لاہور( کلچرل رپورٹر) محب مرزا سے علیحدگی اختیارکرنے والی اداکارہ آمنہ شیخ نے شادی کرلی،اس حوالے سے انسٹاگرام پراداکارہ کی جانب سے شادی کی انگوٹھی کی تصویرشیئرکی گئی، جس پران کے ساتھی فنکاروں اورفنکاراوں کی جانب سے شادی کی مبارکباد دی گئی ۔ واضح رہے کہ آمنہ شیخ نے اداکارمحب مرزا سے 14 سال کی شادی کے بعد طلاق لے لی تھی۔ آمنہ شیخ اورمحب مرزا کی علیحدگی گزشتہ برس ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ آمنہ علیحدگی کے بعد سے اپنی بیٹی میسامرزااورفیملی کے ساتھ امریکہ مقیم ہیں۔