائی 2018ء
قدسیہ ممتاز
سعودی عرب میں افغان طالبان کے حوالے سے علما کانفرنس جاری ہے جس میں افغانستان سمیت دنیا بھر سے علما شریک ہورہے ہیں۔ یہ کانفرنس اپنی جائے انعقاد کے حوالے سے خاص اہمیت کی حامل ہے جہاں سے جاری اعلامیے کو متفقہ طور پہ تسلیم کیا جائے گا ۔ یہ اور بات ہے کہ اس کانفرنس کو طالبان نے انعقاد سے پہلے ہی رد کردیا ہے۔ خیال رہے کہ افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوند خود بھی مفتی ہیں اور ملا عمر کے دور خلافت میں طالبان کے چیف جسٹس سمجھے جاتے تھے ۔اس کانفرنس
مزید پڑھیے


بدعنوانی اور سول بالادستی کا دلفریب نعرہ

منگل 10 جولائی 2018ء
قدسیہ ممتاز
ایسے تو گیلا تولیہ ڈال کر مرغی نہیں پکڑی جاتی جیسے نیب نے سابق کپتان اور تاحال داماد کو بالآخر گھنٹوں جھکائیاں دینے کے بعد پکڑ لیا۔ گرفتاری تو کیپٹن صفدر نے دینی ہی تھی۔وہ اسی لئے کارکنوں کے ہمراہ نکلے تھے لیکن جب نیب حکام کے ساتھ یہ طے ہوچکا تھا کہ انہیں کب اور کہاں گرفتاری دینی ہے تو میڈیا پہ گھنٹوں اس ڈرامے کی کیا ضرورت تھی؟انہیں پورا موقع دیا گیا کہ وہ کارکنوں کو جمع کریں اور عوامی حمایت کا تاثر دینے کی کوشش کریں حالانکہ دفعہ ایک سو چوالیس بھی نافذ تھی۔اس کی خلاف
مزید پڑھیے


چار فلیٹ کا بیانیہ

هفته 07 جولائی 2018ء
قدسیہ ممتاز
یہ حسن بھی سیاست اور جمہوریت میں دیکھا کہ ایک عام شہری کو کرپشن کے کیس میں سزا ہوجائے تو اسے مکافات عمل کہا جاتا ہے جبکہ یہی سزا حکمران خاندان کو اسی الزام میں ملے تو انہیں ہمیشہ یہ سہولت حاصل رہتی ہے کہ اسے سیاسی انتقام کہہ کر کلیجے کی آگ ٹھنڈی کرلی جائے۔شک کا یہ فائدہ ایک عام شہری کو کیوں حاصل نہیں کہ اس پہ لگے الزامات کو ثابت ہونے سے پہلے سچ نہ مانا جائے اور ثابت ہونے کے بعد بھی اسے سیاسی انتقام کا نام دے کر پوائنٹ اسکورنگ کی جاسکے؟بے چارہ
مزید پڑھیے



اللہ کی رحمت اور ہمارے نصیب

جمعرات 05 جولائی 2018ء
قدسیہ ممتاز
کراچی کے بارے میں ، جو ہماری جائے پیدائش و خواری ہے،مرشدی یوسفی فرماتے تھے کہ یہ خوبی کراچی کے موسم میں دیکھی کہ گھر سے جو لباس بھی پہن کے نکلو دو گھنٹے بعد غلط معلوم ہونے لگتا ہے۔مرشدی کسر نفسی سے کام لے گئے ورنہ ہمیں تو ایک گھنٹے بعد ہی موسم اور لباس دونوں غلط معلوم ہونے لگتے تھے۔ کراچی والوں کے مزاج اور موسم کے تلون میں بڑی مستقل مزاجی پائی جاتی ہے۔ موسم سرما میں یعنی جنوری میں جب ٹمپریچر بتیس ڈگری ہوتا اور ہم پشاور کی باڑہ مارکیٹ سے شوق سے خریدی چمڑے
مزید پڑھیے


لو وہ بھی کہہ رہے ہیں بے ننگ ونام ہے

منگل 03 جولائی 2018ء
قدسیہ ممتاز
جس وقت پاکستان پیرس میں ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ میں شامل ہونے کے خطرے سے دوچار تھا ، پاکستانی میڈیا اور قوم اس سے بھی اہم ایک مسئلے میں الجھی ہوئی تھی اور وہ تھا عمران خان کی پاک پتن شریف کی چوکھٹ پہ سجدہ یا بوسہ تعظیمی۔ ایسے اعلی پائے کے فقہی مباحث باہم جاری تھے کہ علمائے بغداد کی یاد تازہ ہوگئی ۔ ابھی یہ قوم اپنے اپنے کالے کوے کو سفید و حلال کرنے میں تن من دھن سے جتی ہوئی تھی کہ سالم قوم گرے لسٹ میں شامل ہوگئی۔ نہ سفید نہ
مزید پڑھیے


گستاخانہ خاکے اور حقیقی جمہوریت

هفته 30 جون 2018ء
قدسیہ ممتاز
ہالینڈ میں رکن پارلیمنٹ اور پارٹی فار فریڈم کے سربراہ ملعون گیرٹ ولڈرز نے ایک بار پھر خبث باطن کا مظاہرہ کرتے ہوئے حرمت رسولؐ پہ حملہ آور ہونے کی ناپاک جسارت کی ہے۔ اس نے ڈچ پارلیمنٹ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منعقد کروانے کا اعلان کیا ہے جس کی اجازت ہالینڈ کے قومی سلامتی کے محکمے اور محکمہ انسداد دہشت گردی کے ڈچ کوآرڈینیٹر نے دے دی ہے۔ڈچ محکمہ انسداد دہشت گردی یا NCTDڈچ وزارت سلامتی اور انصاف کے زیر اہتمام ایک کونسل ہے جس کا سربراہ وزیر قانون و انصاف ہوتا ہے۔اس کے علاوہ
مزید پڑھیے


میرا جمہوری سلطان

بدھ 27 جون 2018ء
قدسیہ ممتاز
پاکستانیوں نے پرائی شادی میں عبداللہ بننے کی ٹھانی ہوئی ہے خواہ وہ ترکی کے انتخابات ہوں یا فیفا ورلڈ کپ۔آخر الذکر پھر غنیمت ہے کہ یہاں عبداللہ کو صرف بھنگڑے ڈالنے کی زحمت کرنی پڑتی ہے کہ مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا والا محاوراتی مصرع پڑھنے کی نوبت بھی ابھی نہیں آئی، مزا تو تب آتا ہے جب ترکی کے انتخابات کو حق وباطل کی جنگ بنا کر ایک ایک لمحے کی ایمان افروز رپورٹنگ ایسے کی جاتی ہے جیسے طیب اردوان گھوڑے پہ سوار بیت المقدس فتح کرنے چلے ہوں اور بہت بہت مبارک ہو وہ
مزید پڑھیے


نہ کوئی خندہ رہا، نہ کوئی خندہ نواز

هفته 23 جون 2018ء
قدسیہ ممتاز
اردو مزاح پڑھتے ہوئے آپ آنکھ بند کئے، مسکراتے ہوئے، کسی فقرے سے لطف اندوز ہورہے ہوں اور یکایک فقرہ آپ کو پلٹ کر ڈس لے تو وہ مرشدی مشتاق احمد یوسفی کا فقرہ ہوگا۔اردو کی آخری کتاب جیسی شاہکار کتاب کے مصنف اور جدید اردو مزاح کے موسسین میں سے ایک مرحوم ابن انشا کے متعلق مرشدی یوسفی کا فرمانا تھا کہ بچھو کا کاٹا روتا اور سانپ کا کاٹا سوتا ہے ۔ ابن انشا کا کاٹا سوتے میں مسکراتا بھی ہے۔ خود مرشدی یوسفی کا کاٹا نہ روتا ہے نہ سوتا ہے، مسکراتے مسکراتے آنکھ پونچھنے لگتا
مزید پڑھیے








اہم خبریں