Common frontend top

کراچی


ملکی قرضہ 39770ارب، پہلی سہ ماہی کاتجارتی خسارہ 11 ارب 66 کروڑ ڈالر

جمعه 08 اکتوبر 2021ء
کراچی،اسلام آباد(این این آئی) سٹیٹ بینک نے ملکی قرضوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے ۔سٹیٹ بینک نے اگست 2021 ء تک پاکستان پر واجب الادا قرضہ کی تفصیلات جاری کیں جس کے مطابق حکومت پر 39770 ارب روپے مجموعی قرضہ ہے ۔مجموعی قرضہ میں سے 26334 ارب مقامی اور 13435 ارب بیرونی قرضہ ہے ، اگست میں مقامی قرضہ جولائی کے مقابلے 491 ارب روپے کم ہوا جبکہ بیرونی قرضہ 392 ارب روپے بڑھ گیا۔مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں میں بیرونی قرض 1003 ارب روپے بڑھا جبکہ مقامی قرض بھی اضافہ کے بعد 69 ارب روپے تک پہنچ
مزید پڑھیے


اداکارہ میرا کی انصاف نہ ملنے پر خودکشی کی دھمکی

جمعرات 07 اکتوبر 2021ء
کراچی ( کلچرل رپورٹر) اداکارہ میرا نے انصاف نہ ملنے پر خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو میری موت کے ذمہ دار پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور ان کی ریاست مدینہ ہوگی ، میرا کو آج ریاست کی مدد کی ضرورت ہے لیکن شاید صاحب اختیار لوگ عمر شریف کی طرح کروڑوں روپے کی امداد لے کر اس وقت میرے پاس آئیں گے جب میں وہیل چئیر پر پہنچ جاؤں گی ۔دس سال سے مجھے ایک بے بنیاد مقدمے پر عدالتوں کے چکر لگوائے جارہے ہیں اور بحیثیت عورت مجھے پاکستان میں شادی
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں مزید 52 ارب روپے ڈوب گئے؛ انٹربینک میں ڈالرمہنگا، اوپن مارکیٹ میں سستا

جمعرات 07 اکتوبر 2021ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی مندی کے بادل چھائے رہے اور100 انڈیکس مزید 293 پوائنٹس گھٹ گیا جسکی وجہ سے سرمایہ کاروں کے 52 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز مثبت انداز میں ہوا اورانڈیکس 44793 پوائنٹس کو چھوگیا ۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں 293.34 پوائنٹس کی کمی ہوئی اورانڈیکس 44373.23 پوائنٹس ہوگیا ۔مندی کے باعث مارکیٹ کیسرمائے میں 52 ارب 19 کروڑ 82 لاکھ 36 ہزار401 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔423کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گرگئیں۔ انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں 15 پیسے اضافہ ریکارڈ
مزید پڑھیے


آئی ایم ایف سے مذاکرات پرخدشات: سٹاک مارکیٹ 378پوائنٹس گرگئی، سونا800روپے تولہ مہنگا

بدھ 06 اکتوبر 2021ء
کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکس چینج منگل کو اتار چڑھاؤکے بعد مندی کی لپیٹ میں آ گئی۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام پردوبارہ مذاکرات کے دوران ممکنہ سخت شرائط کے خدشے نے سرمایہ کاروں خاص طور پر غیر ملکیوں میں بھی تشویش پیدا کی ۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی۔ گزشتہ روز مندی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 377.93پوائنٹس کمی سے 44666.57پوائنٹس پرآگیا ۔ مارکیٹ کے سرمائے کامجموعی حجم 41ارب93کروڑ94لاکھ55ہزار 10روپے کمی سے سکڑکر78کھرب 4ارب 20کروڑ37لاکھ 41ہزار 463روپے رہ گیا۔اس دوران 33کروڑ46لاکھ 89ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔60.63فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔مجموعی طور
مزید پڑھیے


حکومت نے پھر بجلی گرادی،سال کیلئے فی یونٹ 1.72روپے مہنگی؛انٹر بینک میں ڈالر25پیسے مہنگا

منگل 05 اکتوبر 2021ء

کراچی،لاہور،پشاور(کامرس رپورٹر،92 نیوزرپورٹ،نیوز ایجنسیاں) حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک سال کیلئے 1 روپیہ 72پیسے یونٹ اضافہ کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اضافہ کے بعد بجلی کا یونٹ 16 روپے 44پیسے سے بڑھ کر 18 روپے 16 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا جس سے صارفین کے کندھوں پر 90 ارب روپے کا سالانہ بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا اطلاق 3 سو سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا۔بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافہ 2019-20 اور 2020-21 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کیا گیا،، کے الیکٹرک
مزید پڑھیے



عمرشریف کی نماز جنازہ جرمنی میں ادا، میت لواحقین کے حوالے ،کل کراچی پہنچے گی

منگل 05 اکتوبر 2021ء

کراچی ، لاہور(سٹاف رپورٹر،کلچرل رپورٹر،92 نیوز رپورٹ، این این آئی )معروف پاکستانی اداکار عمر شریف کی جرمنی کے شہر نیورمبرگ میں نماز جنازہ ادا جبکہ میت بھی لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے ۔سفارتی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ کیلئے نیورمبرگ سٹی کی ترکش مسجد میں مسلم کمیونٹی کا اجتماع منعقد کیا گیا جس پر عمر شریف کی تصویر بھی رکھی گئی تھی، فرینکفرٹ میں قونصل جنرل پاکستان زاہد حسین و دیگر عملے اور پاکستانیوں سمیت دنیا بھر سے مداحوں کی بڑی تعداد بھی نماز جنازہ میں شریک تھی ۔ جرمنی کی نیورمبرگ بلدیہ کی جانب سے عمر شریف
مزید پڑھیے


18 ویں ترمیم نے عوام کو وسائل سے محروم کردیا:مصطفی کمال

پیر 04 اکتوبر 2021ء
کراچی(سٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکمران سیاسی مفادات کی خاطر این ایف سی کے بعد پی ایف سی ایوارڈ کا اجراء نہیں کرتے ، ہمارے 6 نکات میں 95 فیصد مسائل کا حل ہے ، 18 ویں ترمیم میں صوبوں کو ملنے والے اختیارات سے وزیراعلیٰ خود مختار ہوگئے لیکن شہر، ڈسٹرکٹ، ٹاؤن اور یوسی سطح پر عوام اختیارات اور وسائل سے محروم ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کارکنان کے اجلاس سے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ لوگ بھوک سے بلک رہے ہیں کیونکہ مہنگا
مزید پڑھیے


وینا ملک عمران خان کیساتھ ورلڈ ٹور کی خواہشمند

پیر 04 اکتوبر 2021ء
کراچی(نیٹ نیوز) اداکارہ وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ایک انٹرویو میں میزبان نے وینا سے پوچھا اگر آپ کو کبھی بلاول بھٹو، عمران خان یا نواز شریف میں سے کسی ایک کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جانے کا موقع ملے تو آپ کس کے ساتھ جائیں گی؟ وینا نے جواب دیا ظاہر ہے میں عمران خان کے ساتھ جاؤں گی۔انہوں نے عمران خان کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا عمران خان ایک دور اندیش شخصیت ہیں لہذا میں ان سے بہت
مزید پڑھیے


اے پی ایس بچوں کا کیس الگ ، جو لوگ ہتھیار ڈال دیں ان سے لڑنا جائز نہیں:شیخ رشید

اتوار 03 اکتوبر 2021ء

کراچی (سٹاف رپورٹر، صباح نیوز، اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی سپر پاور ہمیں بائی پاس نہیں کرسکتی،ہمیں گڈ اور بیڈ کا پتہ ہے ، اے پی ایس کے بچوں کو قتل کرنے والوں کا کیس الگ ہے ،جنہوں نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں ان سے لڑائی نہیں کریں گے ،افغان صورت حال پر پاکستان اور امریکی وزرا خارجہ رابطے میں ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیداحمد نے کہا عالمی منظر نامہ بدلنے جارہا ہے ۔اگر بھارت بھی کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے سے پیچھے
مزید پڑھیے


پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ، مہنگائی کیخلاف اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے اندر،باہرشدید احتجاج،واک آئوٹ :چور چور کے نعرے

هفته 02 اکتوبر 2021ء

اسلام آباد،لاہور،کراچی (سپیشل رپورٹر،خبر نگار خصوصی،92 نیوزرپورٹ،این این آئی، نمائندہ خصوصی سے ،سٹاف رپورٹرز، ایجنسیاں)پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کیخلاف اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے واک آئو ٹ کیا اور چور چور کے نعرے لگائے جبکہ پنجاب اسمبلی میں بھی اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے واک آئوٹ کیا اور قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کامطالبہ کیا۔سینٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپوزیشن نے شدید احتجا ج کرتے ہوئے ایوان سے واک آ ؤٹ کیا ۔رضا ربانی اور یوسف رضا گیلانی نے احتجاج کیا اور کہا کہ پٹرول کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں