Common frontend top

سپریم کورٹ


کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی:چیف جسٹس

اتوار 23 فروری 2020ء
میرپورخاص(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہاہے کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی،خواہش ہے لوگ قانون کے مطابق عزت سے زندگی گزاریں۔وکلا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا میرپورخاص شہرکی ایک ہزارسال پرانی تاریخ ہے ،حیران ہوں میرپورخاص میں یونیورسٹی نہیں،عوام کے حقوق کاخیال رکھنامیری ذمہ داری ہے ،میرپورخاص میں بینکنگ اور اینٹی کرپشن کورٹ بھی بنائیں گے ،یہاں یونیورسٹی بھی جلدقائم ہوگی،چیف جسٹس نے کہاکئی کیسزطویل عرصہ سے حل نہیں ہوئے زیرالتواکیسزکونمٹانے کیلئے عدلیہ اپناکرداراداکررہی ہے ،جج کے طورپراپناکام کررہا اورلوگوں کے حقوق کاخیال رکھتاہوں،کراچی میں بھی تجاوزات کودیکھ
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ فردوس شمیم پر برہم، بات کرنے سے روکدیا

هفته 22 فروری 2020ء
کراچی (این این آئی)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کوتجاوزات کے خلاف آپریشن سے متاثر ہونے والوں کی فریاد لیکرسپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچے تو سماعت کے دوران مداخلت کرنے پر عدالت نے ان پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے فردوس شمیم نقوی سے استفسار کیا کہ آپ کا کیا مسئلہ ہے ، کون ہیں آپ؟ انہوں نے جواب دیا کہ میں فردوس شمیم نقوی تحریک انصاف سے ہوں، سرکلرریلوے پربات کرنے آیاہوں۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ اسمبلی نہیں ،آپ یہاں بات نہیں کرسکتے ، آپ تو حکومت میں ہیں۔ فردوس شمیم
مزید پڑھیے


کمپنیاں زیادہ تنخواہوں کیلئے بنائی جاتیں: ایف بی آر نے انتہائی حساس ڈیٹا نجی کمپنی کو کیسے دیدیا؟سپریم کورٹ

جمعه 21 فروری 2020ء
اسلام آباد(خبرنگار) عدالت عظمیٰ نے ایف بی آر کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایف بی آرکے کمپنی سے معاہدے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ دوران سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے ٹیکس ڈیٹا پرائیویٹ کمپنی کے ساتھ شیئر کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ انتہائی حساس ڈیٹا نجی کمپنی کو کیسے دیدیا گیا؟ کیا ایف بی آر ٹیکس بھی جمع کرنے کا کام نجی کمپنی کو ہی دیتا ہے ؟ اٹارنی جنرل نے کہاپرال نامی کمپنی نجی نہیں پبلک لمیٹڈ ہے ۔ جسٹس اعجا
مزید پڑھیے


حکومت نے گیس سیس رقم کہیں اور خرچ کی تو جوابدہ ہو گی :عدالت عظمٰی

جمعرات 20 فروری 2020ء
اسلام آباد (خبر نگار) سپریم کورٹ نے گیس انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج سیس کی مد میں جمع کی گئی رقم کسی اور مد میں خرچ نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ کہیں اور خرچ کرنے پر حکومت جواب دہ ہوگی۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کی سماعت کے دوران کمپنی کے وکیل انور کمال نے دلائل دیئے کہ جی آئی ڈی سی سیس قانون کے مطابق لاگو نہیں کیا گیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا جی آئی ڈی سی پر پارلیمنٹ میں بحث ہوئی تھی؟ وکیل نے کہا ہاں۔
مزید پڑھیے


پیسے لیتے ہیں علاج نہیں کرتے؛ نجی ہسپتالوں میں غفلت پر1سے 2کروڑ دینا پڑیں تو پتا چلے :چیف جسٹس

بدھ 19 فروری 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)سپریم کورٹ نے لاہور کے نجی ہسپتال میں تین سالہ بچی کی ہلاکت کا مقدمہ نمٹا دیاہے ۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بچی کے ورثا کو معاوضہ کی ادائیگی کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی یقین دہانی پر معاملہ نمٹایا۔دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے نجی ہسپتالوں کی حالت زار کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ نجی ہسپتالوں میں مریضوں کا خیال نہیں رکھا جاتا،لوگوں سے پیسے لیتے ہیں لیکن علاج نہیں کرتے ۔چیف جسٹس نے کہا ڈاکٹرز کی غفلت سے مریض مر جاتے ہیں،ہسپتالوں
مزید پڑھیے



جب قانون ختم ہوگیا تو پلاٹ کیسے الاٹ کئے گئے ؟سپریم کورٹ

بدھ 19 فروری 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈی جی کو پلاٹ کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت درخواست گزار کے وکیل کی استدعا پر ملتوی کرتے ہوئے سوال اٹھا یا ہے کہ جب قانون ختم ہوگیا تو ادارے کے ملازمین کو قواعد کے تحت پلاٹس کیسے الاٹ کئے گئے ؟چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سابق ڈی جی پی ڈی اے سلیم وٹو کی پلاٹ کی منسوخی کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہا یہ تو نماز اور روزے والا حساب ہو گیا،سلیم وٹو نے سکیم بنا لی اور
مزید پڑھیے


سیس کی رقم عوام کا پیسہ ، خرچ کیوں نہیں کیا گیا؟ سپریم کورٹ، افسروں کے پیش نہ ہونے پر برہمی

منگل 18 فروری 2020ء

اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے گیس انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج ( جی آئی ڈی سی) سیس سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ افسروں کے پیش نہ ہونے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ عوام سے اربوں روپیہ سیس کی مد میں اکھٹے کرنے کے معاملے کا مناسب فیصلہ کیا جائے گا ۔دوران سماعت عدالت نے آبزرویشن دی کہ جس مقصد کے لئے رقم سیس کی مد میں وصول کی گئی اس پر خرچ کیوں نہیں ہوئی؟پیر کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی توانٹر سٹیٹ گیس نے گیس منصوبوں کی رپورٹ
مزید پڑھیے


کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جاسکتا ہے پراجیکٹ والوں کو نہیں: سپریم کورٹ، ریگولر کرنے کا حکم کالعدم

هفته 15 فروری 2020ء
لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) سپریم کورٹ نے محکمہ آبپاشی کے پراجیکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا اور قرار دیا ہے کہ محکمے کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جا سکتا ہے لیکن پرجیکٹ ملازمین کو مستقل نہیں کیا جا سکتا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی تو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ارشد جہانگیر جھوجہ نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے پراجیکٹ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا،پراجیکٹ 2021ء میں ختم ہو جائے گا اور ورلڈ بینک مزید فنڈز جاری نہیں کرے گا۔ سرکاری وکیل
مزید پڑھیے


وکلا میڈیا پر پابندیوں کی مخالفت کرینگے :سپریم کورٹ بار

هفته 15 فروری 2020ء
اسلام آباد( خبرنگار)سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن نے میڈیا پر پابندیوں کے حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وکلا آئین کے بر خلاف میڈیا پر پابندیوں کی مخالفت کریں گے ۔ سپریم کورٹ بار سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدر سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن سیدقلب حسن شاہ نے میڈیا پر غیر ضروری پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ فری اینڈفیئر میڈیا کے بغیر حقیقی جمہوریت کا کوئی تصور نہیں۔اپنے بیان میں صدر سپریم کورٹ بار نے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون
مزید پڑھیے


جوڈیشل کونسل فیصلے کیخلاف درخواست کیسے سنی جاسکتی ؟سپریم کورٹ

جمعه 14 فروری 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمٰی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف آئینی پٹیشن پر سماعت مارچ کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی ہے ۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت کی کہ مطمئن کریں کہ جب سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو آئینی تحفظ حاصل ہے تو پھراس کے فیصلے کے خلاف درخواست کو کیسے سنا جاسکتا ہے ؟جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ نے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی کہ زیر غور معاملے سے متعلق دیگر درخواستوں کویکجاکردیا جائے ۔ وکیل رشید اے رضوی نے کہا
مزید پڑھیے








اہم خبریں