Common frontend top

کراچی


ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 170روپے کے قریب پہنچ گیا: سٹاک مارکیٹ میں 1کھرب ڈوب گئے

بدھ 15  ستمبر 2021ء
کراچی ( کامرس رپورٹر )ایک دن کی تیزی کے بعد منگل کو پاکستان سٹاک مارکیٹ بدترین مندی کی لپیٹ میں آ گئی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس گھٹ گیا اور انڈیکس 47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر 46800پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا،مندی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 1کھرب روپے سے زائدڈوب گئے ۔ سرمائے کامجموعی حجم 82کھرب روپے سے کم ہوکر 81کھرب روپے کی کم ترین سطح پر آگیا جبکہ78.25فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ پاکستا ن سٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں379.12 پوائنٹس کی کمی ہوئی
مزید پڑھیے


کنٹونمنٹ بورڈز کا انتخابی دنگل تحریک انصاف نے جیت لیا، ن لیگ دوسرے ،آزادامیدوار تیسرے نمبر پر: لاہورپھر شیر کا

پیر 13  ستمبر 2021ء
لاہور، راولپنڈی ، پشاور، کراچی (کامرس رپورٹر، وقائع نگار،سٹاف رپورٹر ،اپنے سٹاف رپورٹر سے ، سپیشل رپورٹر، سٹاف رپورٹر،نمائندگان ،92نیوزرپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں ہونیوالے کنٹونمنٹ بورڈ ز کے انتخابات میں غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف 61، مسلم لیگ ن 53، آزادامیدوار 51، پیپلزپارٹی16، متحدہ قومی موومنٹ 10، جماعت اسلامی 8، بلوچستان عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے 2، 2 امیدوار کامیاب قرار پائے ۔ملک بھر میں پانچ امیدوار بلا مقابلہ بھی منتخب ہوئے ۔پنجاب میں ن لیگ 30، تحریک انصاف 19، آزاد امیدوار 20 وارڈز میں کامیاب ہوئے ۔ سندھ میں پیپلزپارٹی 14،پی
مزید پڑھیے


حکومت کا 2023 ئ کے انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرانے کا اعلان،سارا ڈیٹا سندھ حکومت نے جمع،خود ہی احتجاج کیا:اسد عمر

اتوار 12  ستمبر 2021ء

کراچی، اسلام آباد (92 نیوز رپورٹ، صباح نیوز، اے پی پی) حکومت نے آئندہ عام انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرانے کا اعلان کر دیا۔ مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے بعد مردم شماری پر کام شروع ہو جائے گا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے گزشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مردم شماری کے حوالے سے بتایا کہ کراچی کادیرینہ مطالبہ رہاہے کہ مردم شماری جائزنہیں ہوتی، مردم شماری ٹھیک نہ ہو۔ان کامؤقف دیگر علاقوں کابھی ہے ، پرویزمشرف وردی میں ہوتے ہوئے بھی مردم شماری نہ کراسکے ، مردم شماری کامعاملہ سی سی آئی میں لے
مزید پڑھیے


قائدِ اعظمؒ کی73 ویں برسی پر تقریبات،خراج عقیدت پیش ،فرمودات پر عمل کرنے کا عزم

اتوار 12  ستمبر 2021ء

کراچی ،لاہور ( سٹاف رپورٹر ،جنرل رپورٹر، نمائندہ خصو صی سے ، اپنے رپورٹر سے ) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 73 واں یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام سے منایاگیا۔ سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا،مزار قائد پر گارڈز کی پروقارتبدیلی کی خصو صی تقریب بھی منعقد ہوئی۔گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبائی کابینہ سمیت مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ،
مزید پڑھیے


’’لکی ٹرین‘‘ کے نگران میجر رفیع کی اہلیہ کو اعزازی شیلڈ،چادرپیش

جمعرات 09  ستمبر 2021ء
کراچی، لاہور (سٹاف رپورٹر ، نیوز رپورٹر) 25 دسمبر 1947 کی صبح 19 دن کا سفرطے کرکے ’’لکی ٹرین‘‘ انڈیا سے مسافروں کو باحفاظت اور بہادری سے لاہور لانے والے لکی ٹرین کے نگران مرحوم میجر رفیع کو پاکستان ریلوے نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈی ایس کراچی حنیف گل اور ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز پاکستان ریلویز نازیہ جبیں نے (مرحوم میجر محمّد رفیع) کے گھر جاکر ان کی اہلیہ چاند بی بی کواعزازی شیلڈ اور چادرپیش کی۔ اس موقع پر(مرحوم میجر رفیع) کی اہلیہ چاند بی بی نے ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کراچی حنیف گل کا بالخصوص پاکستان
مزید پڑھیے



ڈالر مزید مہنگا سٹاک مارکیٹ میں مندی

بدھ 08  ستمبر 2021ء
کراچی(کامرس رپورٹر )ڈالر پاکستان میں مزید مہنگا ہوگیا جبکہ سٹاک مارکیٹ پر مندی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں 35پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید167.15 سے بڑھ کر167.50 اور قیمت فروخت167.25سے بڑھ کر167.60روپے پر ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں80پیسے کے نمایاں اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 167.60 سے بڑھ کر168.20اور قیمت فروخت167.80 سے بڑھ کر168.60روپے پر جا پہنچی ہے ۔ادھر نئی سرمایہ کاری نہ ہونے اور سرمائے کے انخلاسے سٹاک مارکیٹ تنزلی کا شکار ہے ۔گزشتہ روزکے ایس ای100انڈیکس 188.56پوائنٹس کمی سے سے گھٹ
مزید پڑھیے


کورونا کے وار تیز ،مزید 79افراد جاں بحق،3980نئے کیسز رپورٹ،سندھ میں مزید پابندیاں عائد

اتوار 05  ستمبر 2021ء

اسلام آباد،لاہور،کراچی ( وقائع نگار ،جنرل رپورٹر، نامہ نگار خصوصی ،92 نیوزرپورٹ) کورونا سے مزید79مریض انتقال کر گئے جبکہ 3980نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یکم اکتوبر سے اندرون و بیرون ملک فضائی سفر کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیدیا ،سندھ حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر مزید پابندیاں عائد کردی ،فلپائن نے پاکستان سمیت 10 ممالک کیلئے سفری پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اتوار کا دن خصوصی طور پر کورونا کی دوسری ڈوز لگوانے والوں کے لیے مقرر کر دیا ۔ این سی
مزید پڑھیے


کورونا کا قہربرقرار: مزید89اموات، عبد الرزاق دائود سمیت4103نئے مریض

جمعه 03  ستمبر 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور،کراچی(رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبانے پاکستان میں مزید89افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد25978ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.65فیصد رہی،4103نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس92941ہو گئے ،4717مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مزید 4974مریض مکمل صحتیاب ہو گئے ۔ ابتک کورونا ویکسین کی کل 58156714خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1388268افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ ابتک 18004529افراد کو مکمل ویکسین لگائی جاچکی ۔ این سی او سی نے تمام وفاقی اکائیوں کو
مزید پڑھیے


کورونا:118 اموات، لاہور میں آج سے بغیر ویکسین بنیادی سہولیات بند، جیل بھی ہو گی

بدھ 01  ستمبر 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور ،کراچی(رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبانے پاکستان میں مزید118افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد25788ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.36فیصد رہی،3838نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیسز94573ہو گئے ،5542مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مزید 2837 مریض صحتیاب ہو گئے ۔ ملک میں ایک روز میں کورونا ویکسین لگانے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ ابتک ویکسین کی کل 55178137خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1405214افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ ابتک
مزید پڑھیے


مزاحمت نہ مفاہمت،2023ء میں شفاف الیکشن چاہتے ہیں :شہبازشریف، قومی حکومت کی تجویز

منگل 31  اگست 2021ء

کراچی( سٹاف رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی) شہباز شریف نے ملک میں قومی حکومت کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ 74 سال میں اسٹیبلشمنٹ نے کسی کو اتنا سپورٹ نہیں کیا جتنا موجودہ حکومت کو کیا،نااہل حکومت پھر بھی کوئی فائدہ نہ اٹھا سکی، مجوزہ میڈیا اتھارٹی کالا قانون ہے اس کی پارلیمنٹ میں بھر پور مخالفت کریں گے ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے کراچی میں آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی، کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز، پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن، ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز اور پاکستان فیڈرل یونین
مزید پڑھیے








اہم خبریں