Common frontend top

ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری


بحضورِ شافع اُمَّتاں۔۔۔


کالم میں تعطل کا دورانیہ ذرا طویل ہوگیا،جس کا ایک سبب تو یہ ہوا کہ ماہِ رمضان المبارک میں’’نورِ قرآن‘‘کی یومیہ ٹرانسمیشن کی ذمہ داری تفویض ہوئی،قرآنی افکار کی ترویج اور تدریس کے سبب اس کا مزاج اور معیار،معمول کی سحر اور افطار نشریات سے کُلیۃً مختلف تھا،اس معیار کو مہینہ بھر قائم رکھنے کے لیے نورِ قرآن کی پوری ٹیم سرگرم رہی،جس کی کامیابی کا کریڈٹ بہر حال اُن کے سَرہے۔دریں اثنا26 رمضان المبارک کو’’نورِ قرآن‘‘کا اپنا آخری پروگرام، بادشاہی مسجد میں’’ قومی محفلِ شبینہ‘‘ کے آغازوافتتاح اور داتاؒ دربار میں’’ ختم ِ قرآن‘‘کی پُرنور ساعتوں سے مستفیض و
جمعه 13 مئی 2022ء مزید پڑھیے

ترے ضمیرپہ جب تک نہ ہو نزولِ کتاب

جمعه 22 اپریل 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
محکمہ اوقاف کے زیرِ تحویل مزارات ِمقدسہ کی فہرست خاصی طویل ہے ، جن کے اُمور کی نگرانی اور رسومات کی ادائیگی محکمہ ہذا کی ذمہ داری ہے ، جن میں ایک اہم ترین مزار ِ اقبال بھی ہے ، جو بادشاہی مسجد کے مرکزی دروازے کے ساتھ بجانب جنوب واقعہ ہے ، موجودہ اوقاف ایڈ منسٹریشن گزشتہ روز ان کے84ویں یومِ وصال کے موقع پر اِن کے مزار پر باقاعدہ عرس تقریبات کے انعقاد کی خواہاں تھی ۔ لیکن رمضان المبارک کے پیش نظر ، محض " فکرِ اقبال اور تعلیماتِ قرآن " ہی سے استفادے کو موزوں جانا
مزید پڑھیے


اَلْقَوِ یُّ الْاَ مِیْن

جمعه 15 اپریل 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
رمضان المبارک میں مجھے" نورِ قرآن "لائیو ٹرانسمیشن کے سلسلے میں، روزانہ قرآن پاک سے تمسک اور اکتساب کی سعادت میسر آتی ہے ۔گزشتہ روز جب اہلِ مَدْیَن اور حضرت شعیب علیہ السلام کے واقعات کا مطالعہ سورۃ الا عراف کی روشنی میں جاری تھا ۔ جس کا کہ کچھ حصہ سورۃ القصص میں بھی منقول ہے ، کی آیت چھبیس میں فرمان ہے: "ان دو میں سے ایک خاتون نے کہااے میرے (محترم ) باپ اسے ملازم رکھ لیجئے۔ بیشک بہتر آدمی جس کو آپ ذمہ داری دیں، وہ ہے جو طاقتور بھی ہو اور دیانتددار بھی ۔(ترجمہ) حضرت موسیٰ
مزید پڑھیے


مدرسہ ایجوکیشن--- ثمرات و مضمرات

جمعه 01 اپریل 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے، جامعہ نعیمیہ کے لائبریری ہال میں، ڈاکٹر سرفرازنعیمی شہید انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سائنسز کے پہلے کانوکیشن کا اہتمام کر رکھا تھا ، جس کی تقریباتی وضع قطع "Layout" تقریبا ً کسی یونیورسٹی کے اسلوب اور نظم و نسق کی عکاسی کررہی تھی ، ڈاکٹر صاحب نعیمیئن تو ہیں ہی، راویئن بھی ہیں، ایسے کمبی نیشن میںکچھ نہ کچھ نیا کرنے کی طلب اور تڑپ تو بہر حال اور بہر طور موجود رہتی ہے اور رہنی بھی چاہیے ، سو وہ ڈاکٹر صاحب موصوف میں پوری طرح موجود ہے ، اپنی اسی ذوق کی تشفی
مزید پڑھیے


تذکارِ صوفیاء کی روایت

پیر 21 مارچ 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
اوریا مقبول جان اکثر فرماتے ہیں: کالم نگاری کے مروجہ موضوعات میں تصوف و طریقت اور معرفت و حقیقت کو، تم نے بالآخر مرکزی موضوعات کا حصہ بنا دیا۔ میری بے بضاعتی اور کم مائیگی سے، وہ خوب آگاہ اور میری حوصلہ افزائی کے لیے کبھی کبھی تھپکی دے دیتے ہیں جبکہ اپنی تو یہ حالت کہ کرونگا کیا جو محبت میں ہو گیا ناکام مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا اپنی منصبی ذمہ داریوں کی بجا آوری کے لیے، آئے روز کسی نہ کسی خانقاہ اور درگاہ پر حاضری کی سعات میسر رہتی ہے، برصغیر کی گزشتہ
مزید پڑھیے



ختم بخاری

جمعه 04 مارچ 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
قرآن مجید کی از آغاز یا اختتام مکمل تلاوت کااصطلاحی نام ’’ختم‘‘ ہے ۔یہ اسم مصدر ہے ،جو ’’ خَتَمَہ‘‘ سے بنا ہے ،دینی مدارس میں تعلیمی سال کا اختتام ،ختمِ بخاری کے ساتھ ہوتا ہے ، ختم بخاری سے مراد ہمارے روایتی خوش عقیدہ طبقات میں مروج مختلف’’ ختمات‘‘ جیسے ختم خواجگان ،ختم گیارہویں یا ختمِ غوثیہ وغیرہ ،میں سے کوئی ختم نہیں ،بلکہ یہ درسِ نظامی کے آٹھ سالہ طویل ،محنت طلب اور جانگسل نصاب کا اختتامی مرحلہ ہے ،جس میں کوئی اکابر شیخ الحدیث،دورۂ حدیث کے منتہی طلبہ کو امام بخاری کی الجامع الصحیح کی آخری حدیث
مزید پڑھیے


سجدہ کرتی ہے سحر جسکووہ ہے ’’آج کی رات‘‘

پیر 28 فروری 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
آمدہ شب،تاریخ ِ انسانی کے،ایک ایسے عظیم،حیرت انگیز، محیر العقول اور نادرالوقوع واقعہ سے مزیّن اور آراستہ ہے،جس کے سامنے انسانی عقل آج بھی حیران و ششدر اور متحیر ہے۔ عام طور پر انسانی زندگی میں دوطرح کے واقعات اور افعال وقوع پذیر ہوتے ہیں،ایک وہ جو ہماری معمول کی روزمرہ زندگی کا حصّہ ہوتے اور ذرا سے غوروخوض کے بعد،انکی توجہیہ ممکن ہوجاتی ہے،جیسے کسی پربڑھاپا طاری ہوا،بیماری آئی اور آدمی دارِ فانی سے کوچ کر گیا ۔ہوائیں چلیں،بادل آئے اور بارش کا سماں ہوگیا۔اسکے ساتھ کچھ امور اور افعال ایسے ہیں،جن تک عقلِ ناقص کی رسائی ممکن نہیں
مزید پڑھیے


فرائضِ منصبی…حدودوقیود

جمعه 25 فروری 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
خطّے کی سب سے بڑی"Mosque Establishment" کا کمان دار ہونے کے ناطے،ہر نوع کے علماء وخطباء سے واسطہ رہتا اورخطّے کی معتبر علمی و دینی شخصیات اور اکابرین ِ اُمت سے نیاز مندی میسر رہتی ہے،داتاؒ دربار،بادشاہی مسجد، مسجد وزیر خان سمیت خطے کے اہم اورنمائندہ دینی اور روحانی مراکز میں،بڑے بڑے دینی عمائدین کو ذمہ داریاں ادا کرتے دیکھا،بعض نے اپنے ان منصبی فرائض ہی کو زندگی کا اوڑھنا بچھونا بنایا،محراب و منبر اور درس و تدریس ہی عز ت و اعزاز پایا۔پروموشن،موو اُور،انکریمنٹ جیسے دفتری حساب و کتاب سے بے نیاز رہے، اورکبھی دفتر کا راستہ دیکھا اور
مزید پڑھیے


طرابلس کے شہیدوں کا لہو

پیر 21 فروری 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
ترکی سے ہمارے رشتے محض برادرانہ تعلقات کی بنیاد ہی پر قائم نہیں بلکہ ہمارے درمیان ایک فکری اور دینی ہم آہنگی ہے۔ ہماری مذہبی اور روحانی عقیدتیں بھی مشترکہ ہیں ۔ ہمارے دل اُن کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ترکی نے ہر آزمائش کی گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا ہے اور مشکل حالات میں ہر قسم کی امداد فراہم کی ہے ۔ پاکستان اور ترکی کے باہمی تعلقات کی بنیاد مذہب، ثقافت اور عوام الناس کے باہمی مفادات پر مبنی--- اور اعلیٰ ترین سطح کے حامل ہیں اور یہ تعلقات دائمی اور ابدی ہیں۔ مسٔلہ کشمیر اور خصوصاً بھارت کے
مزید پڑھیے


’’باب فصل ولایت‘‘

پیر 14 فروری 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
کل تیرہ رجب المرجب‘ باب مدینۃ العلم حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کا یوم ولادت‘ اعلیٰ حضرت فاضل بریلی شریف نے کیا خوب ہدیہ عقیدت پیش کیا: اصلِ نسل صفا‘ وجہہ وصل خدا/بابِ فصلِ ولایت پہ لاکھوں سلام/شیرِ شمشیر زن شاہِ خیبر شکن/پر توِ دستِ قدرت پہ لاکھوں سلام/پارہ ہائے صْحف غنچہ ہائے قدس/اہل بیتِ نبوت پہ لاکھوں سلام/خونِ خیر رسل سے جن کا خمیر/ان کی بے لوث طینت پہ لاکھوں سلام/آبِ تطہیر سے جس میں پودے جمے/اْس ریاضِ نجابت پہ لاکھوں سلام/سیدہ زاہرہ‘ طیبہ طاہرہ/جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام برصغیر میں راسخ العقیدگی کی تاریخ میں دونام
مزید پڑھیے








اہم خبریں