کراچی (کلچرل رپورٹر) اداکارہ سائرہ غفار ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ متعدد ڈرامے آن ائیربھی ہیں ۔ نمائندہ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سائرہ غفار نے کہا کہ ڈراموں سے اپنے کیرئیر کی ابتدا کی جس کے بعد دو فلموں میں بھی کام کیا لیکن اب کسی بڑی فلم میں بڑ اکردار کرنے کی خواہش ہے تاکہ پرفارمنس سے اپنا مقام بنا سکوں ۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں ڈرامہ سیریل ’’تھوڑا سا حق‘‘ میں اہم کردار میں جلوہ گر ہوں جس کا بہت عمدہ رسپانس ملا ہے ۔ چیلنجنگ کردار کرنا چاہتی ہوں۔