Common frontend top

ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری


یوم اقبالؒ


ہمارے قومی نشریاتی ادارے میں اب اتنا دَم خَم تو نہیں، البتہ ان کے کنڑولر عمران صدیقی چونکہ ایک انتظامی کے ساتھ تخلیقی آدمی بھی ہیں،ایسے لوگوں میں Initiative اور ابتداء کاری کا جذبہ اور داعیہ تو کہیں نہ کہیں اور کسی نہ کسی درجے موجود ہی رہتا ہے،بہر حال انہوں نے حضرتِ اقبالؒ کے 144ویں یوم ولادت کے موقع پر خصوصی پروگرام کے لیے ’’مزارِ اقبال‘‘کا انتخاب کر ڈالا،مزارِ اقبال ایک تو مستقل بنیادوں پر"Under Threat"ہونے کے سبب،رینجرز کی خصوصی نگہداشت میں ہوتا ہے،تو ایسے میں وہاں تک رسائی اوروہ بھی ایک پروگرام کے اہتمام و انعقاد کے لیے۔۔۔
منگل 09 نومبر 2021ء مزید پڑھیے

’’جہانِ تازہ‘‘

هفته 06 نومبر 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
کوئی بیس سال پرانی بات ہے، سرکاری احکام کی بجاآوری کے لیے سیالکوٹ جانا ہوا،مفوضہ ذمہ داریوں سے فراغت کے بعد ،پروفیسرعبدالجبارشیخ،کے زیر اہتمام قائم شدہ’’سیرت سٹڈی سنٹر‘‘جانے کا موقع مل گیا،پروفیسر صاحب سیالکوٹ ہی میں علوم اسلامیہ کے استاد اور مرحوم صدر ضیاء الحق کے عہد میں معروف اور معتبر ہونے والی سیرت کانفرنسز اور مشائخ و علماء کے اجتماعات میں نمایاں ہوئے اورپھر اسی عہد میں، انہوں نے سیالکوٹ میں اس سنٹر کا آغاز و افتتاح کیا۔ دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ سیرتِ طیبہ ﷺ کے حوالے سے ایسا مرکز تو لاہور میں بھی ہونا چاہیے، زیادہ
مزید پڑھیے


موت ہے ہنگامہ آرائ---------

جمعه 29 اکتوبر 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
گزشتہ چند دنوں میں کچھ از حد قیمتی لوگ ہاتھ سے کیا ، زندگی سے نکل گئے ،جن میں ایک اہم ترین---برادرِ مکرم صاحبزادہ پیر سیّد محمد رضا شاہ بخاریؒ ہیں،جنہیں متعلقین و متوسلینِ خانقاہِ عالیہ---’’حاجی پیرؒ‘‘کے نام سے جانتے اور پکارتے،اور پھر بتدریج خاندانی ماحول میں بھی حاجی صاحب ہی کے نام سے معروف رہے۔میرے والدِ گرامی رحمۃ اللہ علیہ حجرہ نشین شخصیت ہونے کے سبب،جدید تعلیمی اداروں سے بہت زیادہ رسم و راہ کے حامل نہ تھے، اس لئے سکول اور کالج کے تعلیمی مدارج میں حاجی صاحب کی سپرویژن اور سرکردگی میسر رہی، گریجوایشن کے بعد، آپ
مزید پڑھیے


شان رحمت للعالمینﷺ

پیر 18 اکتوبر 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
وفاقی حکومت نے’’عشرہ شان رحمتہ للعالمینﷺ‘‘کی مانیٹرنگ کے لئے جو میکنزم اور ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے،اس کے اعداد و شمارکیمطابق پنجاب سب سے آگے ہے۔ اس وقت تک صوبہ بھر میں بیس ہزار کے قریب تقریبات منعقد ہو چکی ہیں،اس سلسلے کی سب سے بڑی اور نمائندہ تقریب آج کرسٹل ہال پرل کانٹینینٹل میں رحمتہ للعالمین،عالمی مشائخ و علماء کانفرنس ہے،جس میں بطور خاص وطن عزیز کی معروف خانقاہوں کے سجادگان،اکابر علما‘معتبر مشائخ ‘معروف علمی و دینی شخصیات کیساتھ معاصر اسلامی دنیا سے مقتدر سکالر اور دیگر مذاہب کے قائدین بھی شرکت کریں گے۔اس سب اہتمام و انصرام کا
مزید پڑھیے


’’مُصحفِ ثنا‘‘

جمعه 15 اکتوبر 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
ربیع الاوّل کی ان بابرکت ساعتوں میں امریکہ کی گل و گلزار ریاست ورجینیا سے ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نوری کے نعتیہ مجموعے’’مُصحفِ ثنا‘‘کی نوید میسر آئی،جو یقینا لَائقِ صد مبارکباد امر ہے۔حضرت ڈاکٹر ظفر اقبال نوری کی شخصیت،عقیدت مندی کے ساتھ تحقیق پسندی سے بھی مزین ہے۔قدرت نے انہیں محبت و ارادت سے آراستہ جذبوں کے اظہار کا سلیقہ اور قرینہ عطا کر رکھا ہے۔ان کا مدحیہ کلام فکری خوبیوں کے علاوہ فنی محاسن سے بھی مالا مال ہے۔وہ الفاظ کے موزوں اور برجستہ استعمال کے ہنر سے خوب آگاہ ہیں،آپ کے نعتیہ اشعار،حسبِ موقع قرآنی تلمیحات سے بھی
مزید پڑھیے



آمدِ مصطفی ﷺ۔۔۔اور پنجاب حکومت کے امورِ خیر

پیر 11 اکتوبر 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
وطن عزیز کی تاریخ میں،یہ عہد ساز موقع پہلی مرتبہ دیکھنے کو ملا کہ ماہِ ربیع الاول کی بابرکت ساعتوں اور سعید لمحوں کی آمد سے قبل ہی،پنجاب کے وزیراعلیٰ کی طرف سے یکم تا 12ربیع الاول ، تقریبات’’شانِ رحمۃٌ للعالمین ﷺ‘‘کے انعقاد کے لیے ایک جامع اور مربوط پروگرام مرتب۔۔۔ بلکہ زیورِ طباعت سے آراستہ ہو کر،یکم ربیع الاول کو ہمارے سامنے آچکا ہے،جس کے ابتدائیہ میں سردار عثمان احمد خاں بزدار نے’’حرفِ عقیدت‘‘کے تحت ان تقریبات کے اہتمام و انصرام کا مقصد بیان کرتے ہوئے،حسبِ ذیل ارادت آفریں باتیں کہیں ہیں: ’’ربیع الاوّل کی اِن ایمان افروز ساعتوں
مزید پڑھیے


مْرشدِؒ لاہور کے حضور…

پیر 04 اکتوبر 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
کروڑ ہا رحمتوں کا نزول ہو‘ ان کی قبر اطہر پر۔جن کے فیض گوہر بار سے خطّہ پنجاب اور ارض پاک حیات نو کی لذتوں ‘رعنائیوں اور بلندیوں سے سرفراز اور جن کے وجود سے ہماری ملت کے اْفق تاباں اور توانا ہوئے۔اے سرکار فیض عالم!آپ بلا شبہ اقلیمّ تصوف کے تاجدار‘بْرج طریقت کے نیّرِ درخشاں اور چرخ رْشد کے ماہ تاباں ہیں۔آپ کا آستان فیض۔آپ کی آبائی۔خاندانی ‘نسبی اور موروثی برکات و تعلیمات کا،اس خطے میں اولین مرکز ہے۔جہاں دنیا بھر سے عقیدت مند حاضری کی سعادت پاتے اور اپنے لئے روشنی‘راہنمائی اور آسودگی کا زادِ سفر ہمراہ کرتے
مزید پڑھیے


جی سی یونیورسٹی میں سیّد ہجویرؒ کانفرنس

جمعه 24  ستمبر 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
مجھے اس امر کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ پروفیسر احمد رفیق اختر کی آمد پر اس قدر پُرجوش ہونگے،اس میں بنیادی اور کلیدی کردار تو بلاشبہ اس عظیم ادارے کے محترم اور معتبر سربراہ ڈاکٹر سید اصغر زیدی کا ہے،جو عمر اور کیرئیر کے اس حصّے میں بھی اس قدر مستعد اور عملی و تخلیقی جذبوں سے مالا مال ہیں،کچھ کرنے اور کر گزرنے کے حوالے سے حضرت عمرؓکا یہ فرمانِ ذیشان ۔۔۔جو امت مسلمہ کے لیے منزل نشان ہے ، کہ منصوبہ بندی سوسال کی کرو،لیکن عملدرآمد ایسے ۔۔۔جیسے یہ
مزید پڑھیے


"فیضِ عالم"

هفته 18  ستمبر 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے احوال و آثارسے یہ امر، بالاہتمام مترشح ہوتا ہے کہ ایک صوفیٔ باکمال کا متبحر عالم ہونا اور پھر اُس عالم کا، اپنے اس علم پر متبع ہونا از حد ضروری ہے ۔ حضرت علی بن عثمان الہجویریؒ ،جو بلاشبہ بلند پایہ "عالمِ ربّانی" اور عالی مرتبت "شیخِ کامل"تھے، کے اسلوبِ حیات اور طرزِ زیست سے یہ بات بھی نمایاں ہے کہ آپؒ نے دین اسلام کے ایک عظیم مبلّغ کے طور پر، ابتداً "عالمِ شریعت"اور ثانیاً "شیخ طریقت"ہونا پسند فرمایا، بایں وجہ لاہور میں آپؒ نے اپنے قیام کے معاً بعد،
مزید پڑھیے


ایشیا کا دل …افغانستان

پیر 13  ستمبر 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
کابل پر فتح مندی کے تین ہفتے بعد‘افغانستان میں طالبان کی تینتیس رکنی کابینہ کے اعلان کے ساتھ ہی، امارات اسلامی افغانستان کی عبوری حکومت کا اعلان عمل میں آ گیا ہے‘جس کے مطابق طالبان کی مشاورتی کونسل رہبر شوریٰ کے سربراہ ملا محمد حسن اخوند اس عبوری حکومت کے سربراہ ہوں گے‘جس کے بعد سے افغانستان کے معاملات بہتری کی طرف بڑھنے شروع ہو گئے ہیں‘موجودہ افغان یا طالبان لیڈر شپ ’’پرامن بقائے باہمی‘‘ کی پالیسی پر گامزن رہ کر عالمی برادری سے دوستانہ تعلقات کی خواہاں ہے۔جس کا لازمی اور یقینی راستہ مذاکرات باہمی گفت و شنید ،مکالمہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں