Common frontend top

سپریم کورٹ


جسٹس مظاہرنقوی کی سپریم کورٹ تعیناتی کی توثیق

جمعه 13 مارچ 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)پارلیمانی کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی توثیق کردی۔جسٹس مظہر علی اکبر نقوی لاہور ہائیکورٹ میں سنیارٹی کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہیں اور اعلٰی عدلیہ میں ججوں کی تقرری کے لئے قائم جوڈیشل کمیشن نے پانچ مارچ کو اکثریتی فیصلے کے ذریعے ان کی سپریم کورٹ میں تقرری کی سفارش کی تھی۔ آئین کے تحت پارلیمانی کمیٹی پابند ہے کہ 14دن کے اندر جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کی توثیق یا اسے مسترد کرے ،مقررہ آئینی مدت گزر جانے کے بعد اگر پارلیمانی
مزید پڑھیے


بحریہ ٹائون کی رقم عوام پر خرچ کی جائے :وفاق، سندھ کی مخالفت؛ بادی النظر میں تجویز قابل عمل ہے : سپریم کورٹ

بدھ 11 مارچ 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے بحریہ ٹائون کراچی سے وصول شدہ رقم نگران کمیٹی کے ذریعے سندھ کے عوامی فلاحی منصوبوں پر خرچ کرنے کی وفاقی حکومت کی تجویزپر سندھ حکومت سے تحریری موقف طلب کرلیا ہے ۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے بتایا کہ رقم پر وفاق نہ صوبائی حکومت اور نہ ہی ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا حق ہے ،یہ پیسہ سندھ کے عوام کا ہے اور سندھ کے لوگوں پر خرچ ہونا چاہئے ۔انھوں نے تجویز دی کہ انڈومنٹ فنڈ قائم کرکے سپریم کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں کمیٹی بنائی جائے جس میں چیف سیکرٹری
مزید پڑھیے


خیبر پختونخوا غیرقانونی بھرتیاں صرف انکوائری نہیں، فراڈ کرنیوالوں کو سخت سزا دیں: سپریم کورٹ

بدھ 11 مارچ 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے خیبر پختونخوا حکومت کے مختلف محکموں میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس نمٹاتے ہوئے صوبائی حکومت کو بحال کئے گئے ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ تین رکنی بنچ نے ملازمین کی بحالی کے خلاف صوبائی حکومت کی اپیل نمٹا دی اور آبزرویشن دی کہ حکومت اور عوام کیساتھ فراڈ کرنے والوں کو سخت سزا ملنی چاہیے ۔ دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے عدالت کو بتایا ڈسٹرکٹ مالاکنڈ میں پشاور کے چوکیدار اور مالیوں کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا ۔جس پر چیف جسٹس
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ :خیبرپختونخوا کے 79 ملازمین کی بحالی کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

منگل 10 مارچ 2020ء
اسلام آباد (خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے خیبر پختونخوا حکومت کے مختلف محکموں کے 79 ملازمین کی بحالی کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا ہے ۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے متعدد درخواستیں زائد المیعاد ہونے اور سرکاری وکیل کی تیاری نہ ہونے کے باوجود صوبائی حکومت کی اپیلیں باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرکے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ رحمان بابا کے مزار کے ملازمین کا مقدمہ کیا ہے ۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہاکہ ایک کلرک کے سوا دیگر ملازمین کو ریگولر
مزید پڑھیے


غربت کے باعث دیت ادا نہ کر نیوالے کو قید رکھا جا سکتا ہے ؟سپریم کورٹ، وزارت قانون سے جواب طلب

اتوار 08 مارچ 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)سپریم کورٹ نے دیت کی ادائیگی سے متعلق قانونی سوالات اٹھاتے ہوئے وزارت قانون سے جواب طلب کرلیا ہے کہ کیا غربت کے باعث دیت ادا نہ کرنے والے کو غیر معینہ مدت تک قید میں رکھا جا سکتا ہے ؟۔جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے دیت کی عدم ادائیگی پر قید ملزم کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دیت کی ا دائیگی کے بارے قانونی سوالات اٹھائے ہیں اور وزارت قانون سمیت تمام متعلقہ اداروں اور افراد سے ایک مہینے کے اندر معاملے پر تحریری جواب طلب کرلیا ہے
مزید پڑھیے



سرکلرریلوے ،تجاوزات کے خاتمے کیلئے فوج کی مدد لی جائے سپریم کورٹ میں درخواست

اتوار 08 مارچ 2020ء
کراچی(سٹاف رپورٹر ) کراچی میں بڑے پیمانے پر تجاوزات کے خاتمے سے متعلق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔درخواستوں میں تجاوزارت کے خاتمہ اور سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے فوجی اداروں کی مدد لینے کی استدعا کی گئی ہے ۔ہفتے کو سماجی کارکن اقبال کاظمی نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی میں بڑے پیمانے پر تجاوزات کے خاتمے سے متعلق متفرق درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ تجاوزات کا خاتمہ اور سرکلر ریلوے کی بحالی فوج کے ادارے ایف ڈبلیو او سے کرائی جائے ،تجاوزات کے خاتمے کے لیے آرمی سے
مزید پڑھیے


سی پیک کے تحت کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ مسترد، 6 ماہ میں مکمل بحال کریں :سپریم کورٹ

هفته 07 مارچ 2020ء
کراچی(نیٹ نیوز، این این آئی) سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے وفاق اور سندھ حکومت کا سی پیک منصوبہ مسترد کرکے 6ماہ میں سرکلر ریلوے کی مکمل بحالی کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس پاکستان کو کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق بریفنگ دی گئی جس میں اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل ،چیف سیکرٹری،سیکرٹری ریلوے و دیگر حکام شریک ہوئے ۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے 1995 کی سرکلر ریلوے بحالی سمیت سندھ اور وفاقی حکومتوں کے نئے
مزید پڑھیے


جسٹس مظاہر نقوی کو سپریم کورٹ لانے کی سفارش

جمعرات 05 مارچ 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کے تقرر کے جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سفارش کردی ۔جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہوا جس میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کا جائزہ لیا گیا۔کمیشن نے تفصیلی غور کے بعدان کی نامزدگی کی منظوری دے کر سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سفارش کردی۔
مزید پڑھیے


سی ڈی اے بورڈ کمیونٹی پلاٹ لیز یا فروخت نہیں کرسکتا :سپریم کورٹ: گیس کیس میں سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

منگل 03 مارچ 2020ء
اسلام آباد(خبرنگار) سپریم کورٹ نے کمیونٹی پلاٹ پر کمرشل پلازہ تعمیر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ کمیونٹی پلاٹ کمرشل میں تبدیل کرکے فروخت نہیں کیا جاسکتا ۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آئندہ سماعت پر چیئر مین سی ڈی اے کو طلب کرکے کمیونٹی پلاٹ کی ہسٹری اور ماسٹر پلان بھی پیش کرنے کی ہدایت کی ۔عدالت نے سی ڈی اے سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے قرار دیا کہ سی ڈی اے بورڈ کمیونٹی پلاٹ کسی شخص کو فروخت یا لیز پر نہیں دے سکتا۔سی ڈی
مزید پڑھیے


اہلیہ، بچوں کی جائیدادوزیراعظم کی طرح آف شور کمپنی کے ذریعے نہیں چھپائی: جسٹس فائزعیسیٰ

اتوار 23 فروری 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس میں اپنے خلاف تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ ریفرنس کا واحد مقصد ان کی کردار کشی اور ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے ۔جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے تحریری گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے ہیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں ان کی اہلیہ اور بچوں کی جائیدادوں سے ان کا بالواسطہ یا بلاواسطہ کوئی تعلق نہیں،جائیدادیں ان کی ملکیت نہ ہی وہ بے نامی دار ہیں، برطانیہ میں ان کی اہلیہ اور بچوں کی جائیدادوں کو وزیر اعظم عمران خان کی طرح آف شور
مزید پڑھیے








اہم خبریں