Common frontend top

سپریم کورٹ


چیف جسٹس کھوسہ آج ریٹائر جسٹس گلزار کل عہدہ سنبھالیں گے

جمعه 20 دسمبر 2019ء
اسلام آباد (خبرنگار) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ11 ماہ 2 دن ملک کے منصف اعلیٰ کے عہدے پہ فائزرہنے کے بعد آج سبکدوش ہوجائینگے ان کی جگہ عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمدکل منصب سنبھالیں گے ، جسٹس گلزارا حمدکی تقریب حلف برداری ہفتہ کو ایوان صدر میں ہوگی۔ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس آج عدالت عظمیٰ کے کورٹ روم نمبر ایک میں ہوگا۔
مزید پڑھیے


مشرف کوسزائے موت کا فیصلہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیلنج

جمعه 20 دسمبر 2019ء
کراچی، اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ،92 نیوزرپورٹ ) سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کوسزائے موت کا فیصلہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیلنج کردیا گیا ۔درخواست گزار محمود اختر نقوی نے موقف اختیار کیا کہ پرویزمشرف پر سنگین غداری ایکٹ لاگو نہیں ہوتا،آرٹیکل 6 کو اٹھارہویں آئینی ترمیم میں تبدیل کیا گیا،پرویزمشرف نے 2007 میں ایمرجنسی لگائی، اٹھارہویں ترمیم 2010 میں کی گئی ۔پرویزمشرف نے اپنے دور اقتدار میں کوئی آئین و قانون شکنی نہیں کی۔پرویزمشرف نے ریفرنڈم کے ذریعے اپنے اقتدار کو آئینی وقانونی حیثیت دی۔جس شخص پر آئین شکنی کااطلاق نہیں ہوتا اس
مزید پڑھیے


مشرف کیس: چیف جسٹس نے صرف عدالتی احکامات دیئے :سپریم کورٹ

جمعرات 19 دسمبر 2019ء
اسلام آباد(خبر نگار)ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ایک اعلا میہ میں چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید خان کھو سہ کی طرف سے سابق صدر پرویز مشرف کے کیس سے منسوب بیان کی تردید کی گئی ہے اور اس بیان کو حقائق کے منافی ، غلط قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مشرف کیس میں چیف جسٹس نے خصوصی عدالت کو عدالتی احکامات کے علا وہ کوئی ہدایات جا ری نہیں کیں۔چیف جسٹس کی گفتگو سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ جن ٹی وی ، اخبارات نے چیف جسٹس کے متعلق غلط
مزید پڑھیے


یہ کیسے ممکن ایک ہی معاملے کی 2 انکوائریاں ہوں؟سپریم کورٹ

بدھ 18 دسمبر 2019ء
اسلام آباد(خبر نگار)سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس فائز عیسیٰ اور بار ایسوسی ایشنز کی درخواستوں کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ بارکے وکیل حامد خان نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے کسی جج کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایت ملنے کے بعداس پر رائے قائم کرنے کیلئے صدر مملکت آئینی طور پر ابتدائی انکوائری کرنے کا پابند ہے ۔سپریم کورٹ نے اس موقف پر سوال اٹھایا کہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک ہی معاملے کی صدربھی اور سپریم جوڈیشل کونسل بھی انکوائری کرے ؟جسٹس منیب اختر نے سوال اٹھایا کہ اعلیٰ عدلیہ
مزید پڑھیے


6ماہ میں قانون نہ بناتو آرمی چیف ریٹائر،سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ

منگل 17 دسمبر 2019ء
اسلام آباد(خبر نگار،مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئین وقانون میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوئی گنجائش نہیں، پارلیمنٹ توسیع کے معاملے کا ہمیشہ کیلئے حل نکالے ، اگر حکومت 6 ماہ کی مدت میں اس معاملے پر پارلیمنٹ سے قانون سازی میں ناکام ہوئی تو موجودہ آرمی چیف ریٹائر تصور ہو نگے ،تین سال کی مدت ملازمت فوج کی روایت ہے جسے قانونی حیثیت حاصل نہیں۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہ میں
مزید پڑھیے



وقت بدلتے دیر نہیں لگتی، مہمند ڈیم2025ء سے پہلے مکمل کیا جا ئے: سپریم کورٹ، واپڈا کے 200 ارب جاری کرنیکی ہدایت

جمعه 13 دسمبر 2019ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے حکومت کو مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے واپڈ کو 200 ارب روپیہ کے فنڈز جاری کرنے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ عدالت ڈیم کے معاملے میں مداخلت نہیں کررہی بلکہ تعمیراتی منصوبے کی جلد تکمیل یقینی بنانا چاہتی ہے ۔ دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے ریما رکس دیئے کہ ڈیم لوگوں کو کمیشن دینے کے لئے نہیں بنا رہے ۔نامز دچیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس فیصل عرب،جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل بینچ نے دیا میر بھاشا اور
مزید پڑھیے


این آئی سی ایل میگا کرپشن سکینڈل: ملزمان کی بریت کا فیصلہ برقرار، نیب کے شواہد اتنے نہیں کہ جرم ثابت ہو:سپریم کورٹ

بدھ 11 دسمبر 2019ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے ایاز نیازی سمیت این آئی سی ایل میگا کرپشن اسکینڈل کے ملزمان کی بریت کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے بریت کے خلاف نیب کی اپیلیں مسترد کردیں۔جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نیب کی اپیلوں پر سماعت کی تو نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے بریت کا فیصلہ کالعدم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ نے استغاثہ کے شواہد کو نظر انداز کیا ہے ۔عدالت نے مختصر سماعت کے بعد این آئی سی ایل کے سابق چیئرمین آیاز نیازی اور شریک ملزمان حُر گردیزی، امین قاسم دادا، امیر حسین
مزید پڑھیے


جج ویڈیو سکینڈل کیس، ہائیکورٹ فیصلہ کرنے میں آزاد ہے :سپریم کورٹ، نواز شریف کی استدعا منظور

بدھ 11 دسمبر 2019ء
اسلام آباد(خبرنگار،لیڈی رپورٹر)سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک سے متعلق ویڈیو سکینڈل کیس کے فیصلے کیخلاف دائر نظر ثانی درخواستیں نمٹاتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے فیصلے میں مخصوص عدالتی آبزرویشنز حذف کرنے سے متعلق استدعا منظور کر لی جبکہ قرار دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلہ کرنے میں آزاد ہے ۔گزشتہ روز چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بنچ نے معاملہ نمٹاتے ہوئے مزیدقرار دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ویڈیو کے بارے اپنا راستہ خود
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ: نواز شریف کی جج ویڈیو سکینڈل فیصلے پر نظرثانی کیلئے درخواستوں پر سماعت آج

منگل 10 دسمبر 2019ء
اسلام آباد ( خبر نگار ) سپریم کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جج ارشد ملک وڈیو سکینڈل کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت آج ہوگی ۔ چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ مبینہ ویڈیو کی تصدیق کے بارے عدالتی آبزرویشن کو حذف کرانے کیلئے دائردرخواستوں پرسماعت کرے گا۔ نواز شریف نے اپنے وکیل خواجہ حارث کے توسط سے نظر ثانی کی تین درخواستیں دائر کی ہیں جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ مبینہ ویڈیو کی تصدیق کیلئے ہائی کورٹ
مزید پڑھیے


اسلام آباد میں غیرقانونی تعمیر ات کے خاتمے ، قبضے چھڑانے کا حکم؛کیا کراچی حیدرآباد روڈ موٹر وے کہلانے کے لائق ہے ؟ سپریم کورٹ

هفته 07 دسمبر 2019ء
اسلام آباد (خبرنگار ) عدالت عظمیٰ نے وفاقی دارالحکومت میں غیرقانونی تعمیرات ختم اور قبضے واگزار کرنے کا حکم دیتے ہوئے تحریری وضاحت مانگی ہے کہ اسلام آباد سے غیرقانونی تعمیرات اور قبضے کب تک ختم ہونگے ؟ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2رکنی بینچ مقامی مال کے ا طراف تجاوزات کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ماسٹر پلان کے خلاف استعمال ہونے والی زمین کی نشاندہی گوگل میپ سے کرانے کی ہدایت کی جبکہ تحریری وضاحت طلب کی کہ کیا اسلام آباد کی زمین کا استعمال ماسٹر پلان کے مطابق ہو رہا ہے ؟ عدالت نے تجاوزات کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں