لاہور(نیوز ایجنسیاں)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی روانگی کے بعد احتساب عدالت کے احاطے میں شدید بد نظمی ہوئی ،کیپٹن (ر) محمدصفدر نے پولیس اہلکار سے ڈنڈا چھین لیا ۔احتساب عدالت کے احاطے میں پولیس نے ایس پی سٹی کے حکم پر ایک لیگی کارکن کو حراست میں لے لیا جس پر کیپٹن (ر) محمدصفدر نے اسے چھڑانے کی کوشش کی،انہوں نے پولیس اہلکار سے ڈنڈاچھین کر اہلکار وں پر حملہ آور ہونے کی بھی کوشش کی تاہم دیگر پولیس اہلکاروں نے ان سے ڈنڈا چھین لیا۔