Common frontend top

ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری


چند روحانی امانتیں


شاہ جی صاحب کے ساتھ میری قلبی اور روحانی وابستگی کالج لائف سے بھی ذرا پہلے کی ہے ، عصرِ حاضر کے بہت بڑے سکالراور صوفی ، جن کی روحانی و علمی نشستیں اور صحبتیں انسانیت کے گم کردہ راہ قافلوں کو صراطِ مستقیم اور جادہ دینِ متین سے آشنا کر رہی ہیں ۔ عصرِ حاضر میں شاید ہی ایسی کوئی خانقاہ ہو ، جہاں سجادہ طریقت و تصوّف اور مسندِ علم و حکمت... ایسی متبحر ہستی سے آراستہ ہو ۔مفسر قرآن ہیں ، کہ تفسیر کا ایک ایک لفظ نور اور ایک ایک حرف روشنی بکھیر تا دلوں کو
جمعه 24 دسمبر 2021ء مزید پڑھیے

’’الازھر الشریف‘‘ سے علمی روابط

پیر 20 دسمبر 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
’’الازھر‘‘ کے معنی نہایت روشن کے ہیں‘اس کی خصوصی نسبت سیدہ فاطمہ الزھراؓ کی طرف ھے ،اس عظیم علمی مرکز کی بنیاد چوتھی صدی ہجری اور نویں صدی عیسوی میں فاطمی خلفا کے عہد میں رکھی گئی۔ابتداً اسماعیلی اور ازاں بعد سنیت کا مرکز بنا۔ اس کے عالمگیر اثرورسوخ کا ایک سبب قاہرہ کی جغرافیائی اور سیاسی حیثیت بھی ہے، جو علماء اور طلبہ کو دور دور سے اپنی طرف کھینچتا اور مغرب سے آنے والے حجاج و زائرین کے لئے مستقل جائے قیام ہے۔دوسری طرف اس کی قبولیت کا سبب ازخود اس کی عظیم تر مسجد اور شہر میں
مزید پڑھیے


ریاستی اثر ونفوذ اور محراب و منبر

جمعه 17 دسمبر 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ،نرم دم گفتگو اور گرم دم جستجو کے مصداق، اپنے تعلیمی اور تدریسی اہداف و مقاصد کے حصول میں، بڑی مستقل مزاجی کے ساتھ سرگرداں اور سرگرم عمل رہتے ہیں ۔ سادگی اور وفاشعاری ان کے خاندان کا طرۂ امتیاز ،دیرینہ مراسم کو نبھانے کے ہنر وحوصلہ سے بخوبی آگاہ ، پُرامن بقائے باہمی فلسفے کے قائل، ہر ایشو اور موضوع پر اپنی ایک ر ائے بنانے اور استوار کرنے اور اس کے بر ملا اظہار کا داعیہ اور قرینہ رکھتے ہیں، چند روز قبل،انہوں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ایسی باتیں فرمائیں، جو
مزید پڑھیے


’’مخفی قوتیں‘‘

پیر 13 دسمبر 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
کشش ثقل صرف زمین ہی کے لئے مخصوص نہیں‘ بعض انسانوں کی شخصیت سے بھی ایسی مقناطیسی لہریں نکلتی ہیں،جو اپنے اردگرد کے ماحول پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ اگر یہ لہریں ایک ایسے آدمی سے ضوریز ہوں، جس کے خیالات اور افعال و اعمال پاکیزہ اوردل ودماغ میں محبت،مروت اورپاکیزگی کی دنیاآباد ھو، تو دوسروں کیلیئے رغبت اور کشش کا باعث ہوتی ہیں،انکے چہروں سے نور اورپیشانی سے روشنی ہویداہوتی ہے، دل بے اختیارانکی طرف کھنچتے اورانکی قربت باعث راحت ،جبکہ دوسری صورت میں ،اگرکسی مردوداورراندہ شخص سے واسطہ پڑجائے،تواسکی خشونت،بدوضعی اوربے آہنگی نفرت ،کراہت اور دوری کا سبب
مزید پڑھیے


دین کے نام پر تشّدد---

جمعه 10 دسمبر 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
دینی طبقات نے بڑی ذمہ داری اور دانشمندی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے،سری لنکن ہائی کمشنر سے تعزیت اور پھر یک زبان ہو کر سیالکوٹ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،اس واقعہ کو قرآن وسنت کے منافی،آئین وقانون سے متصادم اورجمہوری اقدار اور پیغامِ پاکستان کی روح کے خلا ف قرار دیا ہے۔میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ ہماری مذہبی لیڈر شپ کا یہ ایک جرأت مندانہ قدم ہے،اس سانحے اور حادثے پران کی یگانگت اور یکجہتی بھی لائقِ تحسین ہے ۔اس موقعہ پر یہ بحث بے محل ہے کہ یہ’’اظہار تعزیت‘‘شرعی طور پر جائزبھی ہے
مزید پڑھیے



وقتِ آخر…

پیر 29 نومبر 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
ایک مغربی مفکر نے کہا تھا: اگر تم ایک انسان کے اوصاف و کمالات اور احوال و خصائص کا اصل عکس دیکھنا چاہو ‘ تو اس وقت کا انتظار کرو جب موت کا دروازہ اس پر کھل جائے اور ظاہری‘عارضی اور مصنوعی پردے جو اس نے اپنی حقیقی اور اصلی شخصیت پر ڈال رکھے ہوں،دور ہو جائیں اور موت کی دستک سنتے ہی وہ نقاب الٹ جائیں۔ امیر المومنین حضرت عمر فاروقؓ نے دنیا سے رخصت ہوتے ہوئے اپنے بیٹے عبداللہ سے کہا:میرا چہرہ زمین پر رکھ دے‘شاید خدا مجھ پر مہربان ہو جائے اور رحم فرما دے، پھر آخری کلمہ
مزید پڑھیے


تیری لحد کی زیارت...

جمعه 26 نومبر 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
ہمیشہ کی طرح،اس مرتبہ بھی سجادہ نشین درگاہ شریف دہلی،دیوان سیّد طاہر نظامی نے،حضرت خواجہ سیّد نظام الدین اولیأ محبوب الہٰیؒ(1236ئ1325...ئ) کے 718 ویں سالانہ عرس کی دعوت ارسال فرمائی،جو ان دنوں دہلی میں،روبہ انعقاد اور آج،عرس کی اختتامی تقریبات جاری ہیں ، اور میں کہ سُست رَو اور حیلہ جُو...،حاضری سے قاصر اور محروم...اور ان سطور کو اپنی حاضری کا ذریعہ اور وسیلہ بنانے کی سعی اور کاوش میں مستغرق ومنہمک، ویسے آج داتاؒ دربار میں،جمعتہ المبارک کے عظیم اجتماع اور کارروائی کو آپؒ کی ذات اور شخصیت سے منسوب کرتے ہوئے ، آپؒ کے احوال و افکار اور
مزید پڑھیے


بابا گورونانک... اور سِکھ مْسلم تعلقات

پیر 22 نومبر 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
بابا گورونانک کے 552 ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں، ان دنوں ‘ہندوستان سمیت‘دنیابھر سے ، سکھوں کے وفود اور یاتریوں کے قافلے ، پاکستان میں موجود ہیں، اس سلسلے کی مرکزی تقریب، دو روز قبل ‘ جمعۃالمبارک کے روز ، گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوئی ، جس میں صاحبزادہ پیر نور الحق قادری اور بر یگیڈ ئیر اعجاز احمد شاہ بھی بطور خاص موجود تھے،موسم اور ماحول خوشگوار اور سکھوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔وفاقی حکومت کے ساتھ، صوبائی سطح پر ایک ا علیٰ سطحی کمیٹی ، ان کی زیارات کے جملہ امور کو
مزید پڑھیے


جہا ں گشتؒ

جمعه 19 نومبر 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
دو دن بعد،پھر سفرِ سعاد ت درپیش ہوا،وزیر اعلیٰ پنجاب،جنہوں نے اسی سال کے اوائل،بمطابق 6 فروری2021ئ،کوٹ مٹھن شریف میں،حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے مزارپرحاضری دیتے ہوئے،آپؒکی خانقاہ اور دربار شریف کی توسیع و تزئین کا اعلان کیا تھا، کے عملی نفوذ کا خوشگوار مرحلہ اور پراجیکٹ کا افتتاح، گزشتہ اتوار کے روز فرما دیا،جسمیں دربار شریف کی توسیع،ریسٹوریشن اور کنزرویشن شامل ہیں ، دربارشریف کا موجودہ احاطہ،جو تین کنال سترہ مرلے پہ محیط ہے،کو وسعت د یکر،اسمیں7 کنال کا مزید ایریا شامل کردیا گیا،جو کہ زائرین کیلیے یقینا آسودگی اور سہولت کا باعث ہوگا۔کوٹ مٹھن شریف کے کوریجگان،خواجگان،زعمأ اور
مزید پڑھیے


جمال عشق و مستی

جمعه 12 نومبر 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
کیا با برکت زندگیاں تھیں ہمارے اسلاف اور اکابرین کی، یہاں تو ساٹھ،اور ستر کے پیٹے میں پہنچ کر بھی،ابھی کچھ کرنے اور کر گزرنے کے لیے راستوں،راہوں اور زاویوں کا تعین ہی ہو رہا ہوتا،اور کیریئر پلاننگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے، اور وہ لوگ پچاس،پچپن سال کی زندگی میں وہ کچھ کر گئے، جہاں لوگوں کا پہنچنا اور سوچنا بھی محال۔حضرت اقبالؒ اِکسٹھ برس کی عمر میں راہی ملکِ عدم ہو گئے،آخری لمحوں میں اپنے خادمِ خاص سے فرمایا کہ علی بخش ہم جا رہے ہیں،اور گواہ رہنا ہم اِکسٹھ برس میں جا رہے ہیں،پھر فرمایا کہ ایک
مزید پڑھیے








اہم خبریں