Common frontend top

کاروبار


سونے کی قیمت میں 200روپے فی تولہ کمی

بدھ 11 مارچ 2020ء
کراچی (کامرس پورٹر) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے کی کمی سے 95ہزارروپے ہو گئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روزبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالرکی کمی سے 1657ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے کی کمی سے 95 ہزارروپے اوردس گرام سونے کی قیمت 171 روپے کی کمی سے 81447روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی کے بعد638 پوائنٹس کی ریکوری

بدھ 11 مارچ 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ بدترین مندی کے بعد منگل کو ریکوری آئی اور منافع بخش کمپنیوں کے سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس638.80پوائنٹس کے اضافے سے 37695.75پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ62.84فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 76ارب18کروڑ43لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم پیر کی نسبت10.87فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز بھی سرمایہ کارشیئرز کی خریدوفروخت کے حوالے سے تذبذب کا شکار نظر آئے اور پیر کو بدترین مندی کے اثرات منگل کو بھی
مزید پڑھیے


جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع ملکی معیشت کیلئے خوش آئند قرار

منگل 10 مارچ 2020ء
کراچی( کامرس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور صدر شیخ عمر ریحان نے پاکستان کو حاصل جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں2022 تک توسیع ملنے کو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے ۔ ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ یورپی پارلیمنٹ کی انٹر نیشنل کمیٹی کی جانب سے جی ایس پی پلس میں توسیع کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت حکومت کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم پیش رفت پر وزیر اعظم کے مشیر صنعت و تجارت رزاق داؤد
مزید پڑھیے


خواتین کو نظر انداز کرنے والے ترقی نہیں کرسکتے :فریدہ راشد

منگل 10 مارچ 2020ء
راولپنڈی(رپورٹر92نیوز)اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کی صدر فریدہ راشد نے کہا ہے کہ خواتین کا ملکی ترقی میں بے مثال کردار ہے اور وہ ممالک ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتے جن میں خواتین کو نظر انداز کیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقد ایک سیمینار کے شرکاء سے کیا ،جس کا انعقاد یونیورسٹی کے شعبہ وومین ڈویلپمنٹ سٹڈیز نے ایف اے او اور انٹر نیشنل سنٹر فار انٹیگریٹڈمائونٹین ڈویلپمنٹ کے تعاون سے کیا گیا تھا فریدہ راشد نے
مزید پڑھیے


پنجاب بینک اور این آئی ایف ٹی کے درمیان معاہد ہ پر دستخط

منگل 10 مارچ 2020ء
لاہور (کامرس ڈیسک )پاکستان میں کیش لیس معیشت کے نظریے کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل کامرس ادائیگیوں کو فعال کرنے کیلئے دی بینک آف پنجاب اور پاکستان کے سب سے بڑے پیمنٹ پروسسرنیشنل انسٹی ٹیوشنل فسلیٹیشن ٹیکنالوجیز( این آئی ایف ٹی) میں معاہدہ طے پا گیا اس معاہدے کی وجہ سے بی او پی صارفین کو ’’این آئی ایف ٹی ایس ای پے ‘‘ کے پلیٹ فارم سے کام کرنے والے ہزاروں ڈیجیٹل مرچینٹس تک رسائی کے علاوہ ڈیجیٹل پے منٹ قبول کرنے والا وسیع کارپوریٹ پورٹ فولیو بھی دستیاب ہو گا۔ معاہدے پر دستخط حیدر وہاب، سی ای او-
مزید پڑھیے



خواتین کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا جاتا ہے :میاں زاہد

منگل 10 مارچ 2020ء
کراچی(صباح نیوز) بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ خواتین دنیا بھر میں ظلم کا شکار ہیں اورانھیں جان بوجھ کر پسماندہ رکھا جاتا ہے ۔یہ مسئلہ پاکستان یا دیگر ترقی پزیر ممالک تک محدود نہیں بلکہ ترقی یافتہ ممالک بھی اس سلسلہ میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔میاں زاہد حسین نے عالمی یوم نسواں کے موقع پر منعقدہ تیسری ویمن لأکانفرنس سے بحثیت گیسٹ آف آنرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کے لئے آوازیں اٹھائی جا رہی ہیں۔ اس ضمن میں کافی کوشش بھی کی گئی ہیں
مزید پڑھیے


محکمہ زراعت کے ملازمین کو کرونا سے بچانے کے لیے لیکچر کا انعقاد

منگل 10 مارچ 2020ء
لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ زراعت کے ملازمین میں کرونا وائرس بارے احتیاطی تدابیرکے لئے اسپشل سیکرٹری زراعت (مارکیٹنگ) پنجاب وقار حسین نے آن لائن ماہرِ صحت سے خصوصی لیکچر کا انعقاد کرایا گیا جس میں ملازمین کو اس وائرس سے بچاؤ بارے آگاہی فراہم کی گئی۔اس موقع پر ملازمین کو بتایا گیا کہ کرونا لاعلاج ضرور ہے مگر80 فیصد مریض خود ہی صحیح ہوجاتے ہیں۔ہرشخص کو ماسک پہنے کی ضرورت نہیں۔کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے مرض سے بچا جاسکتا ہے ۔
مزید پڑھیے


راولپنڈی چیمبر میں معاشی صورتحال پر اجلاس

منگل 10 مارچ 2020ء
راولپنڈی(نامہ نگار خصوصی)راولپنڈی چیمبر آ ف کامرس میں موجودہ معاشی صورتحال پر تاجروں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیاہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی کم قیمتوں کا فائدہ براہ راست انڈسٹری تک پہنچایا جائے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی لائی جائے ۔ ایف بی آر اور دوسرے حکام ٹیکس کلیکشن کی آڑ میں تاجروں کو ہراساں نہ کر یں شرح سود میں فوری طور پر ایک سو بنیادی پوائنٹس کی کمی کی جائے ۔فروری میں پاکستان میں افراط زر میں دو فیصد کی کمی آچکی ہے اس لیے شرح سود برقرار
مزید پڑھیے


امریکی قونصلیٹ کے وفد کا سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی کا دورہ

منگل 10 مارچ 2020ء
کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی میں امریکہ کے قونصلیٹ کے وفدنے قونصل جنرل راب سلبرسٹین کی قیادت میں سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان کا دورہ کیا۔اس موقع پر پاکستان کی کارپوریٹ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ عہدیدار اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے کاروباری اداروں کے ارکان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ سی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئر مین معین ایم فُدا نے وفد کا استقبال کیااورامریکہ اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر سی ڈی
مزید پڑھیے


جی ایس پی پلس میں توسیع سے برآمدات بڑھیں گی ‘خادم حسین

منگل 10 مارچ 2020ء
لاہور(این این آئی ) تاجر رہنما خادم حسین نے یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کیلئے جی ایس پلس اسٹیٹس میں دو سال کی توسیع کوکاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک برآمدات و زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ۔تاجر برادری جی ایس پی پلس سے فائدہ اٹھا کر یورپی یونین کے ممالک کو برآمدات پر ترجیحی ڈیوٹیز سے استفادہ حاصل کرکے اپنی تجارت بڑھائیں گے انہوں نے کہا کہ 2014میں جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد یورپی یونین کو پاکستان کی برآمدات میں65فیصد اضافہ ہوا ، ان
مزید پڑھیے








اہم خبریں