Common frontend top

ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری


عالمی تصوّف کانفرنس---چند توجہ طلب امور


سلاسلِ طریقت میں سے،سلسلہ چشتیہ کو بر صغیر میں ابتداً قبول عام میسر آیا،جس کو اپنی قدامت کے سبب،اوّلیت کو درجہ بھی میسر ہے۔ خطّے میں،اس سلسلے کے سر خیل اور امام حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ ہیں،گو کہ وہ، حضرت خواجہ عثمان ہارونیؒ کے خلیفۂ اعظم و اکبر اور جانشین تھے اور انہی کے سلسلے کو آپؒ نے آگے بڑھایا،لیکن آپؒ نے دیگرہم عصر روحانی شخصیات سے بھی اکتسابِ فیض کیا، جن میں پیرانِ پیر حضرت الشیخ عبد القادر الجیلانیؒ بطور خاص قابلِ ذکر ہیں،جو کہ سرِ سلسلہ قادریہ ہیں،اسی تناظر میں سہر وردی سلسلے کے بانی
جمعه 11 فروری 2022ء مزید پڑھیے

تکثیری معاشرے کی تشکیل

پیر 07 فروری 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
عجب اتفاق ہے کہ ایک روز قبل یوم یکجہتی کشمیر کے ساتھ ، خطے میں دینی اور روحانی سطح پر خواجہ خواجگان، عطائے رسول ﷺ، خواجہ معین الدین چشتی اجمیرؒ کے 810ویں سالانہ عرس اور چھٹی شریف کی تقریبات بھی عروج پر تھیں، جس کا مرکز ایک طرف شمالی ہندوستان میں اجمیر ؒ شریف اور دوسری طرف قطب البلاد لاہور ہے ، جہاں بر صغیر میں تشریف آور ہوتے ہوئے ، خواجہ بزرگ نے چِلّہ کَش ہو کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کے فیوضیاتِ روحانیہ اور تائید باطنیہ حاصل کر کے ، دنیا کو عظیم خانقاہ اور درگاہِ مُعلّی کی
مزید پڑھیے


’’اسلاموفوبیا‘‘۔۔۔ناقابلِ قبول

جمعه 04 فروری 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
کنیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں" اسلامو فوبیا" کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے، اس سوچ اور مائنڈ سیٹ کی بیخ کنی اور تدارک کے متعلق جن جذبات کا اظہار کیا ہے ، اس سے بالخصوص پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر تقویت میسر آئی ہے ، کنیڈین وزیر اعظم نے اپنے ملک کو ، مسلم کمیونٹی کے لیے محفوظ بنانے اور "اسلاموفوبیا" سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی نمائندہ بھی مقرر کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔ قبل ازیں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھاتے
مزید پڑھیے


خوشی کے آنسو---

پیر 24 جنوری 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
یہ اعزاز ،یارِ غار حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہی کو میسر ہے کہ ان کے مال سے حضورﷺبلا تکلف تصرف فرماتے اور دوسرا آپؓ کے گھر میں بلا تامل تشریف فرما ہوتے ، سیّدہ عائشہ صدیقہ ؓ روایت کرتی ہیں کہ حضورﷺ کا معمول تھا کہ آپ ﷺ دن میں ایک بار ہمارے گھر ضرور تشریف لاتے ، کبھی صبح سویرے اور کبھی شام کے وقت ۔ جس روز ہجرت کا اذن ہوا، اس رو ز خلافِ معمول ، آپ ﷺ کو دوپہر کے وقت تشریف لاتے دیکھا ، تو میرے والدِ گرامی ؓ کہنے لگے ،آج کوئی
مزید پڑھیے


حدودِ طائرِ سدرہ ----

جمعه 14 جنوری 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
سِدْرَۃٌ،عربی زبان میں بیری کے درخت کو کہتے ہیں ، مُنْتَہیٰ یعنی آخری کنارہ ، آخری سرحد.... اس کا لفظی ترجمہ یہ ہوگا کہ بِیر ی کا وہ درخت، جو مادی جہاں کی آخری سرحد پر ہے ۔ اسلامی عقائد کے مطابق ساتویں آسمان سے بھی اوپر، وہ مقامِ رفیع جہاں بیر ی کا ایک درخت.... جس سے آگے کوئی نہیں جا سکتا، حتی کہ جبرئیل امین ؑ بھی۔ اس درخت کے بارے قرآن و سُنت میں جو کچھ بھی بیان ہوا ہے ، اس کے آگے سرِ تسلیم خم ہے....حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا شبِ معراج
مزید پڑھیے



سانحہ مری

پیر 10 جنوری 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
مری، ملک کا صحت افزا مقام ‘خوف و ہراس کا منظر پیش کر رہا ہے۔ موت کے سائے منڈلا رہے ہیں۔اب تک بائیس سے زائد شہری گاڑیوں میں محصور ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جس کی بڑی وجہ کاربن مونو آکسائیڈ(Co Gas)ہے‘اس گیس کی بو(Smell)نہیں ہوتی‘گاڑی سٹارٹ رہنے کی صورت میں‘سیلنسر کے ذریعے اس کا اخراج ضروری ہے۔ شدید برف باری کے سبب‘گاڑی کا ایگزاسٹ اور سلنسر برف میں دھنسنے سے‘گیس کا اخراج بند ہو گیا اور وہ باہر کی بجائے، گاڑی کے اندر ہی جمع ہونا شروع ہو گئی‘چونکہ اس گیس کی کوئی بْو نہ ہے‘لہٰذا اس کے یوں
مزید پڑھیے


مومنانہ فراست

هفته 08 جنوری 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
برطانوی سامراج کا آفتاب نصف النہار پر تھا، استعماریت کے خلاف، دیگر مسلمان طبقات کے ساتھ، مجلس احرار بھی برسرِ پیکار تھی ، جس کے ہراول دستے میں سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے ساتھ ، آغا شورش کاشمیری بھی نمایاں اور معتبر تھے ، جنہوں نے بالخصوص پنجاب کو فوکس کر رکھا تھا، جہاں ہندو دشمنی کے علاہ از خود مسلمان بھی کئی خانوں میں منقسم ، بلکہ ایک دوسرے سے اُلجھے ہوئے تھے ، بقول شورش کاشمیری : طاقت کا نیوکلس اور مدار بڑے جاگیردار ، زمیندار اور ان کے ساتھ سرکاری اہلکار اور سجادگان و خانقاہ نشین
مزید پڑھیے


’’عجز و نیاز‘‘

پیر 03 جنوری 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
آج 29 جمادی الاول 1443ھ ،میرے والد گرامی، اللہ ان کی قبر پر کروڑھا رحمتیں نازل فرمائے، کا یوم وصال۔ طارق سلمان پوری نے ’’جامع فضیلت‘‘ کے عنوان سے سال وصال پر پورا قطعہ آویزاں کیا: علی المرتضیٰؓ کے باغ کا پھول ازل سے خاندانی باسعادت طریقت کے فلک کا ماہ تاباں جہاں افروز خورشید ولایت خدائے پاک نے اس کو عطا کی مقدس زندگی پاکیزہ سیرت وصال بندہ حق آشنا کی رقم تاریخ کی ’’جامع فضیلت‘‘ 1434ھ وہ واقعتاً جامع فضیلت تھے۔ گزشتہ برس ان کے یوم وصال پر الحاج سرور حسین نقشبندی کا کہا ہوا خوبصورت کلام: فدائے حسن رخ یار حضرت فاضلؒ محبتوں کا ثمن زار حضرت فاضلؒ عطا کے
مزید پڑھیے


ایک اور سال ۔۔۔

جمعه 31 دسمبر 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
ہر دفتر کی طرح ،میرے آفس میں بھی ، آئندہ سال کا نیا کیلنڈر ، نئے جذبوں اور ولولوں کے ساتھ، دیوار پر آویزاں کر کے ، گذشتہ ہوتے سال کا کیلنڈر اُتار دیا گیا ، جس کے ساتھ یقینا بہت سی یادیں اور کچھ حسرتیں بھی وابستہ تھیں۔۔۔ کہ گزرنے والے ان شب و روز میں، بہت کچھ کرنے کا ارادہ تھا ، مگروہ سب کچھ ہو نہ سکا،یہی زندگی اور انسان کی بے بسی ہے۔ ہمارے ہاں چونکہ عیسوی تقویم رائج ہے، جس کا آغاز رومن ایمپائر میں ان کے معروف حکمران جولیس سیزر نے کیا، اس لئے
مزید پڑھیے


راہرو راہ ِ محبت

پیر 27 دسمبر 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
شاہ جی صاحب بھی نقوی اور حسینی سادات کے سرخیل اور حضرت سیّد جلال الدین سرخ پوش کے خانوادے کے بطلِ جلیل ہیں، گزشتہ ہفتے مدیۃ السادات اوچ شریف کے اس تاجدار کا 752 واں یوم وصال او رعرس مبارک تھا ، آپؒ کے صاحبِ خاص نے اس بابت استفسار کیا ، استدعا گزاری گئی ، مارگلہ کا دامن بھی اگر ان سادات کی یاد سے آراستہ ہوجائے تو کچھ مضائقہ نہیں ... بہرحال آپ ان کے ملفوظات و ارشادات سے اکتسابِ فیض کا سلسلہ جاری ہے ، میرے قارئین چونکہ اس کے لیے ہمہ تن متوجہ اور سراپا منہمک
مزید پڑھیے








اہم خبریں