Common frontend top

قدسیہ ممتاز


صدر ٹرمپ، میڈیا،امریکی افواج کا انخلا اور نیا امریکہ


امریکی صدر ٹرمپ کے متعلق میری رائے ، رائے عامہ سے مختلف رہی ہے جس کے برملا اظہار سے میں نے کبھی کوئی جھجھک محسوس نہیں کی۔وہ رائے عامہ جو میڈیا بناتا ہے اور وہ میڈیا جس کے صدر ٹرمپ ہمیشہ ناقد رہے ہیں حتی کہ اس کے لئے انہوں نے ایک اصطلاح فیک نیوز متعارف کروائی ہے۔قریبا روز صبح اپنی پہلی ٹویٹ میں وہ فیک نیوز کے لتے لینانہیں بھولتے۔کرسمس کی خوشگوار صبح بھی وہ اپنے اس فرض سے غافل نہیں ہوئے اور کہا:سب کو کرسمس کی مبارک باد:حتی کہ فیک میڈیا کو بھی۔ان کی میڈیا
جمعرات 27 دسمبر 2018ء مزید پڑھیے

تیرے امیر مال مست، تیرے فقیر حال مست

منگل 25 دسمبر 2018ء
قدسیہ ممتاز
نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ بالآخر آچکا۔سابق اور نااہل وزیر اعظم اول الذکر مقدمے میں مجرم پائے گئے، سات سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا پائی اور ثانی الذکر میں باعزت بری ہوئے۔ نیب نے شریف خاندان کے خلاف جو تین ریفرنس ، العزیزیہ، فلیگ شپ اور ایون فیلڈ دائر کئے تھے ان سب کی بنیاد گلف اسٹیل مل تھی جو نواز شریف ہی کے قومی اسمبلی میں خطاب کے مطابق ان کے والد محترم نے ستر کے اوائل میں دبئی میں قائم کی اور اسی کے اوائل میںاڑھائی ارب روپے میں
مزید پڑھیے


سنہری دھوپ،سبز پرندے ،سفید گلاب!

هفته 22 دسمبر 2018ء
قدسیہ ممتاز
لکھنے والے کے لئے موضوعات کی کمی کب ہوتی ہے؟ کم سے کم وطن عزیز میں ہرگز نہیں جہاں صبح و شام ایک ہنگام ہاو ہو مچا ہوتا ہے۔دل لیکن اوب سا گیا ہے۔جہاں دیکھو گھما پھرا کر ایک ہی موضوع۔سو رنگ سے باندھا ہوا ایک ہی مضمون۔سیاست احتساب پکڑدھکڑ واویلا۔مانا موضوعات اہم بھی ہیںاور برمحل بھی،لیکن تابکے؟کبھی تو سلگتی سرخیوں سے دہکتا اخبار لپیٹ کر، چنگھاڑتے ٹی وی کا گلا گھونٹ کر کھڑکی سے باہر جھانکنا ہوگا۔کیا تمام کھڑکیاں بند ہوگئی ہیں؟میرے اوپری منزل پہ واقع کمرے کی کھڑکی جو باہر لان میں کھلتی ہے کیا دل لبھانے والے
مزید پڑھیے


نہیں۔حسین حقانی صاحب!نہیں!

جمعرات 20 دسمبر 2018ء
قدسیہ ممتاز
پاکستان کے امریکہ میں سابق سفیر حالیہ مقیم امریکہ جناب حسین حقانی کی قوت پرواز سے میں بہت متاثر ہوں۔اسلامی جمعیت طلبہ کا صالح نوجوان منزلوں پہ منزل مارتا امریکہ میں پاکستان کا سفیر لگ جائے خواہ اس دوران اس نے اڑان کے کتنے ہی زاویئے بدلے ہوں تو ہم جیسے خطا کاروں کو رشک تو آتا ہے۔ ایسا نابغہ کوئی کوئی ہوتا ہے جو کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دے۔لوگ موقع پرست ہوتے ہیں، موقع شناس ہوتے ہیں موصوف موقع ساز شخصیت ہیں۔اسلامی جمعیت طلبہ کے رکن سے جنرل ضیا کے پرشوق حامی ہونے اور بعد ازاں نواز
مزید پڑھیے


چھاج اور چھلنیاں

بدھ 19 دسمبر 2018ء
قدسیہ ممتاز
اردو زبان کا محاورہ ہے۔چھاج بولے سو بولے چھلنی بھی بولے جس میں سو چھید۔ پاکستان میں اس کی مثال کچھ یوں دی جاسکتی ہے کہ مثلاآپ کراچی کے بیمبینو سینما میں ٹکٹ بلیک کرنے کے باعزت کاروبار سے وابستہ ہوں اور خوبی قسمت سے خاتون وزیر اعظم کے مرد اول بن کر مسٹر ٹین پرسنٹ کہلائیں اور پھر ملک کے مطلق العنان صدر کے عہدے پہ فائز ہوجائیں ، پھر ایک دن اچانک انتہائی طیش کے عالم میں، بلکہ کسی نامعلوم قسم کی شدید تکلیف کے زیر اثر پاکستان میں بائیس سالہ سیاسی جدوجہد کے بعد بالآخر وزیر اعظم
مزید پڑھیے



وسائل پہ قبضے کی داستان کا تسلسل

هفته 15 دسمبر 2018ء
قدسیہ ممتاز
ایرانی تیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت برطانیہ کی معیشت میں جھونکا جارہا تھا تو دوسری طرف ایرانی مزدور اور عوام کی حالت زار قابل رحم ہوچکی تھی۔ ان حالات میں ڈاکٹر مصدق نے ایرانی تیل کو قومیانے کی تحریک کی سربراہی کی تو ساری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔جب جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے اینگلو ایران آئل اور آبادان آئل ریفائنری کو قومیا لیا توبر افروختہ برطانیہ نے آبادان ریفائنری بند کردی اور مغربی ممالک کو مجبور کردیا کہ وہ ایرانی تیل نہ خریدیں۔ یہاں امریکہ اس کھیل میں شامل ہوگیا۔ ڈاکٹر مصدق کو روس نواز
مزید پڑھیے


وسائل پہ قبضے کی داستان کا تسلسل

جمعرات 13 دسمبر 2018ء
قدسیہ ممتاز
تیسری دنیا کے قدرتی وسائل سے بھرے غریب ممالک عالمی استعمار کا مرغوب نوالہ رہے ہیں۔ صنعتی انقلاب کے بعد صنعتوں کو چلانے اور معاشی تیزرفتاری کا ساتھ دینے کے لئے جدید ذرائع نقل و حمل کو رواں رکھنے کے لئے ایندھن کی ضرورت پڑی تو نظر انتخاب ان ممالک پہ پڑی جہاں تیل، گیس اور کوئلہ موجود تھا لیکن نکالا نہیں جاسکتا تھا۔ اسی طرح جنگ کے اخراجات پورے کرنے کے لئے جو ان ہی مقاصد کے لئے لڑی جاتی تھیں ان ممالک کا انتخاب کیا گیا جہاں کے غریب اور پسماندہ عوام کو علم ہی نہ تھا کہ
مزید پڑھیے


شکریہ جنرل راوت

هفته 08 دسمبر 2018ء
قدسیہ ممتاز
کیا بھارتی آرمی چیف جنرل بپین راوت کو ان کے کسی بزرگ نے نہیں بتایا کہ پاکستان کیوں اور کیسے بنا تھا؟کیا مطالعہ پاکستان کی طرزپہ مطالعہ بھارت کا کوئی مضمون جنرل راوت کے دیس میں نہیں پڑھایا جاتا ؟کیا سول بالادستی کے چیمپئن اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعوے دار بھارت میں کسی نے اٹھ کر انہیں خبردار کرنے کی زحمت نہیں کی کہ شریمان جی آپ اپنی سیما پار کررہے ہیںذرا دھیرج رکھئے۔پاکستان میں فوج کے خلاف روزانہ کی بنیاد پہ صفحات کالے کرنے اور زہر اگلنے والے دانشوروں کی نظر سے، جنہیں سیکولر
مزید پڑھیے


انڈوں کی ٹوکری اب نیچے رکھ دیں

جمعرات 06 دسمبر 2018ء
قدسیہ ممتاز
شیخ چلی کے سر پہ رکھے انڈے ، جن سے بچے نکلنے تھے، انہیں بڑا ہوکرحسب توفیق مرغا بن کر اذان دینی اور حرم میں دندناتا پھرنا تھا یا مرغی بن کر مزید انڈے دینے تھے جن سے پھر بچے نکلنے اور گردشی قرضوں کی صورت بڑھتے چلے جانے تھے، کبھی گر کر نہ ٹوٹتے اگر وہ فرضی خوشحالی کے خیال خوش کن سے جوش میں آکر سر نہ ہلا بیٹھتے کیونکہ منصوبہ برا نہیں تھا۔عمران خان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ قو م کو گھر والے سمجھ کر دل کی بات کربیٹھتے ہیں بلکہ وہ باتیں
مزید پڑھیے


سو دن میں درست سمت

هفته 01 دسمبر 2018ء
قدسیہ ممتاز
سو دن پورے ہوگئے۔ ایک سادہ مگر پروقار تقریب بھی منعقد ہوگئی۔وزیر اعظم عمران خان نے حسب توقع اپنے مخصوص انداز میں خطاب بھی فرمالیا۔ عمران خان کی ایک عادت ان کے اور مخالفین کے یکساں کام آتی ہے اور وہ ہے دل کی بات کا بے دھڑک اظہار۔ اس بار بھی وہ کچھ ایسا کہہ گئے جو کافی عرصے ان کے مخالفین کو الجھائے رکھے گا۔ آخر یو ٹرن پہ ایک ہفتہ تو اپوزیشن نے نکال ہی لیا تھا۔ اپوزیشن جس کا کوئی کونہ دوسرے سے نہیں ملتا اور کیا چاہئے۔ رہی سہی کسر فواد چوہدری پوری کردیتے ہیں۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں