Common frontend top

کراچی


محسن پاکستان کی وفات کے چوتھے روز بھی فضا سوگوار،غائبانہ نماز جنازہ، فاتحہ خوانی جاری

جمعرات 14 اکتوبر 2021ء
اسلام آباد،کراچی ،ٹنڈو الہ یار،کوئٹہ(خبر نگار خصوصی،سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر،آن لائن) محسن پاکستان ڈاکٹر قدیر کی وفات کے چوتھے روز بھی فضا سوگوار رہی اور ملک کے مختلف شہروں میں غائبانہ نماز جنازہ اورفاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہا۔ادھروفاقی وزیر امین الحق ،ایم کیو ایم ارکان اسمبلی نے محسن پاکستان کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ہے ۔ٹنڈوالہ یار میں جماعت اسلامی اور جمعیت طلبہ نے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جس میں کارکنان ،طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گزشتہ روزمولانا فضل الرحمن، محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رہائش
مزید پڑھیے


پارلیمانی کمیٹی:جبری مذہب تبدیلی کی روک تھام کامجوزہ بل خارج، وزرا،اقلیتی ارکان میں گرما گرمی

جمعرات 14 اکتوبر 2021ء
اسلام آباد،کراچی(خبرنگار خصوصی،آن لائن) وزارت پارلیمانی امور،اقلیتی امور اور انسانی حقوق کے آرا کی روشنی میں جبری مذہب کی تبدیلی سے اقلیتوں کے تحفظ کیلئے پارلیمانی کمیٹی نے زبردستی مذہب کی تبدیلی کے روک تھام کا بل آئین، قانون، اسلام،موجودہ حالات کے تناظراورعوام کے وسیع ترمفاد کوملحوظ خاطررکھتے ہوئے خارج کردیا۔کمیٹی نے حکومت کوتجویز دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ قوانین کو موثر بنانے اورجبری تبدیلی مذہب کی روک تھام کیلئے انتظامی اقدامات اٹھائے ۔پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر لیاقت ترکئی کی زیرصدارت ہوا۔ سینیٹرز مشتاق احمد،مولوی فیض احمد نے تبدیلی مذہب کیلئے 18سال کی عمر کی حد اوربالغ افراد کے
مزید پڑھیے


آئی ایم ایف کی شرائط سٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبیں،انڈیکس 6ماہ کی کم ترین سطح پر

منگل 12 اکتوبر 2021ء

کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک ایکس چینج کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی روزشدید مندی کا شکار ہو گئی ۔ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو بجلی کی قیمت، انکم و سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹیز بڑھانے کی تجاویز اوررواں مالی سال کے لئے ٹیکس وصولیوں کے مقررہ ہدف پر نظر ثانی کرنے پر زور دیئے جانے سے سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے اور انہوں نے نئی سرمایہ کاری کے بجائے حصص کی فروخت کو ترجیح دی ۔جس سے نہ صرف مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی بلکہ انڈیکس بھی 6ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔پیر کو
مزید پڑھیے


محسن پاکستان کی رحلت: ملک میں دوسرے روز بھی سوگ ، کئی شہروں میں غائبانہ نماز جنازہ

منگل 12 اکتوبر 2021ء

لاہور،اسلام آباد، کراچی،پاکپتن ، کرمانوالہ، پنڈی بھٹیاں، واشنگٹن ( سٹاف رپورٹر،نامہ نگار خصو صی، اپنے سٹاف رپورٹر سے ،سپیشل رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار،نمائندہ 92 نیوز،صباح نیوز) محسن پاکستان کی وفات پر دوسرے روزبھی پورا ملک سوگ میں ڈوبا رہا، اندورن و بیرون ملک کئی شہروں میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی،قوم نے بھر پور خراج عقیدت پیش کیا۔لاہور ہائی کورٹ بار نے ڈاکٹر عبدالقدیر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی اور مغفرت کے لئے دعا مانگی گئی ۔جماعت اہلحدیث کے زیر اہتمام غائبانہ نماز جنازہ جامع القدس چوک دالگراں میں ادا کی گئی۔منصورہ میں حافظ محمد ادریس نے غائبانہ نماز
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی نے سندھ میں وزیر اعظم کا سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب بڑی سکرینوں پر دکھایا

پیر 11 اکتوبر 2021ء
کراچی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سندھ بھر میں وزیرا عظم عمران خان کا سیرت النبی ﷺ ؐ کانفرنس سے خطاب کو دکھانے کا اہتمام کیا گیا۔ اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی، سکھر، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص، سانگھڑ، دادو، لاڑکانہ، نوابشاہ، اور دیگر شہروں میں بڑی بڑی سکرینیں لگائی گئیں جس میں وزیر اعظم عمران خان کاسیرت النبی ؐ ﷺکانفرنس سے خطاب عوام کو بیک وقت براہ براست دکھایا گیا۔ پروگرام میں پی ٹی آئی کے عہدیدارارن کارکنان سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت
مزید پڑھیے



قومی سنوکر چیمپئن شپ:16 سالہ احسن رمضان فائنل میں پہنچنے والا کم عمرکھلاڑی

پیر 11 اکتوبر 2021ء
کراچی( نیٹ نیوز) 16سالہ احسن رمضان نے کراچی میں جاری 46ویں قومی سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، جہاں ان کا مقابلہ آج سابق چیمپئن محمد سجاد سے ہوگا ۔ سیمی فائنل میں جونیئر چیمپئن احسن رمضان نے تجربہ کار بابر مسیح کو ہرایا جبکہ سجاد نے سیمی فائنل میں حارث طاہر کو 4-6 سے شکست دی ۔احسن رمضان نے سیڈ نمبر 8 ، تجربہ کار بابر مسیح کو بیسٹ آف 11 فریمز کے معرکے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-6 سے شکست دی۔ فائنل آج کھیلا جائے گا جس کے فاتح کو ایک لاکھ روپے
مزید پڑھیے


ناردرن آئرلینڈ سنوکر: فرخ عجائب نے مین راؤنڈ میں جگہ بنالی

پیر 11 اکتوبر 2021ء
کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے پروفیشنل کیوئسٹ فرخ عجائب نے ناردرن آئرلینڈ اوپن سنوکر چیمپئن شپ کے مین راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ 30 سالہ فرخ عجائب انگلینڈ کے شہر بلیک برن میں پیدا ہوئے ، انہوں نے اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز انگلینڈ ہی سے کیا تاہم 2021 سے وہ پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ بلفاسٹ میں جاری اس سنوکر چیمپئن شپ میں فرخ عجائب نے انگلینڈ کے اینڈریو ہگنسن کو 4-3 فریمز سے ہرا کر مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا جہاں ان کا مقابلہ کوالیفائر سے ہوگا۔
مزید پڑھیے


ملک میں سوگ، ہر آنکھ اشکبار، قومی پرچم سرنگوں، سیاسی و عسکری قیادت اور قوم کا بھرپورخراج عقیدت

پیر 11 اکتوبر 2021ء

اسلام آباد،لاہور،کراچی( خبر نگار خصو صی، خصوصی نیوز رپورٹر،وقائع نگار، 92 نیوز رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک،سٹاف رپورٹر،این این آئی) ایٹمی سائنسدان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات پر ملک بھر میں سوگ منایا گیا،ہر آنکھ اشکبار رہی، قوم نے اپنے ہیرو کو بھر پور سلام عقیدت پیش کیا، تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا ۔صدر مملکت ،وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں نے ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ۔صدرعارف علوی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ انتقال کا جان کر بہت دکھ ہوا، قوم خدمات کو کبھی نہیں بھولے گی ۔ وزیر
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں مندی،انڈیکس 109پوائنٹس گرگیا،ڈالر،سونا سستا

هفته 09 اکتوبر 2021ء
کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے آخری روز اتار چڑھاؤکے بعد معمولی مندی ریکارڈ کی گئی۔تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں4ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 44671پوائنٹس کوچھو گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے باعث حصص کی فروخت کے دباؤاور نئی سرمایہ کاری رکنے سے انڈیکس 44336پوائنٹس پرآگیا۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 108.81پوائنٹس کمی سے 44586.05پوائنٹس سے گھٹ کر44477.24پوائنٹس ہو گیا ۔اس دوران 17کروڑ60لاکھ69ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔67.09فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں۔ مجموعی طور پر550کمپنیوں کا کاروبار ہوا ۔ادھر انٹر
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی اپوزیشن کو نااہل کرانا چاہتی: ربانی

هفته 09 اکتوبر 2021ء
کراچی(سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما میاں رضا ربانی نے پی ٹی آئی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کیسا احتساب، کیسی شفافیت اور کون سی اچھی حکمرانی، نیب آرڈیننس سے حکومت نے خود کو این آراو دے دیا ہے ۔ سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کابینہ، ذیلی کمیٹیوں،مشترکہ مفادات کونسل اور سٹیٹ بینک کو نیب کی پہنچ سے دور کردیا گیا، حکومتی شخصیات، فورمز اور فیصلوں کو تحفظ دینے کے بعد پی ٹی آئی کا احتساب کا بیانیہ دم توڑ گیا،پی ٹی آئی نے نوشتہ دیوار پڑھ لیا کہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں