اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپوٹرر) لاہور سے اغواہونیوالی لڑکی اوکاڑہ سے برآمدہوگئی جسے ملزموں نے اجتماعی زیادتی کانشانہ بنا ڈالا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اوکاڑہ بائی پاس پر راہگیروں نے لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھ کر تھانہ صدرپولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے ریسکیو1122کی مدد سے لڑکی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر زہسپتال منتقل کیا ۔ حالت سنبھلنے پر لڑکی نے پولیس کوبیان دیا کہ اسے 4نامعلوم ملزموں نے 4ستمبر کو لاہور سے زبردستی اغوا کیا۔ ملزم اسکی آنکھوں پر پٹی باندھ کر اسے مختلف مقامات پرلئے پھرتے رہے اور مختلف اوقات میں اسے زبر دستی زیادتی کانشانہ بناتے رہے ۔ بتایا گیاہے کہ مذکورہ لڑکی کے اغوا کامقدمہ تھانہ اسلام پورہ لاہورمیں درج ہے ۔ اوکاڑہ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کولڑکی کی بازیابی کے بارے میں اطلاع دیدی ہے ، وقوعہ کی مزید انکوائری لاہورمیں ہی ہوگی۔