Common frontend top

سپریم کورٹ


ریلوے سے کرپٹ کوئی ادارہ نہیں:چیف جسٹس،شیخ رشید،سیکرٹری،سی ای او آج طلب

منگل 28 جنوری 2020ء
اسلام آباد ( خبر نگار ) سپریم کورٹ نے ریلوے خسارہ کیس میں وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد ، سیکرٹری ریلویزاور او رسی ای اویلویز کو طلب کرلیا، دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ریلوے سے کرپٹ پاکستان میں کوئی ادارہ نہیں ۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سر برا ہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے آڈٹ رپورٹ پر ریمارکس دیئے ریلوے کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے کی بجائے مینول ہے ،جس کو ریلوے کی وزار ت درکار ہے اسے پہلے خود ریلوے پر سفر کرنا چاہیئے ۔چیف
مزید پڑھیے


افتخار چودھری ریفرنس میں بدنیتی واضح تھی:سپریم کورٹ

منگل 28 جنوری 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور دیگر کی آئینی درخواستوں کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے آبزرویشن دی ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف ریفرنس میں صدر کی بدنیتی واضح تھی،پورے معاملے میں صدر مملکت کا اپنا مفاد تھا لیکن زیر غور معاملے میں صدر مملکت کے پاس شکایت حکومت پاکستان کی طرف سے آئی ہے ۔دس رکنی فل کورٹ بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریما رکس دیے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف شکایت کے حوالے سے حکومت کے استحقاق کو دیکھنا ہوگا،اگر شکایت حکومت
مزید پڑھیے


وزیراعظم بے اختیار ہوئے تو سارا نظام شتربے مہارہوجائیگا: سپریم کورٹ

بدھ 22 جنوری 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)صداراتی ریفرنس کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور دیگر کی آئینی درخواستوں کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ آبزرویشن دی ہے کہ وزیراعظم بے اختیار ہوئے تو سارا نظام شتر بے مہار ہوجائے گا۔سندھ بار کونسل کے وکیل رضا ربانی نے دس رکنی فل کورٹ بینچ کے روبرو دلائل دیتے ہوئے ججوں کے معاملے میں وزیر اعظم کے اختیار کے بارے سوال اٹھایا تو فل کورٹ بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطابندیال نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس د ئیے کہ جن باریکیوں میں آپ جا رہے ہیں وہ اپنی جگہ اہم ہونگی، ججز کا
مزید پڑھیے


جج کی مدت ملازمت کوتحفظ کے بغیرعدلیہ کی آزادی نہیں رہیگی:سپریم کورٹ

منگل 21 جنوری 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور دیگر کی آئینی درخواستوں کی سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کیا صدر مملکت کے خلاف پٹیشن قابل پزیرائی ہے ؟جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 10رکنی فل کورٹ بینچ کے روبرو دلائل دیتے ہوئے سندھ بار کونسل کے وکیل رضا ربانی نے موقف اپنایا کہ ججوں کے خلاف انکوائری کا واحد فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے ،ایف آئی اے ،ایف بی آر اور آئی ایس آئی کو جج کے خلاف انکوائری کا نہیں کہا جاسکتا۔جسٹس عمر عطا بندیال نے سوال
مزید پڑھیے


پلی بارگین پر پارلیمنٹ نے فیصلہ نہ کیا تو عدالت فیصلہ کردیگی: سپریم کورٹ، ازخودنوٹس کیس کا تحریری حکمنامہ جاری

اتوار 19 جنوری 2020ء
اسلام آباد (خبر نگار )نیب ملزمان کی رضاکارانہ رقم واپسی پر بریت کے قانون کیخلاف ازخود نوٹس کیس کی 15 جنوری کی سماعت کا تحریر ی حکمنامہ سپریم کورٹ نے جاری کردیا۔سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ اگر پارلیمنٹ نے فیصلہ نہ کیا تو عدالت قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے نیب قانون کی سیکشن 25 اے پر ازخود نوٹس لے رکھا ہے فاروق ایچ نائیک کا نیب قانون سے متعلق بل سینٹ میں زیر التواء ہے ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق انکے آفس کی رائے بھی اس
مزید پڑھیے



سپریم کورٹ :پنجاب میں اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں بنانے کا فیصلہ

اتوار 19 جنوری 2020ء
لاہور (نامہ نگارخصوصی) سپریم کورٹ نے پنجاب بھر کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالتوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے اور ملزمان کے خلاف برقت چلان عدالتوں میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ اجلاس سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سنگین نوعیت کے کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے ، اجلاس میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں کے ججز کی کارکردگی پر اظہار اطمینان اور پنجاب بھر میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے اور گواہان
مزید پڑھیے


مشرف کی اپیل اعتراض لگاکر واپس ،دو ہفتے کا مزید وقت مل گیا

هفته 18 جنوری 2020ء
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف سابق صدرپرویزمشرف کی اپیل اعتراض لگا کر واپس کردی،اپیل دائر کرنے سے پہلے ملزم کو عدالت کے سامنے پیش ہونا ہوگا،پرویز مشرف کے وکیل نے دوبارہ اپیل دائر کرنے کیلئے 15دن کی مہلت مانگ لی،عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کو2ہفتے کا وقت دے دیا۔
مزید پڑھیے


پنجاب کی 56 کمپنیوں میں سے ایک بھی نہیں بچے گی، سب لوگ گھر جائینگے :چیف جسٹس

هفته 18 جنوری 2020ء

اسلام آباد(خبر نگار)سپریم کورٹ میں ڈپٹی جنرل منیجر لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی محمد حنیف کی نوکری پر بحالی کی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریما رکس دیئے کہ پنجاب کی ان 56 کمپنیوں میں سے اب ایک کمپنی بھی نہیں بچے گی۔چیف جسٹس نے کہااب ان کمپنیوں میں کوئی نہیں رہے گا، یہ ساری کمپنیاں ختم ہو جائیں گی،ان کمپنیوں کے سب لوگ اب گھر جائیں گے ۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو دور ان سماعت درخواست گزار نے کہاکہ لاہور ٹرانسپورٹ پرائیویٹ کمپنی لمیٹڈ میں بطور
مزید پڑھیے


مشرف نے سزائے موت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

جمعه 17 جنوری 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار،نیٹ نیوز) سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے سزائے موت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔سابق صدر نے خصوصی بینچ کے فیصلے کے خلاف 65 صفحات پر مشتمل اپیل سلمان صفدر کی وساطت سے سپریم کورٹ میں دائر کی جس میں وفاق اورخصوصی عدالت کوفریق بناکرموقف اختیارکیاگیا کہ میرا بیرون ملک علاج جاری ہے ، بیماری کے باعث بسترپر ہوں اورعدالت میں پیش نہیں ہوسکا، مجھے شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا، خصوصی عدالت نے بیان ریکارڈ کرانے کا موقع بھی نہیں دیا،خصوصی
مزید پڑھیے


نئی گج ڈیم کے 6ارب غائب ہوگئے ، سندھ حکومت کو پانی کی کوئی فکر نہیں: سپریم کورٹ : فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پربرہمی

جمعرات 16 جنوری 2020ء
اسلا م آباد ( خبر نگار ) عدالت عظمٰی نے زیر زمین پانی کے استعمال کو ریگولیٹ اور ٹیکس عائد کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سندھ حکومت کی طرف سے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پربرہمی کا اظہار کیا اور آبزرویشن دی کہ سویلین حکومتوں کو عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کرنا پڑے گا۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں خصوصی بینچ نے زیر زمین پانی کے معاملے سے متعلق کیس کی سماعت کی توپنجاب،خیبر پختونخوا اور بلوچستان حکومت کی طرف سے عمل درآمد رپورٹ پیش کی گئی لیکن سندھ حکومت کی طرف سے کوئی
مزید پڑھیے








اہم خبریں