Common frontend top

BN

محمد عامر رانا


چین کا ہم آہنگی ماڈل


امریکی ایوان نمائندگان میں ایغور حقوق انسانی پالیسی ایکٹ 2019 کی منظوری کے بعد ریاستہائے متحدہ امریکہ اور چین کے مابین کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کا یہ فیصلہ عالمی سطح پر حقوق انسانی کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور عالمی میڈیا کے ان متواتر الزامات کے بعد سامنے آیا جن کے مطابق چینی حکومت ایغور مسلم برادری پر ظلم و ستم اور ان کے انسانی حقوق کی پامالی کررہی ہے۔ البتہ چین ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ چینی حکومت کے مطابق اس امریکی اقدام کی نوعیت سیاسی ہے جس کا مقصد عالمی دنیا میں چین
جمعرات 19 دسمبر 2019ء مزید پڑھیے

نوجوانوں کا مسئلہ اور مقتدر اشرافیہ کے مفادات

جمعرات 05 دسمبر 2019ء
محمد عامر رانا
ہمارے ہاں ’’سیاست‘‘ کا لفظ ایک گالی کی سی حیثیت اختیار کرچکا ہے اور اس کوچہِ خراباں میں نوجوانوں کا قدم دھرنا معیوب سمجھا جاتا ہے۔ تاہم کچھ عرصہ سے پاکستان میں یہ تصور پنپ رہا ہے کہ مقتدر اشرافیہ ملک میں سیاسی سماج کی تشکیل پر یقین رکھتی ہے اور اس مقصد کے لیے وہ نوجوانوں کو متحرک کرنے اور ان میں بیداریِ شعورپیدا کرنے پر مائل نظرآتی ہے۔ دوسری طرف یہ رائے بھی سامنے آتی ہے کہ یہ سچ ادھورا ہے، مقتدر اشرافیہ سیاست پر یقین ضرور رکھتی ہے لیکن وہ اسے مخصوص طبقات تک محدود رکھنا چاہتی
مزید پڑھیے


عظمت کی تلاش میں

اتوار 17 نومبر 2019ء
محمد عامر رانا
مولانا فضل الرحمن نے اپنا دھرنااور مارچ سمیٹ کر ایک دوسرے پُرجوش احتجاجی (نام نہاد پلان بی)مرحلے میں داخل کرلیا ہے۔ملک بھر کی بڑی شاہرائوں کو بندکرنے کے ،اس منصوبے پر مبنی مرحلے کے حوالے سے بہت سارے لوگ پُراُمید نہیں ہیں ۔تاہم مولانا فضل الرحمن نے موجودہ سیاسی منظرنامے میں خود کو ایک اہم شخصیت کے طورپر منوانے کے ساتھ ساتھ جمعیت کے نوجوانوں کو اپنی حمایت میں متحرک کرنے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔ مذہبی حمایت کی بنیاد میں مسئلہ یہ ہے کہ اس حمایت کا حصول صرف مذہبی نعرے بازی اور موجودہ سیاسی سیاق وسباق کے ساتھ ملاکر
مزید پڑھیے


بھوک کی سیاست

اتوار 20 اکتوبر 2019ء
محمد عامر رانا
بظاہر تو حکومت پاکستان کا معصومانہ بیانیہ ایک فلاحی ریاست کا نعرہ ہے مگر یہ صرف عوام کے دل کو بہلانے کے لئے ہی ہے جسے حکومت مصنوعی اقدامات کے ساتھ مذہبی عقائد سے جوڑ کر بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہے۔ احساس سیلانی لنگر خانوں کی سکیم بھی حکومت کے اس طرح کے نمائشی اقدامات کا حصہ ہے ،جو تبدیلی کا احساس دلانے کے لئے کئے جاتے ہیں۔ کیا یہ بات حیران کن نہیں کہ حکومت ملک سے بھوک اور افلاس کے خاتمے کے نام پر چند لوگوں میں مفت کھانا تقسیم کا اہتمام کرے۔ حکومت نے ابتدائی طور
مزید پڑھیے


افغان طالبان دوراہے پر!

اتوار 06 اکتوبر 2019ء
محمد عامر رانا
افغان طالبان ایک بار پھر تاریخ کے ایسے دوراہے پر کھڑے ہیں جہاں انہیں افغانستان میں اپنی عسکری قوت کھوئے بغیر سیاسی حکمت عملی تشکیل دینا ہے۔ ابھی تک تو طالبان کی قیادت کو یہی یقین تھاکہ امن مذاکرات ان کی فتح پر منتج ہوں گے۔ درحقیقت طالبان نے امریکہ سے مذاکرات کا آغاز ہی فتح کے احساس کے ساتھ کیا تھا اور انہوں نے امن عمل کے دوران خود کو سخت مذاکرات کار ثابت بھی کیا۔ طالبان کابل کی گلی بازاروں میں ایک فاتح فوج کی حیثیت سے داخل ہونے کے لئے مکمل طور پر تیار بیٹھے تھے مگر
مزید پڑھیے



گھوٹکی کی تہذیب سوزی

اتوار 22  ستمبر 2019ء
محمد عامر رانا
گزشتہ ہفتے سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ہندوئوں کے مندروں کو مسمار کیا گیا اور نجی املاک تباہ ہوئیں یہ ایک وارننگ ہے کہ ہم مذہبی شدت پسندی اور انتہا پسندی کے بارے میں جو سوچتے ہیں حقیقت اس سے کہیں زیادہ گھمبیر ہے ۔حکومت کو ان واقعات کی لفظی مذمت کرنے کے بجائے زمینی حقائق کاادراک کرتے ہوئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ دیگر تمام ضروری اقدامات کے حکومت کو فوری طور پر دو اقدام اٹھانے چاہئیں۔ پہلا یہ کہ انفرادی اور اجتماعی حیثیت میں مذہب کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے پر قانونی قدغن لگائی جائے۔
مزید پڑھیے


نئے نظم کی تشکیل

اتوار 08  ستمبر 2019ء
محمد عامر رانا
یہ بات باعث تعجب ہے کہ اس بارکچھ سیاسی جماعتوں اور مذہبی گروہوںکی سرگرمیاں کشمیر کے بارے میں عوام میں جوش و خروش پیدا کرنے کے بجائے محض رسمی سوانگ رچانے تک ہی محدود ہیں۔ جبکہ ماضی میں اس سے کہیں کم شدت کے واقعات پر بھی مذہبی جماعتیں سڑکوں پر نکل آتی تھیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ بہت سارے حلقے اس تبدیلی کوقومی اور سٹریٹجک معاملات پر مذہبی جماعتوں کے بارے میں اسٹیبلشمنٹ کے تبدیل ہوتی سوچ کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں ۔دائیں بازو کی جماعتوں کے بارے میں عام تاثر یہی رہا ہے کہ جب بھی
مزید پڑھیے


پُروقار خارجہ تعلقات

پیر 26  اگست 2019ء
محمد عامر رانا
وقار، عزت نفس اور پسندیدگی کا عام انسانوں کی طرح اقوام کے رویوں پر بھی گہرا اثر ہوتا ہے۔ یہ خواہش توہین کے خوف کی کوکھ سے جنم لیتی ہے۔ وقار ایسا سرمایہ ہے جو اقوام اپنی سیاسی بصیرت، مضبوط معیشت اور جغرافیائی اہمیت کے ذریعے کماتی ہیں۔ دوستوں اور دشمنوں کا تعین بھی اسی اہمیت کے مطابق ہوتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت پر اسلامی دنیا اور مسلم امہ کی خاموشی پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بیان اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستان کے خارجہ محاذ پر باہمی تعلقات میںکمیاں اور کوتاہیاں رہ گئی ہیں۔ جب
مزید پڑھیے


کشمیر چیلنج

اتوار 11  اگست 2019ء
محمد عامر رانا
مقبوضہ کشمیر میںنئے انتفادہ نے سر اٹھایا ہے اکثر ماہرین کا خیال ہے کہ نئی صورتحال اور تنازع کے خطہ کے سیاسی اور جغرافیائی منظر نامے پر گہرے اور دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔ البتہ عالمی برادری ابھی تک باریکی بینی سے جائزہ لے رہی ہے اور نئی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مختلف آپشنز پر غور و فکر میں مصروف ہے۔ یہ بھی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ بھارت کے قابل عمل منصوبہ بندی کے بغیر اٹھائے گئے اس اقدام سے اگر آگ بھڑک اٹھتی ہے تو بھارت اس کا الزام پاکستان پر دھر دے گا کیونکہ
مزید پڑھیے


اگر طالبان نے لچک نہ دکھائی!

اتوار 28 جولائی 2019ء
محمد عامر رانا
افغان امن نازک ترین مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور پاکستان کے لئے امتحان بن چکا۔ حسب توقع گزشتہ ہفتے واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی اور امریکی قیادت کی ملاقاتوں میں افغانستان ہی بنیادی ایجنڈا رہا۔ وزیر اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ طالبان کی قیادت کو افغان حکومت سے مذاکرات پر آمادہ کرنے کے لئے کوشش کریں گے۔ وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے دوران بھی امریکی قیادت اور اہلکاروں نے افغان طالبان کو امریکہ سے مذاکرات کے لئے میز پر لانے میں تعاون کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا اور اس عمل کی ستائش
مزید پڑھیے








اہم خبریں