Common frontend top

سپریم کورٹ


ارکان کا تقرر موخر،الیکشن کمیشن غیرفعال ہونے کا خطرہ، اپوزیشن سپریم کورٹ پہنچ گئی

جمعرات 05 دسمبر 2019ء
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کا معاملہ ایک ہفتے کیلئے مؤخر ہوگیا ۔ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس مختصر کارروائی کے بعد بے نتیجہ ختم ہوگیا تاہم چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری ایک ساتھ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ممبران کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث الیکشن کمیشن غیرفعال ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔بدھ کوچیف الیکشن کمشنر اور ممبر کی تعیناتی کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چئیرپرسن ڈاکٹر شیریں مزاری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کی تقرری پر غور کیا
مزید پڑھیے


حکومت کو نیب قانون تبدیل کرنے کا کہا لیکن کچھ نہیں کیا:سپریم کورٹ شہباز،فواد حسن کی ضمانت کیخلاف اپیلیں واپس

بدھ 04 دسمبر 2019ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمٰی نے آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت پر رہائی کے خلاف نیب کی اپیلیں واپس لینے پر معاملہ نمٹا کر لاہور ہائی کورٹ کا ضمانت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے ۔چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے لاہور ہائی کورٹ کے ضمانت کے فیصلے میں دیئے گئے ریمارکس حذف کرنے کی نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے آبزرویشن دی کہ ضمانت کا فیصلہ وقتی ہوتا ہے جس میں لکھا جاتا ہے کہ اس فیصلے سے ٹرائل متاثر نہ
مزید پڑھیے


انصاف کرنا جنت کا سستاترین سودا، سپریم کورٹ میں جلد خواتین جج بھی تعینات کرینگے : چیف جسٹس

پیر 02 دسمبر 2019ء

لاہور(نیوز ایجنسیاں )چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے دنیا میں انصاف کرنا جنت حاصل کرنے کا بہت ہی سستا سودا ہے ، سپریم کورٹ میں بھی خواتین ججز کی جلد تعیناتی ہوگی، خواتین اور مرد ججز میں فرق ختم کرنا ہو گا،خواتین ججز ذہنی تنائو سے آزاد ہو کراپنا کام کریں، زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانا ہوگا ،مقدمات میں خواتین کی ضمانت میں نرمی کی ضرورت ہے ، ضلعی عدلیہ میں300خواتین ججز فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔تیسری ویمن ججز کانفرنس کے آخری روز خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم انصاف کی
مزید پڑھیے


جج کو پراعتماد، شائستہ ہونا چاہیئے ،فیصلے قابلیت، شہرت کا چرچا کرتے ہیں :جسٹس عمر عطا بندیال

اتوار 01 دسمبر 2019ء
لاہور(نامہ نگار خصوصی) سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ یہ امر ہمارے لیے باعثِ فخر ہے کہ ہماری خواتین ججز معاشرے کے لئے رول ماڈل ہیں، ہماری خواتین ججز نے معاشرے کے ایک بہت پرانے جمود کو توڑا ہے ، ایک جج کو اسی طرح پراعتماد، شائستہ اور میرٹ کے مطابق فیصلے کرنے والا ہونا چاہیئے ۔ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے زیر انتظام تیسری تین روزہ خواتین ججز کانفرنس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں بطور جج لوگوں کا بھرپور اعتماد حاصل ہونا چاہیے ، ہماری نظر میں کوئی بھی
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ کے فیصلے کا تفصیلی متن

جمعه 29 نومبر 2019ء
آرمی چیف کے حوالے سے دائر درخواست پر سپریم کورٹ نے سماعت کے بعد تین صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ مختصر حکم نامے میں کہا گیا ہے جنرل قمر جاوید باجوہ چیف آف آرمی سٹاف کی مدت ملازمت کو ہمارے روبرو چیلنج کیا گیا تھا، اس سلسلے میں پچھلے تین دن کے دوران سماعت میں وفاقی حکومت ایک کے بعد دوسرا موقف دوبارہ تعیناتی، ریٹائرمنٹ کی مدت یا مدت میں توسیع بارے پیش کرتی رہیں جس کے لئے آرٹیکل 243(4)(b) پر
مزید پڑھیے



سپریم کورٹ:آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل، جنرل باجوہ سمیت تما م فر یقین کونو ٹس جا ری

بدھ 27 نومبر 2019ء
اسلام آباد(خبر نگار) عدالت عظمیٰ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ آئین و قانون اور آرمی رولز میں فوجی افسر کی ازسر نوتقرری یا مدت ملازمت میں توسیع کا کوئی تصور نہیں ۔چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بنچ نے جیورسٹ فائونڈیشن کے ریاض حنیف راہی کی طرف سے دائر پٹیشن درخواست گزار کی عدم موجودگی کے باجود قابل سماعت قرار دیکر آرمی چیف کو مقدمے
مزید پڑھیے


اردو میں نوٹس ،سماعت ملتوی کرنے کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی

بدھ 27 نومبر 2019ء
اسلام آباد (خبرنگار) آرمی چیف مدت ملازمت توسیع کیس میں سپریم کورٹ کی طرف سے مدعا علیہان کو قومی زبان میں نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت کی جانب سے جن فریقین کو نوٹس جاری کیے گئے ان میں صدر مملکت ، وزیراعظم ، اٹارنی جنرل ، وفاقی حکومت، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سیکرٹری دفاع شامل ہیں ۔سپریم کورٹ دفتر سے جاری نوٹسز میں آرمی چیف سمیت فریقین کو ہدایت دی گئی ہے وہ ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہوں جبکہ مقدمے کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ سماعت آج سپریم
مزید پڑھیے


پرویز مشرف کیس کا فیصلہ سنانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

بدھ 27 نومبر 2019ء
اسلام آباد (خبرنگار) سابق فوجی صدرپرویز مشرف کا ٹرائل مکمل کرنے اور فیصلہ سنانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے ۔درخواست لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ یکم اپریل کو خصوصی عدالت کو ٹرائل مکمل کرنے کی واضح ہدایات دے چکی ہے جبکہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی قرار دیا تھا کہ پرویز مشرف کی عدم پیشی پر حق دفاع ختم ہو جائے گا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وفاقی حکومت غداری کیس مکمل ہونے میں روڑے اٹکا رہی
مزید پڑھیے


لگ رہا خیبرپختونخوا حکومت دیوالیہ ہوجائیگی :حکومت سنجیدہ بھی ہے یا نہیں، پاک ایران،تاپی منصوبے کب مکمل ہونگے ؟سپریم کورٹ

منگل 26 نومبر 2019ء
اسلام آباد(خبر نگار)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد نے محکمہ زراعت خیبرپختونخوا کے ملازم احمد سعید کی تنخواہ کے حصول کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ خیبر پختونخوا حکومت کے حالات سنگین ہو چکے ہیں، موجودہ حالات میں خیبر پختونخوا حکومت دیوالیہ ہونے کی نوبت بن چکی ہے ، ہمیں تو لگ رہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت دیوالیہ ہو جائے گی۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ جب کام نہیں کرتے تو تنخواہ کیوں مانگتے ہیں، معلوم نہیں کہ پشاور ہائی کورٹ کیا کررہی ہے ، ہمیں ان کے احکامات کی
مزید پڑھیے


ججز پرتنقید کرنیوالے احتیاط کریں،طاقت ور کا طعنہ ہمیں نہ دیں، وزیراعظم نے کسی کو باہر جانیکی اجازت خود دی:چیف جسٹس

جمعرات 21 نومبر 2019ء
اسلام آباد(خبر نگار، مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے خود کسی کو باہر جانے کی اجازت دی ، ہائیکورٹ نے صرف جزیات طے کیں۔ سپریم کورٹ میں موبائل ایپ کال اور ریسرچ سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے وزیراعظم کے عدلیہ سے متعلق بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا ججوں پرتنقید کرنے والے تھوڑی احتیاط کریں، طاقتور کا طعنہ ہمیں نہ دیں، وزیراعظم نے جس کیس کا طعنہ دیا اس پر بات نہیں کرنا چاہتا، ججز پر تنقید اور طاقتور کا طعنہ ہمیں نہ دیں۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں