Common frontend top

قدسیہ ممتاز


افغانستان کی نرالی عید


کیا ہی دل کش منظر تھا اور کیا ہی خوب یہ عید کا دن تھا ۔ جنگ کے طویل سترہ سالوں سے بدحال افغانستان کی عید دنیا بھر سے نرالی تھی۔افغانستان پہ امریکی حملے کے بعد سترہ سالہ جنگ کے دوران یہ طالبان کی جانب سے پہلی جنگ بندی تھی۔عید کے تین روز اس دو طرفہ جنگ بندی نے وہ نظارے دکھائے کہ میڈیا اور چشم فلک دونوں حیران رہ گئے۔طالبان کے جنگجو نہ صرف کابل میں آزادانہ دندناتے پھرے بلکہ مقامی آبادی نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ آپ وہ تصویر بھی دیکھ سکتے ہیں جس میں ایک
جمعرات 21 جون 2018ء مزید پڑھیے

مائیں تو سب کی سانجھی ہوتی ہیں

منگل 19 جون 2018ء
قدسیہ ممتاز
بہت دل دکھتا ہے۔یقین کیجیے بہت دل دکھتا ہے۔ یہاں تو ماں کوچھینک بھی آجائے تو فکر سی لگ جاتی ہے کہ کہیں خدانخواستہ بخار تو نہیں۔ بخار ہو تو اندیشہ ہائے دو دراز دل بے چین کئے دیتے ہیں۔ موسمی بخار ہی ہے نا کہیں خدا نخواستہ نمونیا،ٹائیفائڈ کا خدشہ تو نہیں۔ کون سے طبیب کو دکھایا جائے کہ بیماری جلد از جلد دور ہو سکے۔ ماں جلد صحتیاب ہو تو گھر پھر سے جی اٹھے۔ بیمار ماں بیمار اولاد کی طرح دیکھی کب جاتی ہے۔ انسان سرہانہ پکڑ کے بیٹھ جائے اور یا سلام کا ورد کرتا رہے۔دوائی
مزید پڑھیے


شکریہ عمران خان

جمعرات 14 جون 2018ء
قدسیہ ممتاز
جس طرح نو بیاہتا دلہنوں پہ سسرال کی کڑی نظر ہوتی ہے کہ کیسے اٹھی کیسے بیٹھی،اٹھی تو کیوں اٹھی کیا تکلیف تھی بیٹھی تو کیوں بیٹھی اٹھ کر کچھ کرتی کیوں نہیں،سوئی تو کتنے بجے سوئی ؟یہ کوئی سونے کا وقت ہے۔جاگی تو کب جاگی۔ اٹھ کر دانت صاف کئے یا یوں ہی انگریزوں کی طرح بیڈٹی چڑھا گئی۔ فجر پڑھتی ہے یا گول کر جاتی ہے۔ ناظرہ قرآن پڑھ رکھا ہے یا وہ بھی ہمیں قاری صاحب رکھ کر پڑھوانا پڑے گا۔ پڑھا ہے تو کچھ زیادہ تو نہیں پڑھ لیا کہ ہماری ہی جان عذاب کردے۔ہر
مزید پڑھیے


شمالی کوریا امریکہ مذاکرات اور چین کے خدشات

منگل 12 جون 2018ء
قدسیہ ممتاز
بالآخر قاصدوں سے سندیسے بھجوانے اور محبت ناموں کے تبادلوں کے بعد وہ ملاقات ہونے جارہی ہے جس پہ عالمی میڈیا محلے کی کسی پرانی مائی کی طرح نظریں جمائے بیٹھا ہے کہ ملاقات تو بھلے ہو بس کوئی اونچ نیچ نہ ہوجائے۔یہ خطرہ بے جا ہی معلوم ہوتا ہے ۔آخر مہینوں کی بیک ڈور ڈپلومیسی اس لئے نہیں ہوئی کہ عین وقت وصال میں تلواریں نکل آئیں اور ساری دنیا میں بھد اڑے ۔ویسے ٹرمپ اور کم یونگ ان سے کچھ بعید بھی نہیں ہے لیکن گمان اغلب ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوگا جس سے صدر ٹرمپ
مزید پڑھیے


سات ماہ ، دو سال اور حیات ابدی

هفته 09 جون 2018ء
قدسیہ ممتاز
وہ نوجوان تھا۔ ایسا ویسا نوجوان نہیں۔ جیسے میں اور آپ ہیں۔زندگی جن کے لئے دن رات کے گزران کے سوا کچھ نہیں۔دن فکر معاش کے جلو میں طلوع ہوتا ہے تو شامیںملکی سیاست کے ہنگام کی نذر ہوجاتی ہیں۔تیسری دنیا کے نوجوانوں کی زندگی اس سے زیادہ کیا ہوسکتی ہے۔پہلی اور دوسری دنیا کے نوجوانوں کی زندگی بھی اس سے زیادہ کیا ہوگی جو اس کی تھی۔وہ نسلاً عرب مسلمان تھا۔پیدا آسٹریلیا میں ہوا۔سولہ فروری انیس سو بیاسی اس کی پیدائش کا دن تھا۔اس کا سار ا خاندان سڈنی میںہی سیٹل تھا۔ روپے پیسے کی کوئی کمی نہیں تھی۔
مزید پڑھیے



ایران پہ امریکی حملے کے امکانات

جمعرات 07 جون 2018ء
قدسیہ ممتاز
ایران کی شام میں مداخلت، یمن سے عراق اور لیبیا تک اس کا عسکری نفوذ اور حز ب اللہ اور پاسداران انقلاب کے ذریعے ایران کے معاشی اور عسکری مفادات کے تحفظ پہ میں عرصہ سے لکھتی آرہی ہوں اور اس سلسلے میں میرے نظریات میرے قارئین سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ بات سیدھی سی ہے لبنان میں حزب اللہ اسرائیل جنگ کے بعد سے مشرق وسطی میں ایران نے اپنے مفادات کی تکمیل کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ خوش قسمتی یا بدقسمتی سے ایران ایک مذہبی ریاست ہے۔ یہی بات اس کے حق میں بھی جاتی
مزید پڑھیے


اب تو اسرائیل مقابل ہے

منگل 05 جون 2018ء
قدسیہ ممتاز
وہ طالبان کو گھیر گھار کر مزاکرات کی میز پہ لانا چاہتے ہیں۔ہر بار یہ تاثر دیتے ہیں کہ وہ اب آئے کہ تب آئے اور کوئی دن جاتا ہے کہ ہمارے پڑوس میں امن کی فاختائیں چونچ میں شاخ زیتون لئے بلا خوف و خطر اڑتی پھریں گی۔راوی چین کی نیند سوئے گا ، مسکراتا ہوا بیدار ہوگا اور ہر طرف امن و آتشی دیکھ کر پھر سوجائے گا ۔مرغان خوش آواز ایک شاخ سے دوسری شاخ پہ جھولتے اور سرمدی نغمے گاتے پھریں گے ۔ سارا افغانستان فردوس بریں میں تبدیل ہوجائے گا کابل جس کا
مزید پڑھیے


فضائے بدر پیدا کر

هفته 02 جون 2018ء
قدسیہ ممتاز
انسان کی حقیقت کیا تھی۔ وہ ایک ایسی شے تھا جسے وہ نہیں جانتا تھا کہ وہ کیا ہے۔وہ ایک ناقابل تذکرہ شے تھی۔ چپچپاتی، کھنکناتی مٹی۔ ایسی جو آج بھی جوتے سے چپک جائے تو دہلیز پہ دھرے پاپوش سے رگڑ کر صاف کردی جائے۔ دل یزداں کو مگر کچھ اورمنظور تھا اور کون جانے دل یزداں کو کیا منظور تھا۔اسے اس کھنکھناتی چپچپاتی مٹی پہ کیونکر پیار آیا۔کیا ہی عالیشان دربار ہوگا وہ جہاں جبرائیل امین پر سمیٹے ہاتھ باندھے سرجھکائے حکم کے منتظر ہونگے۔ابھی حکم ہو اور ابھی بجا لائیں۔ملائکہ قطار اندر قطار اپنے سارے وجود
مزید پڑھیے


ہماری بلی ہمیں کو میائوں

جمعرات 31 مئی 2018ء
قدسیہ ممتاز
انتخابات کا ہنگام سر پہ ہے ۔نگراں حکومتیں بننے جارہی ہیں۔ پنجاب میں سابق چیف سیکریٹری ناصر کھوسہ نگراں وزیر اعلی ہونگے جو شہباز شریف کے بہت قریبی ساتھی تصور کئے جاتے ہیں۔ تحریک انصاف پنجاب کے صدر محمود الرشید نے ان کے نام پہ کیونکر اتفاق کیا یہ وہی بتا سکتے ہیں۔یہ وجہ تو نہیں ہوسکتی کہ وہ جسٹس طارق کھوسہ کے بھائی ہیں جو پاناما کیس کے اس پانچ رکنی بینچ کے سربراہ تھے جس نے وزیر اعلی شہباز شریف کے بھائی سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نااہلیت کا فیصلہ دیا تھا۔ان کے اختلافی نوٹ
مزید پڑھیے


جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے

منگل 29 مئی 2018ء
قدسیہ ممتاز
ایران کے ساتھ مشترکہ جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کے بعد یورپ اور امریکہ کے درمیان خلیج وسیع ہوگئی ہے ۔ایک طرف یورپ ہے جس نے ایران کے ساتھ اس معاہدے سے کماحقہ فائدہ اٹھایا اور تیل اور دیگر اجناس کی کھل کر تجارت کی جس سے طرفین کے معاشی حجم میں اضافہ ہوا۔اس معاہدے کے دوران ایران کے ساتھ باہمی تجارت سے فائدہ اٹھانے والے یورپی ممالک میں جرمنی، فرانس، اٹلی اور برطانیہ سرفہرست رہے۔گزشتہ سال کے صرف پہلے نو ماہ میں یورپی یونین اور ایران کے مابین درآمدات وبرآمدات کا حجم پندرہ بلین یورو رہا جوجوہری
مزید پڑھیے








اہم خبریں