گزشتہ ہفتے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی صورت میں پاکستان اور بھارت نے تنائو کم کرنے کا ایک اور موقع کھو دیا ہے۔ پاکستان نے بھارت کی طرف سے خیر سگالی کا جب بھی ہاتھ بڑھایا بھارتی حکمرانوں نے منہ پھیر لیا۔ جس سے پاکستان میں اس سوچ کو تقویت مل رہی ہے کہ بھارت کی اب ایک ہی حکمت عملی ہے کہ پاکستان کو ہرصورت اور ہر قیمت پر سفارتی طور پر تنہائی کا شکار کیا جائے۔ تاکہ پاکستان نئے عالمی تناظر میں عالمی اور علاقائی اتحادیوں میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل نہ
اتوار 16 جون 2019ء
مزید پڑھیے
محمد عامر رانا
عاصم بٹ جانتا ہے
بدھ 05 جون 2019ءمحمد عامر رانا
ایک بھرپور زندگی گزارنے کی خواہش، انسان کو ایک وقت میں کئی زندگیاں گزارنے پر مائل کر دیتی ہے اور زندگی کی ہر پرت اپنی جگہ مکمل ہوتی ہے۔ فرد کو اپنی پہلو در پہلو زندگی کا احساس کم ہی ہوتا ہے اور جب کبھی احساس ہو جائے تو ایک بالکل نیا تجربہ ہوتا ہے۔ جیسے وہ چھپانے کی کوشش کرتا ہے اور چھپاتے چھپاتے اس کی زندگی گزر جاتی ہے اور وہ خود ایک بھید بن جاتا ہے۔پاکستان کا سماج اور سیاست بھی اسی طرح بھیدوں بھری، پرت در پرت پیچیدہ ہے۔ ہر پرت ایک قالین کی طرح ہے
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
خوشی اور سچ
اتوار 02 جون 2019ءمحمد عامر رانا
رمضان المبارک کا آخری عشرہ اور اس کی رحمتیں اپنے اختتام کی جانب گامزن ہیں تاہم یہ کہنا مشکل ہے کہ ایام مقدس میں ہمارے اندر جو انفرادی اور اجتماعی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں وہ رمضان کے بعد آنے والے مہینوں میں ہمارے انفرادی کردار کا مستقل حصہ بن پائیں گی اور معاشرے کی اقدار میں کوئی مثبت تبدیلی رونما ہو پائے گی۔ تاہم اس مہینے میں پاکستانی زیادہ سخاوت کی طرف مائل ہوتے ہیں اس طرح یہ سخاوت بلواسطہ طور پر پاکستانیوں کی خوشی کے عالمی انڈیکس میں اضافہ میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ در حقیقت سخاوت ہی ایک
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
سعودی عرب اور ایران بلوچستان میں مدمقابل
اتوار 19 مئی 2019ءمحمد عامر رانا
بلوچستان میں شدت پسندی کو خطہ کے جغرافیائی اور تذویراتی معاملات سے جوڑنا گو بہت حساس معاملہ ہے مگر حالیہ کارروائیوں میں ان دونوں کے باہم تانے بانے ملنے کے قابل قدر اشارے ملے ہیں۔ جن میں سے ایک اشارہ بلوچستان میں مختلف ممالک کی طرف سے ایسے نان اسٹیٹ ایکٹرز کو سازش کے تحت پروان چڑھنا ہے جو نہ صرف پاکستان میں بلکہ پاکستان کی سرزمین استعمال کرے ہمسایہ ممالک میں بھی کارروائیاں کرتے ہیں۔ یہاں یہ سوال بھی اٹھایا جا سکتا ہے کہ خطہ کے ممالک اپنے مسائل ڈپلومیسی اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی صلاحیت نہیں
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی
اتوار 05 مئی 2019ءمحمد عامر رانا
ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں کشت وخون کے ذریعے دہشت گردوں نے اپنی سافٹ ٹارگٹ ڈھونڈنے اور تباہ کن حملے کرنے کی صلاحیت ثابت کر دی ہے۔ دہشت گردوں نے مقامی تنازعات کو ہوا دے کر شہ سرخیوں میں رہنے کا ہنر سیکھ لیا ہے۔ اس طرح یہ تنظیمیںنظریاتی ہم آہنگی کے باعث مقامی افراد کو اپنا گرویدہ بھی کر لیتی ہیں۔ عالمی دہشت گردوں کو نوجوانوں کے غم و غصہ اور تحفظات کو ابھار کر ہتھیار اٹھانے کا حوصلہ دینے کے سوا اور کرنا بھی کیا ہوتا ہے۔ باقی کام تو مقامی افراد خود کرتے ہیں۔ القاعدہ
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
سکیورٹی اور معاشی بندوبست
اتوار 21 اپریل 2019ءمحمد عامر رانا
وفاقی کابینہ میں حالیہ تبدیلیوں کی بہت سی توجیحات ہو سکتی ہیں مگر حکومت کی اس پریشانی کی بظاہر بنیادی وجہ معاشی چیلنجز ہی بنے ہیں۔ وفاقی کابینہ میں تبدیلی وزیر اعظم عمران خان کے ایران اور چین کے اہم ترین دوروں سے محض چند روز پہلے عمل میں لائی گئی ہے۔ بظاہر ایران اور چین سے مذاکرات میں سکیورٹی اور معیشت ہی بنیادی نقاط ہوں گے ۔پاکستان چین سے معاشی ریلیف خاص طور پر سی پیک اور اکنامک زون کی بروقت اور جلد تکمیل کا متمنی ہے۔ چین کو پاکستان کے معاشی معاملات کے حوالے سے تشویش ہے حالانکہ
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
خوشحالی کا راستہ
اتوار 24 مارچ 2019ءمحمد عامر رانا
گوادر نہ صرف پاکستان بلکہ بحر ہند کی معاشی اور جغرافیاتی حیثیت بدل سکتا ہے تاہم چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کی تمام صلاحیتوں کو ابھی تک بروئے کار نہیں لایا گیا۔گوادر سٹی کو 19بلین بندرگاہ کے ترقیاتی منصوبوں جبکہ سعودی عرب سے 11بلین آئل ریفائنری کے قیام کے لئے بھی مل چکے ہیں۔ مگر شہر کو صحت‘ صاف پانی اور تعلیم کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر جیسے مسائل کا اب بھی سامنا ہے۔ دستیاب صحت اور تعلیم کی سہولیات ناکافی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ سہولیات عام شہریوں کی پہنچ سے کوسوں دور ہیں۔ تاہم حال ہی میں مکران کے
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
کڑوا سچ یا تلخ حقیقت
اتوار 27 جنوری 2019ءمحمد عامر رانا
حکومت نے سانحہ ساہیوال کو ہینڈل کرنے کے لئے جو حکمت عملی اپنائی وہ اس حکمت عملی سے قطعاً مختلف نہ تھی جو اس قسم کے واقعات پر ہماری ماضی کی حکومتیں اپناتی رہی ہیں۔ عوام کا غم و غصہ ٹھنڈا کرنے کے لئے وہی پولیس اصلاحات کے وعدے اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا دعویٰ۔ یہاں تک کہ اسی طرح کا کوئی اور دل خراش واقعہ میڈیا کی توجہ کا مرکز نہ بن جائے۔
بدقسمتی سے ہم پاکستانیوں کا اجتماعی ضمیر جھنجھلا کر صرف اس صورت میں بیدار ہوتا ہے جب کوئی انسانی المیہ سر اٹھاتا ہے۔ یہی
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
چین کے سماجی بحالی مراکز تنقید کی زد میں
پیر 14 جنوری 2019ءمحمد عامر رانا
ترکی کے ایک ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ وزیر اعظم نے چین کے مغربی صوبہ ژن جیانگ میںآباد اویغور مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کے بارے میں سوال کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ اس معاملہ کے بارے میں تھوڑا بہت جانتے ہیں لیکن اس کے بارے میں تفصیل سے علم نہیں ہے۔ انہوں نے اس مسئلہ کے بجائے اپنے انٹرویو میں چین یک طرف سے ملنے والی مالی امداد اور پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری کی اپنی توجہ مرکوز رکھی۔
چین کو مذہبی و نسلی اقلیتوں خصوصات اویغور مسلمانوں کے
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
قومی تشکیل کی منزل
اتوار 30 دسمبر 2018ءمحمد عامر رانا
ملکی تاریخ میں ہر اہم صورتحال میں قومی اتحاد و یکجہتی کے حوالے سے سوالات سر اٹھانا شروع کر دیتے ہیں۔ اس وقت بھی قوم کو ایک نہایت اہم سیاسی تبدیلی کا سامنا ہے جس میں اسٹیبلشمنٹ ایک بار پھر اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کرنا چاہتی ہے۔ موجودہ تبدیلیوں نے ایک بار پھر اس بحث کو جنم دیا ہے کہ پاکستان کی ریاست کی نظریاتی اساس کیا ہوگی ؟اور ریاست کا عوام سے تعلق کیا ہو گا؟۔ گزشتہ ہفتے قائد اعظم کا یوم پیدائش منایا گیا اس موقع پر بھی پاکستان بارے قائد اعظم کی سوچ اور ہماری آج
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے