Common frontend top

سپریم کورٹ


سپریم کورٹ نے اکبر اسکانی کی رکنیت بحال کردی

منگل 14 جنوری 2020ء
اسلام آباد (خبر نگار ) عدالت عظمٰی نے بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی48 سے متعلق الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرکے بلوچستان عوامی پارٹی کے اکبر اسکانی کو بحال کردیا ہے ۔اکبر اسکانی کو نااہل قرار دینے کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت اکبر اسکانی کے وکیل نے ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ کیس میں دستاویزات جمع کر انی ہیں ، مہلت دی جائے ۔ مخالف فریق محمد اصغر کے
مزید پڑھیے


لوگوں سے زرخیز زمین لیکر وکلا کوکیسے دیدیں؟سپریم کورٹ

منگل 14 جنوری 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار) سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ہائوسنگ سوسائٹی کیلئے زمین حاصل کرنے سے متعلق کیس کی مزید سماعت آج تک ملتوی کر دی۔ سماعت جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہم لوگوں کی زرخیز زمین ان سے لیکر کیسے سپریم کورٹ بار کو دیدیں جس پر وکیل سپریم کورٹ بار نے کہا کہ زمین بالکل بنجر ہے ۔عدالت نے کہا کہ ہمارے سامنے سوال لینڈ ایکوزیشن ایکٹ سے متعلق ہے ، کیا سی ڈی اے آرڈیننس کے ذریعے زمین کا حصول ممکن ہے ۔
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج

اتوار 12 جنوری 2020ء
لاہور (نامہ نگارخصوصی) سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج کر دیا گیا ،سپریم کورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ میاں آصف نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ 2018 میں پٹرول کی قیمت 92 روپے تھی جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہے اور پاکستان میں بڑھ رہی ہیں ، عدالت پٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں کے تعین کے لیے فیڈرل ٹریڈ کمیشن مقرر کرنے کا حکم دے ۔
مزید پڑھیے


سی ای او پی آئی اے تقرر بچانے سپریم کورٹ جاپہنچے

جمعه 10 جنوری 2020ء
اسلام آباد (خبرنگار)پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد محمود نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ۔سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کام سے روکنے کے عبوری حکم نامہ کیخلاف اپیل دائر کی گئی ہے ۔دائر اپیل میں وفاق،کابینہ ڈویژن اور وزارت سول ایوی ایشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔انہوں نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کابینہ ڈویژن نے اکتوبر 2018 میں پی آئی اے میں عبوری تقرری کی، قومی ائیر لائن کی بحالی اور خسارہ ختم کرنے کے لیے لایا گیا،سندھ ہائیکورٹ کا کام سے
مزید پڑھیے


کہانیاں سننے نہیں بیٹھے ، شبرکتنے بیمار ،سب معلوم ہے :سپریم کورٹ، ایف بی آر کو غیرقانونی ٹیکس ریفنڈ کی تحقیقات مکمل کرنیکا حکم

جمعرات 09 جنوری 2020ء
اسلام آباد(خبرنگار)سپریم کورٹ نے غیر قانونی ری فنڈز سے متعلق تحقیقات 15روز میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ قومی خزانے کے اربوں روپے لٹ گئے ہیں، سرکار کا نقصان ہوا لیکن ایف بی آر کو کوئی پروا نہیں۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے اربوں روپے کے جعلی ریفنڈ مقدمے کی انکوائری میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ عدالت نے ٹیکس ری فنڈ میں بے قاعدگیوں کی انکوائری کا حکم دیا تھا کیا پیش رفت ہے ؟ ایف بی آر کی قائم مقام
مزید پڑھیے



نیب تحقیقات مکمل کرکے گرفتار کیوں نہیں کرتا؟ سپریم کورٹ

بدھ 08 جنوری 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمٰی نے بدعنوانی کے مبینہ ملزم کے ضمانت کے مقدمے کی سماعت کے دوران انکوائری کے مرحلے کے دوران ملزمان کی گرفتاریوں پر سوال اٹھایا اور آبزرویشن دی ہے کہ شواہد ملنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا؟۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نیب کے ملزم فیصل کامران قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تو جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس د یتے ہوئے کہا کہ نیب ملزمان کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیتا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے بعد گواہ اور ثبوت تلاش کئے جاتے ہیں، ساری
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ: موٹروے پر موٹرسائیکل کی اجازت کا فیصلہ معطل کرنیکی حکومتی استدعا مسترد

منگل 07 جنوری 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمٰی نے موٹرویز پر موٹرسائیکل چلانے کی اجازت دینے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے معاملے میں وفاقی حکومت کی اپیل باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرلی ہے ۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اسلام آبادہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے اور مزید سماعت دس دن کے لئے ملتوی کردی۔پیر کوہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی تو جسٹس منصور علی شاہ نے سوال اٹھایا کہ کیا
مزید پڑھیے


وزیراعظم کے 21معاونین خصوصی کا تقرر سپریم کورٹ میں چیلنج

اتوار 05 جنوری 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے بڑی تعداد میں مقرر کئے جانے والے معاونین خصوصی اورمشیران کے معاملے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔درخواست گزار محمود اختر نقوی نے آئین کے آرٹیکل 184/3کے تحت آئینی پٹیشن دائر کی ہے جس میں وزیراعظم کے 21معاونین خصوصی اور مشیران کی تقرری کو چیلنج کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر عہدوں سے ہٹائے جانے کے علاوہ ان کی اہلیت جانچنے اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت وزیر اعظم کے تمام خصو صی معاونین کے خلاف کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے
مزید پڑھیے


صدارتی آرڈیننسز اجرا کیخلاف درخواستوں پر 4عدالتی معاونین مقرر

هفته 04 جنوری 2020ء
اسلام آباد(لیڈی رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 8 صدارتی آرڈیننسز کے اجرا کے خلاف درخواستوں پر 4 سینئر وکلا کو عدالتی معاون مقرر کر دیا ۔سیکرٹری قانون و انصاف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کے دوران سینئر وکلا رضا ربانی،مخدوم علی خان،بابر اعوان اور عابد حسن منٹو کو عدالتی معاون مقرر کردیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کچھ سوالات بنا کر عدالتی معاونین کو بھیجے گی وہ تحریری جواب جمع کرا دیں اور اس نکتے پر
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ:ایک سال میں 8ہزار مقدمات کا فیصلہ،42ہزار باقی

جمعرات 26 دسمبر 2019ء
اسلا م آ با د (آن لائن)نظام عدل میں نمایاں اصلاحات لانے والے پاکستان کے 26 ویں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ 20 دسمبر 2019 کو اپنی مدت ملازمت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہوچکے ہیں۔ان کی جگہ نئے چیف جسٹس جناب جسٹس گلزار احمد نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ،جو 2فروری 2022تک منصف اعلیٰ کے اس عہدے پر براجمان رہیں گے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سپریم کورٹ اس وقت زیر التوء مقدمات کی تعداد 42000کے لگ بھگ ہے ۔جبکہ گزشتہ ایک سال کے دورانیہ میں 8000سے زائد مقدمات
مزید پڑھیے








اہم خبریں