Common frontend top

سپریم کورٹ


کیا پابندیوں کے باوجود پاک ایران گیس منصوبے پر کام شروع نہیں ہوسکتا:سپریم کورٹ

منگل 11 فروری 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار) سپریم کورٹ نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج سیس کیس کی مزیدسماعت آج منگل تک ملتوی کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کیا پابندیوں کی وجہ سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع نہیں ہوسکتا ؟۔پیر کوجسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کی تو پرائیویٹ کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے کراچی سے ویڈیو لنک کے ذریعے جی آئی ایس ڈی سیس کے خلاف دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ ان کی رائے میں یہ جی آئی ایس ڈی ٹیکس نہیں، پشاور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ صرف
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ نے حکومت کو انٹرنیٹ کمپنیوں سے ایکسائز ڈیوٹی وصولی سے روکدیا، ایف بی آر کی اپیل خارج

اتوار 09 فروری 2020ء
اسلام آباد (خبرنگار) سپریم کورٹ نے حکومت کو انٹرنیٹ کمپنیوں سے وٹس ایپ اور سکائپ کی مد میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کرنے سے روکتے ہوئے قرار دیا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز ایف ای ڈی سے مستثنیٰ ہیں۔عدالت عظمٰی نے انٹرنیٹ کمپنیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے اطلاق کے بارے ایک اپیل کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے ۔فیصلے میں انٹر نیٹ کمپنی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے اطلاق کے خلاف ٹیکس ٹربیونل کا فیصلہ بحال رکھتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی اپیل خارج کردی گئی ہے اور قرار دیا ہے کہ واٹس ایپ، سکائپ اور دیگر سروسز ٹیلی
مزید پڑھیے


کراچی میگا پرابلم سٹی بن چکا،ڈیزائن دوبارہ بنائیں :سپریم کورٹ: وفاقی و صوبائی حکومت کو جامع پلان کا حکم

هفته 08 فروری 2020ء

کراچی ( سٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ نے شہر کراچی کا ازسرنو جائزہ لینے کے معاملے پر کراچی کا ڈیزائن دوبارہ بنانے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ بتایا جائے کراچی کو جدید ترین شہر کیسے بنایا جا سکتا ہے ،عدالت نے سول انجینئروں، ماہرین اور شہری منصوبہ سازوں سے مدد حاصل کرنے اور آگہی مہم چلانے کا بھی حکم دیا ، عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پرسندھ حکومت کی تجاویز کا جائزہ لیا جائیگا۔ اٹارنی جنرل سندھ سلمان طالب الدین نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ اچھی تجویز دیں
مزید پڑھیے


کراچی ریلوے اراضی پر تمام عمارتیں گرانے کا حکم، ڈی جی سندھ بلڈنگ اتھارٹی کوفارغ کیا جائے :سپریم کورٹ

جمعه 07 فروری 2020ء
کراچی(سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نے کراچی میں ریلوے اراضی پرقائم تمام عمارتیں ایک ہفتے میں گرانے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے حکومت نہیں چاہتی کراچی سرکلر ریلوے چلے ۔عدالت نے الہ دین پارک سے متصل زیرتعمیربلڈنگ کی لیزمنسوخ کرتے ہوئے اسے بھی مسماراورکڈنی ہل پارک کو مکمل بحال کرنے کی ہدایت کردی۔جمعرات کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس جسٹس گلزاراحمد نے کراچی سرکلرریلوے کی بحالی سے متعلق دائردرخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے کہا کہ کراچی سرکلرریلوے کی بحالی کا کام6ماہ سے تعطل کا شکارہے ۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا پراجیکٹ اب سی پیک میں شامل ہوچکا ہے
مزید پڑھیے


چیف جسٹس کی جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کی سربراہی غیر آئینی نہیں: سپریم کورٹ، 2عہدوں کیخلاف درخواست خارج

بدھ 05 فروری 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے 2 عہدوں کیخلاف درخواست خارج کردی ہے ۔درخواست گزار ریاض حنیف راہی نے سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کی تھی جس میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے چیئر مین کی حیثیت سے چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ کوئی شخص بیک وقت 2آئینی عہدے نہیں رکھ سکتا۔منگل کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے قرار دیا کہ چیف جسٹس بلحاظ عہدہ قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے چیئر مین ہوتے ہیں، لہذایہ غیر آئینی نہیں ،نیشنل جوڈیشل
مزید پڑھیے



سپریم کورٹ، اللہ دینو بھائیو کو الیکشن لڑ نے کی اجازت

بدھ 05 فروری 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے تاحیات نااہلی کے فیصلے کے خلاف اللہ دینو بھائیو کی نظر ثانی اپیل منظور کر کے قرار دیا ہے کہ ریٹرننگ افسر کسی امیدوار کو آئین کے آرٹیکل 62(1)(f) کے تحت تاحیات نااہل نہیں کرسکتا ۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جعلی ڈگری کے الزام میں اللہ دینو بھائیو کو تاحیات نااہل قرار دینے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم کر کے درخواست گزار کو آئندہ الیکشن لڑ نے کی اجازت دیدی اور قرار دیا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد کورٹ آف لا تا حیات نااہلی کا
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو بی آر ٹی پشاور کی تحقیقات سے روکدیا؛لاگت، تکمیل کی تفصیلات طلب

منگل 04 فروری 2020ء
اسلام آباد ( خبر نگار ) سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو پشاور میٹرو کی تحقیقات سے روکتے ہوئے منصوبے کی تمام تفصیلات طلب کرلی ہیں۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے بی آر ٹی سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف خیبر پختونخوا حکومت کی اپیل باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرکے ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا اور مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ۔ جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل نے کہا کہ کیا بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے کی کوئی تاریخ ہے بھی یا نہیں؟جس پر صوبائی حکومت کے
مزید پڑھیے


حکومت اگر اپنے حق پر ہی سو جائے تو سپریم کورٹ کیا کر سکتی ہے ؟چیف جسٹس

هفته 01 فروری 2020ء
لاہور(نامہ نگار خصوصی) سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلے کیخلاف تاخیر سے اپیل کرنے کے ذمہ دار افسروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ حکومت اگر اپنے حق پر ہی سو جائے تو سپریم کورٹ کیا کر سکتی ہے ۔گزشتہ روزچیف جسٹس گلزار احمد، جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ نے محکمہ آبپاشی کی اپیل پر سماعت کی۔جہاں انکشاف ہوا کہ محکمہ آبپاشی نے ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف تاخیر سے اپیلیں دائر کی ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ محکمہ آپباشی نے جان بوجھ کر ہائیکورٹ کے سنگل بنچ فیصلے کے
مزید پڑھیے


ایچ ای سی 5 سالہ بچے کی پی ایچ ڈی ڈگری کو تسلیم کر لے تو کیا ہم مان لینگے ؟سپریم کورٹ

جمعه 31 جنوری 2020ء
لاہور،اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی،خبر نگار) عدالت عظمیٰ نے مرد پولیس تفتیشی افسر کے ذریعے لڑکی کا بیان لینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ خواتین کے معاملات میں خاتون پولیس افسران کو شامل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔جمعرات کو جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے افغان لڑکی کے مبینہ اغوا کے ملزم طیب کی درخواست ضمانت کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کہا کہ بیان خاتون پولیس افسر نے کیوں ریکارڈ نہیں کیا؟ کیاخواتین کیساتھ ایسا ہوتا ہے ؟بیان ریکارڈ کرنے کیلئے لیڈی پولیس کیوں نہیں؟ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد
مزید پڑھیے


70 افراد مرنے پر استعفیٰ دینا چاہئے تھا، ریلوے کی ضرورت نہیں بند کردیں : چیف جسٹس شیخ رشید پر برہم

بدھ 29 جنوری 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار) عدالت عظمیٰ نے ریلوے خسارہ از خود نوٹس کیس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے ریلوے کو خسارے سے نکالنے اور منافع بخش ادارہ بنانے کے حوالے سے بارہ فروری تک بزنس پلان جبکہ ایم ایل ون کا ٹینڈر جاری نہ کرنے پر وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کراچی سرکلر ریلوے کا بقیہ ٹریک خالی کرانے کیلئے دو ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے وزیرریلوے پر واضح کر دیا کہ بزنس پلان سے انحراف اور ڈیڈلائنز پر عمل نہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں