Common frontend top

لاہور


’’ میری گڑیا تیری رخصت کا دن بھی آ گیا ‘‘ محمد یوسف کا بیٹی کی شادی پر پیغام

هفته 19 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی بیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔محمد یوسف نے ٹوئٹر پر اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں انہیں بیٹی کے سر پر ہاتھ رکھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے بیٹی کیلئے پیغام میں لکھا کہ میری گڑیا تیری رخصت کا دن بھی آگیا آخر،سمٹ آیا ہے آنکھوں میں تیرا بیتا ہوا بچپن،ابھی کل کی ہی باتیں ہیں تو اک ننھی سی گڑیا تھی، میرے آنگن میں ٹھہریں گی تیری یادیں تیری باتیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ لومبارک ہو تمہیں وقت
مزید پڑھیے


آشیانہ ریفرنس،شہباز شریف کیخلاف گواہ جرح کیلئے طلب

هفته 19 مارچ 2022ء
لاہور،اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی،نیوز ایجنسیاں) احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس کی سماعت 2اپریل تک ملتوی کرکے گواہوں کو جرح کیلئے طلب کر لیا۔احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کر دی ،احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر سماعت کے دوران اپوزیشن لیڈر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی،حمزہ شہباز کے وکیل نے ان کی بریت کی درخواست پر دلائل دیئے ۔شہباز شریف کے وکیل امجد پرویزنے کہا رمضان شوگر ملزکیس میں
مزید پڑھیے


اگر کسی کو حکومت سے اختلاف تو استعفیٰ دے : علی نواز

هفته 19 مارچ 2022ء
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) 92 نیوز کے پروگرام ’’ 92 ایٹ 8‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصا ف کے رہنما علی نواز اعوان نے کہاکہ اخلاقیات تو یہ کہتی ہے کہ آپ اگر حکومت سے اختلاف ہے تو استعفی دیں ۔ پی پی والوں نے غلام ارباب رحیم کو جوتے مارے تھے ، آج یہ ہمیں اخلاقیات سکھارہے ہیں۔ اڑھائی بجے یو سف رضا گیلانی پریس کانفرنس میں کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس کوئی ایم این اے نہیں لیکن اس کے بعد ویڈیوز سامنے آجاتی ہیں ۔ویسے یہ کہتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دیں کیا لوگوں کو سندھ ہائوس
مزید پڑھیے


بدلتی سیاسی صورتحال مریم نواز 22مارچ کو سوات میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گی

هفته 19 مارچ 2022ء
لاہور(صباح نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، 22مارچ کو سوات کا دورہ کریں گی۔ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال بحران کی صورت اختیار کرتی جارہی ہے جس پرمریم نواز نے بھی میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا۔ایم پی اے اختیارولی کے مطابق مریم نواز 22مارچ کو گراسی گراؤنڈمیں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گی۔
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی کارکن گیٹ توڑ کر سندھ ہائوس داخل : 2ایم این ایز سمیت 13 گرفتار

هفته 19 مارچ 2022ء

اسلام آباد،لاہور ،پشاور ،فیصل آباد (سپیشل رپورٹر، سٹاف رپورٹر ،نیوز رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک،92نیوز رپورٹر )پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سندھ ہائوس اسلام آبادپردھاوابول دیا،تحریک انصاف کے مشتعل کارکن گیٹ توڑکرسندھ ہائوس کے احاطے میں داخل ہوگئے ، اسلام آبادپولیس نے پی ٹی آئی کے دوایم این ایز فہیم خان اور عطااللہ نیازی سمیت 13کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنان لوٹے لے کر سندھ ہاؤس پہنچے ،احتجاج کیا،گیٹ توڑ کر سندھ ہاؤس کے قریب ریڈ زون میں داخل ہوگئے جہاں انہوں نے دھرنا دیا ، کارکن پی ٹی آئی
مزید پڑھیے



اپوزیشن آگ سے کھیل رہی ، حکومت کیخلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے :بزدار

هفته 19 مارچ 2022ء

لاہور (وقائع نگار۔ 92 نیوز رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزرا،ن لیگ،پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سمیت 25 سے زائد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔پارلیمنٹرینز نے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب پربھر پور اعتماد کا اظہارکیا اوراپوزیشن کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ کی شدید مذمت کی۔وزیراعلیٰ نے کہا اپوزیشن آگ سے کھیل رہی ہے ، بدقسمتی سے مخالفین نے پاکستان کے مفادات کو داؤ پر لگایا ہوا ہے ، حکومت کیخلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے ۔ چھانگامانگا اورمری کی سیاست نہیں چلے گی،کپتان کیساتھ قوم کھڑی ہے اورشکست مخالفین کا مقدر ہے ، اپوزیشن نے
مزید پڑھیے


فارن فنڈنگ: پی ٹی آئی کا جواب خفیہ رکھنے ، اکبر بابر کو الگ کرنے کی استدعا مسترد

جمعه 18 مارچ 2022ء
اسلام آباد،لاہور(خبر نگار، کامرس رپورٹر) الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگکیس سے اکبر ایس بابر کوالگ کرنے اور سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر پی ٹی آئی کے جواب کے مندرجات خفیہ رکھنے کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔سماعت کے ابتدا میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی طرف سے اکبر ایس بابر کو کیس سے الگ کرنے اور سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر پارٹی کے جواب کو خفیہ رکھنے کی درخواستیں
مزید پڑھیے


ملک بھر میں آج شب برات عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

جمعه 18 مارچ 2022ء
لاہور،کراچی(سٹاف رپورٹر )ملک بھر میں شب برات آج عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی ،وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں ،شمالی علاقہ جات سمیت ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں محافل اور ذکر کی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ اللہ تعا لی کے حضور گنا ہوں سے تو بہ، بخشش و مغفر ت،ایما ن و سلامتی،رزق کی کشادگی، آفات و بلیات،مصیبت،محتا جی،تنگ دستی، طبی وبا سے صحت و عافیت،عالم اسلام، مظلوم مسلمانوں اور پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کیں جا ئیں گی،شہر بھر کی مساجد میں بعد نماز مغرب 6 خصوصی نوافل اداکئے جائیں گے ۔بعد
مزید پڑھیے


بلال یاسین پر حملہ،شریک ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع

جمعه 18 مارچ 2022ء
لاہور(نامہ نگارخصوصی)انسداددہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما بلال یاسین پرقاتلانہ حملہ کے شریک ملزم ذولفقار عرف بھائی کی عبوری ضمانت میں 21 مارچ تک توسیع کرکے تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کر لی۔
مزید پڑھیے


ہر طرف پلاسٹک ،حکومت کو کام کرنیکی ضرورت ہے :لاہور ہائیکورٹ

جمعه 18 مارچ 2022ء
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے سموگ کے تدراک کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں مارچ میں ایسا موسم آیا جو موسمی اور ماحولیاتی تبدیلی کی نشاندہی کر رہا ہے ،اگر ہم اب بھی نہیں سمجھیں گے تو کب سمجھیں گے ،حکومت کو کام کرنے کی ضرورت ہے ، ہمارے ہر طرف پلاسٹک ہے جس کا صحت پر بہت برا اثر ہوتا،پلاسٹک بوتل مضر صحت ہے ،مال روڈ کا گرین ایریا کنکریٹ لگا کر تباہ کر دیا،کنکریٹ کو توڑ دینا چاہئے ،پورا لاہور پارکنگ بنا ہوا ہے ، پی ایچ اے کا اہم کردار ہے
مزید پڑھیے








اہم خبریں