لاہور(شوبز ڈیسک )اداکارہ زیبا بختیار بطور ہدایتکارہ فلم کی تیاریاں شرو ع کر دیں۔ذرائع کے مطابق فلم کااسکرپٹ مکمل ہو چکا ہے اور مارچ میں متوقع طور پر اسکی شوٹنگ شروع کی جائے گی ۔فلم میں رومانس، کامیڈی اور ایکشن ہوگا ۔بتایاگیا ہے کہ فلم کی کاسٹ کے چنائو کوجلد حتمی شکل دیدی جائے گی۔ فلم کی شوٹنگ کراچی ،لاہوراور دبئی میں کی جائے گی۔